DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Man shot dead after being invited for iftari in village Bhata

کلر سیداں کے محنت کش کو گاؤں بھاٹا میں افطار دعوت پر مدعوکر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے محنت کش کو گاؤں بھاٹا میں افطار دعوت پر مدعوکر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا پولیس نے مضروب رضوان بابر کے نذاعی بیان کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ مقدمے میں درج ایک ملزم نے بھی تھانے میں الگ سے درخواست دے دی۔گاؤں بھلاکھر کی ڈھوک ؒلٹوال کے رضوان بابر ولد اورنگزیب نے زخمی حالت میں پولیس کو بیان دیا کہ میری عمر 35برس ہے اور میں شیٹرنگ کا کام کرتا ہوں آج مجھے اسامہ سکنہ بھاٹا نے فون کر کے افطاری کے لیے بلایا میں افطاری کے بعد ساڑھے سات بجے کے قریب واپسی کے لیے جا رہا تھا تو عاظم ولد نذیر قوم قریشی مسلح پستول تیس بور،اسامہ ولد یاسین مسلح پستول تیس بور ایک دم آ گئے آئے عاظم نے للکارا کہ تم آج بچ کر نہیں جاؤ گے عاظم اور اسامہ نے قتل کی نیت سے مجھ پر پے در پے فائر کیے جس کے بعد رضوان بابر کو راولپنڈی ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا اسے کلر سیداں کے قریب گاؤں لٹوال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ادہر عاظم بن نذیر ولد نذیر احمد قریشی سکنہ بھاٹا نے پولیس کو درخواست دی کہ میں پاک آرمی میں ملازمت کر تا ہوں اور رخصت پر گھر آیا ہوا تھا میری بیوی چند ماہ قبل میری عدم موجودگی میں والدین سے ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی اس نے مجھے شام ساڑھے سات بجے مجھے فون کیا کہ میرے بچے مجھ سے ملنے کے لیے پریشان ہیں اور مجھے ملنا چاہتے ہیں جب میں بچوں سے ملنے کے لیے عاقب محمود ولد محمد شعیب کے گھر کے قریب پہنچا تو وہاں پر کھڑے تین مسلح نوجوان سامنے آ گئے رضوان سکنہ بھلاکھر میر ے گلوگیر ہو گیا اسی دوران نامعلوم اشخاص نے مجھے قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ شروع کر دی جس سے میں اور رضوان زخمی ہو گئے اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

Kallar Syedan; Rizwan Babar of Kallar Syedan ​​was killed at the Iftar party in Bhata village. Police registered a case under the statement of Rizwan Babar while alive. Rizwan Babar son of Aurangzeb of Dhok Latwal of Bhalakhar village told the police that today Osama of Bhata called me for Iftar. Azam son of Nazir Qauym Qureshi armed pistol thirty bore, Osama son Yaseen armed pistol thirty bore came at once Azam came and challenged that you will not escape today Azam and Osama with the intention of killing shot me, Rizwan Babar was rushed to Rawalpindi Hospital where he succumbed to his injuries. He was buried in Latwal village .

یوٹیلٹی سٹوروں پر سستے داموں چینی کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ فی کلو 68روپے کی بجائے 75 روپے میں فروخت ہونے لگی

Claims of supply of cheap sugar at utility stores remained unsubstantiated. It started selling at Rs 75 instead of Rs 68 per kg

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—یوٹیلٹی سٹوروں پر سستے داموں چینی کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ فی کلو 68روپے کی بجائے 75 روپے میں فروخت ہونے لگی کلرسیداں شہر میں چوآروڈ کے یوٹیلٹی سٹور سے چینی مقررہ نرخوں سے زائد فروخت کرنے کی شکایات عام تھیں مقامی میڈیا نے بھی بدھ کے روز یوٹیلٹی سٹور سے چینی کی خریداری کے رجوع کیا تو سٹاک پر موجود اہلکار نے بتایا کہ دوکلو کا پیکٹ ایک سو پچاس روپے میں فروخت کیا جا رھا ہے استفسار پر بتایا کہ قیمت تو ایک سو چھتیس روپے ہی ہے مگر ساتھ میں چودہ روپے کی ٹافیاں بھی فروخت کی جاتی ہیں پھر اس بات کی تصدیق اس وقت ہوئی جب کاؤنٹر پر جا کر ادائیگی کی اور بقایا کی واپسی کا تقاضا کیا تو پھر بقایا واپس کرنے کی بجائے چودہ روپے میں ٹافیاں تھما دی گئیں اس طرح کلرسیداں یوٹیلیٹی سٹور میں دو کلو چینی کا پیکٹ ایک سو چھتیس روپے کی بجائے چودہ روپے اضافے کے ساتھ ایک سو پچاس روپے میں فروخت کر کے فی کلو چینی کے نرخ پچہتر روپے وصول کیئے جا رہے ہیں یہ صورتحال ضلعی انتظامیہ کے لیئے قابل گرفت ہونی چاہیئے اور اس معاملے کی فوری انکوائری کرکے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیئے۔

روزہ خور بیٹے نے دن کو کھانا پکاکر نہ دینے پر مشتعل ہو کر اپنی ماں کو ڈنڈا مار کر اس کا بازو فریکچر کر دیا۔

The fasting son, enraged at not being able to get food, beat his mother with a stick and fractured her arm.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— روزہ خور بیٹے نے دن کو کھانا پکاکر نہ دینے پر مشتعل ہو کر اپنی ماں کو ڈنڈا مار کر اس کا بازو فریکچر کر دیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 25 سالہ نوجوان جس کا دماغی توازن درست نہ ہے دن کو کھانا نہ ملنے پر نہ صرف اپنی ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ڈنڈا مار کر اس کے بازو کو بھی فریکچر کر دیا۔مقامی افراد نے اسے قابو کر کے اندر بندکر کے پولیس کو اطلاع کر دی اور پولیس کے بروقت نہ پہنچنے پر کھڑکی کا دروازہ توڑ کر وہ باہر نکل آیا اور گھر سے بھاگ گیا۔مقامی افراد کی مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہ ہے جبکہ اس کا باپ بھی ذہنی مریض بتایا جاتا ہے۔

کلر سیداں میں حبیب بنک اور فرنچائز پوسٹ آفس کے مبینہ گٹھ جوڑ نے صارفین کو مسائل کا شکار کر د

Alleged nexus between Habib Bank and Franchise Post Office in Kallar Syedan has caused problems for consumers.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں میں حبیب بنک اور فرنچائز پوسٹ آفس کے مبینہ گٹھ جوڑ نے صارفین کو مسائل کا شکار کر دیا۔حبیب بنک انتظامیہ نے یوٹیلٹی بلز جمع کرنے کی بجائے لمبی قطاروں میں لگے صارفین کو فرنچائز پوسٹ آفس میں رجوع کرنے کا مشورہ دیتے رہے جس پر صارفین نے انتظامیہ کے اس رویے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔بدھ کے روز درجن بھر افراد جو یوٹیلٹی بلز جمع کروانے کیلئے قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے سے بلز جمع کرتے انہیں کہا گیا کہ وہ آئندہ بنک میں آنے کی بجائے اپنے یوٹیلٹی بلز فرنچائز پوسٹ آفس میں جمع کروائیں۔ فرنچائز پوسٹ آفس میں بلز جمع کروانے والوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہاں صارفین سے فی بل پانچ روپے کٹوتی کی جاتی ہے۔صارفین نے بنک انتظامیہ کے رویے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ذمہ دران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈائریا کی وبا پھوٹنے سے آڑھائی سالہ بچہ جاں بحق

Two-and-a-half-year-old child dies of diarrhea outbreak in village Arjam

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ڈائریا کی وبا پھوٹنے سے آڑھائی سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔نواحی علاقہ رجام کے رہائشی عدنان کا بیٹا اور ارشد محمود کا نواسہ محمد عثمان جو گزشتہ تین یوم سے جاری قے اور پیچش کے باعث پانی کے بڑی مقدار میں اخراج کی وجہ سے اسے کلر سیداں کے ایک نجی کلینک میں چائلڈ اسپیشلسٹ کے پاس لے جایا گیا جہاں زائل شدہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی مگر اس کے باوجود اس کی حالت بگڑتی چلی گئی جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے دوران ڈاکٹروں نے جان بچانے کی انتھک کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔بدقسمت عدنان کا اکلوتا بیٹا تھا۔

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کلربدہال میں ایک اجلاس بسلسلہ داخلہ مہم

A meeting at Government Boys Primary School, Kallar Badhal on admission campaign

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کلربدہال میں ایک اجلاس بسلسلہ داخلہ مہم منعقد ہوا جس میں ڈی ای او راجہ امجد اقبال نے بچے کا نام رجسٹر پر درج کر کے داخلہ مہم کا آغاز کیا اور بچوں کو بیگ اور کتابیں دے کر اس مہم کو مزید بہتر بنایا۔اس موقع پرڈپٹی ڈی ای او کوٹلی ستیاں رانا جاوید،ڈپٹی ڈی ای او کلر سیداں داؤد اختر کیانی،اے ای او راجہ سکندر فیاض،ارشد محمود بھٹی،راجہ نوید، محمد خان ثانی، انصر محمود، ندیم چشتی، طارق چشتی، اے ای اوز میل،فی میل تحصیل کلر سیداں، سکول کونسل ممبران اور والدین نے شرکت کی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا پاکستان پیپلزپارٹی نے بائیکاٹ کردیا

Pakistan Peoples Party boycotted the National Assembly session

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں تمام پارٹیوں نے متفقہ طور پر ایک قرارداد پاس کرنا تھی تاکہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جا سکے اور اس قرارداد کے ذریعے فرانس سمیت تمام غیر مسلم ممالک جنہوں نے اپنے ملک میں لوگوں کو توہین کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے اس قرارداد کے ذریعے ان تمام ممالک کو ایک پیغام جانا تھا مگر افسوس کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس کا پاکستان پیپلزپارٹی نے بائیکاٹ کردیا ۔انہوں نے لندن سے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی حساس مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو پیپلزپارٹی بائیکاٹ کر دیتی ہے۔آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی نے اسلام اور اکستان دشمنی کا مظاہرہ کیا، آج گوجرخان کی عوام بلاول بھٹو سے سوال کرتی ہے کہ ہم ناموس رسالت کے لیے اپنی جان بھی قربان کرتے ہیں اور آپ قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد کی حمایت نہیں کرتے اور اجلاس کا بائیکاٹ کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ گوجرخان کلر سیداں عاشقان رسول اور غلامان رسول کا علاقے ہیں مگر یہاں کے منتخب رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ناموس رسالت کے مسئلے پر بھی اسمبلی کا بائیکاٹ کر کے میڈیٹ کی توہین ہے اسے تحفظ ناموس رسالت سے ذیادہ بلاول بھٹو کا حکم ذیادہ عزیز ہے تحفظ ناموس رسالت کے پروانے اس دشمنی جو ہر گز معاف نہیں کریں گے

Show More

Related Articles

Back to top button