AJKDailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Vaccines against Covid-19 provided at Rural Health Center Chakswari. Vaccination process has started.

رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں بھی کوڈ19سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کردی گئی , ویکسین لگانے کاعمل شروع کردیاگیا

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں بھی کوڈ19سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کردی گئی ہے گزشتہ جمعرات کے روز سے رورل ہیلٹھ سنٹرچکسواری میں ویکسین لگانے کاعمل شروع کردیاگیا ہے ڈاکٹرفداکیانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آٖفیسر ضلع میرپور کی ہدایات کی روشنی میں رور ل ہیلتھ سنٹرچکسوار ی کے انچارج ڈاکٹرظہور احمدایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفسیر کی نگرانی میں رورل ہیلتھ سنٹر میں ویکسین کی پہلی دوز لگائی جارہی ہے اس موقع پرڈاکٹر ظہور احمدنے کہاکہ جن خواتین وحضرات کی عمر 50سال سے زائدہے وہ اپناقومی شناختی کارڈنمبر1166پرمیسج کریں رجسٹریشن کروائیں ورتصدیقی کوڈ ملنے پررورل ہیلتھ سنٹر چکسواری تشریف لائیں اورویکسین لگوائیں جمعتہ المبارک روز تعطیل ہوگی جمعتہ المبارک کے علاوہ باقی چھ دن یہ سہولت میسر ہوگی اتوا کوبھی ویکسین لگائی جائے گی انہوں نے کہاکہ تصدیقی کوڈ کامیسج ملنے پراپنے حاصل شناختی کارڈ کے ساتھ تشریف لائیں ویکسین سنٹر میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ڈاکٹرطہوراحمدکی نگرانی میں رورل ہیلتھ سنٹر چکسواری کے جملہ سٹاف نے ویکسین سنٹر کے انتظام وانصرام میں بھرپور حصہ لیااوربھرپور کردار اداکیامحترمہ ڈاکٹر شازیہ نویدصاحبہ سینئرمیڈیکل اسسٹنٹ آفسیر رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری اورفوکل پرسن عدنان مظور ویکسینیٹرای پی آئی چکسواری ویکسین سنٹر میں اپناقومی فریضہ انجام دے رہے ہیں ڈاکٹرعاشق جالب اسسٹنٹ میڈیکل آفیسر محترمہ یاسمین اختر ایل ایچ وی بابو ناصر حسین تمام سٹاف بھرپور معاونت کررہے ہیں ویکسین لگوانے کے لئے آنے والے خواتین وحضرات نے بہترین انتظامات کرنے پرزبردست اطمینان کااظہارکیاہے رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کے انچارج ڈاکٹرظہور احمداورپورے عملے کوخراج تحسین پیش کیاہے رورل ہیلتھ سنٹر چکسواری میں ویکسین کی سہولت فراہم کرنے پرمحکمہ صحت آزادکشمیر کے ارباب اختیار کاشکریہ اداکیاہے ڈ ی ایچ او میرپور فداکیانی سے دلی اظہارتشکر کیاہے کوڈ 19کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت آزادکشمیر کی فرنٹ لائن پرفرائض کی بہترین انجام دہی پرخراج تحسین پیش کیاہے۔

Chakswari, AJK; Vaccine against covid 19 has been provided at Rural Health Center Chakswari. The vaccination process has been started in Rural Health Center Chakswari since last Thursday.

In the light of the instructions of Dr. Fida Kiyani District Health Officer, District Mirpur, The first dose of the vaccine is being administered at the Rural Health Center under the supervision of the officer.

On this occasion, Dr. Zahoor Ahmad said that women and men above the age of 50 should message their National Identity Card No. 1166 to get registered and get verification code He said that this facility will be available for the remaining six days apart from Juma-ul-Mubarak.

Dr. Shazia Naveed Sahiba Senior Medical Assistant TENT Officer Rural Health Center Chakswari and Focal Person Adnan Mazoor Vaccinator PI Chakswari are performing their national duty at the Vaccine Center. Dr. Ashiq Jalib Assistant Medical Officer Ms. Yasmeen Akhtar LHV Babu Nasir Hussain Dr. Zahoor Ahmad, In-Charge of Rural Health Center, Chakswari, and his entire staff have expressed their satisfaction over the excellent arrangements made. The Department of Health has paid tribute to Azad Kashmir for its excellent performance on the front line.

تعزیت

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — ڈھانگری بہادر کے ممتازسیاسی وسماجی راہنماچودھری منیر اخترحال مقیم نیویارک امریکہ نے ٹھیکیدار کامرا ن زیب کے والدمحترم ٹھیکیدار چودھری محمدزیب کے انتقال پرملال پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے اورکہاکہ ٹھیکیدار چودھری محمدزیب کی وفات ڈھانگری بہادر کے عوام کے لئے ایک بڑاصدمہ ہے ان کی وفات سے علاقہ ایک ممتاز سیاسی سماجی اورکاروباری شخصیت سے محروم ہوگیاہے ان کی وفات سے پیداہونے والاخلاء پرنہیں ہوگااوران کی شدیدکمی محسوس ہوگی اوران کی سیاسی سماجی اورکاروبار ی خدمات مدتوں یادرکھی جائیں گیا انہو ں نے ان کی شاندار سیاسی سماجی وکاروبار ی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button