Kallar Syedan; Property tax of 7 Caror Rps in Kallar Syedan is too high compared to Muree paying 3 Caror Rps, Tax officer claim
مری شہر سالانہ تین کروڑ پراپرٹی ٹیکس ادا کرتاہے تو کلرسیداں پر سات کروڑ کا نفاذ ہی ذیادتی ہے۔ایگزیکٹو ٹیکس آفیسر ضلع راولپنڈی میاں شہباز وٹو
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایگزیکٹو ٹیکس آفیسر ضلع راولپنڈی میاں شہباز وٹو نے منگل کے روز کلر سیداں کا دورہ کیا انہوں نے ارکان بلدیہ عابد زاہدی،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین اور ٹھیکیدار لطیف بھٹی کے ہمراہ کلرسیداں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا وہ اندرون شہر کے علاؤہ مغل آباد،حمزہ کالونی،جناح کالونی، مرید چوک،چوا ٓروڈ بھی گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ غریب بستیوں پر بھی بھاری پراپرٹی ٹیکس نافذ کر دیا گیا جس دوکان کا ماہانہ دو ہزار روپے کرایہ ہے اس کا ٹیکس کرائے سے بھی زیادہ جاری کیا گیا ہے ای ٹی او میاں شہباز وٹو نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹیکس کے نفاذ کے وقت کلرسیداں سے ذیادتی ہوئی ہے ہم اس کی کٹیگری تبدیل کرنے کے لیئے دوبارہ سروے کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ کلرسیداں کی کٹیگریز کو تبدیل کرکے لوگوں میں موجود پریشانی کا خاتمہ کیا جائے انہیں بتایا گیا کہ شہری ٹیکس کے مخالف نہیں مگر اس کے لیئے درست سروے اور کٹیگری کا نفاذہے اگر مری شہر سالانہ تین کروڑ پراپرٹی ٹیکس ادا کرتاہے تو کلرسیداں پر سات کروڑ کا نفاذ ہی ذیادتی ہے۔
Kallar Syedan; Rawalpindi District Executive Tax Officer Mian Shahbaz Wattoo visited Kallar Syedan on Tuesday, He visited various areas of Kallar Syedan along with members of the municipality Abid Zahidi, Raja Zafar Mahmood, Haji Akhlaq Hussain and contractor Latif Bhatti, He also visited Mughal Abad, Hamza Colony, Jinnah Colony, Mureed Chowk, Choa Road where he was informed that heavy property tax has been imposed on the poor slums. The shop which has a monthly rent of Rs. 2,000 has been taxed more than the rent. ETO Mian Shahbaz Wattoo said that we are conducting a re-survey to change its category, to alleviate the problem, he was told that he is not against citizen tax but for this he has to implement correct survey and category. If Murree city pays Rs 30 million property tax annually, then the implementation of Rs 70 million in Kallar Syedan is excessive.
ذہبی جماعت سے مذاکرات وزیر اعظم نے ایک اور یو ٹرن لے لیا۔راجہ محمد جاوید اخلاص
The PM Is taking another U-turn after meeting religious parties, Raja Javed Ikhlas
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی راجہ محمد جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ کالعدم قرار دی گئی مذہبی جماعت سے مذاکرات وزیر اعظم نے ایک اور یو ٹرن لے لیا۔صورتحال سے نمٹنے میں حکومتی ناکامی سے تشدد کے واقعات رونما ہوئے جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پر عائد ہوتی ہے۔وزیر اعظم معاملات کو درست کریں یا گھر جائیں۔پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی اختیار کر کے عجلت کا مظاہرہ کیا اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔پی ڈی ایم کا مستقبل روشن ہے انشاء اللہ عید کے فورا بعد حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہونگے اور دھرنا بھی دیا جائے گا اور یہ سلسلہ حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کلر سیداں کی ایک معروف کاروباری شخصیت حاجی صغیر احمد بھولا کی رہائشی گاہ پر ان کے بھائی حاجی محمد جمیل بلو کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں پر گولیاں برسانا حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف سکیورٹی فورسز کی اندھا دھندکارروائی نے پورے ملک میں افراتفری کی صورت حال پیدا کر دی۔
کلرسیداں اور گردونواح میں پیشہ وربھکاریوں کی یلغار تمام بازاروں چوراہوں اور مارکیٹوں کے باہر پیشہ ور بھکاری بڑی تعداد میں موجود ہیں
Invasion of professional beggars in and around Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں اور گردونواح میں پیشہ وربھکاریوں کی یلغار تمام بازاروں چوراہوں اور مارکیٹوں کے باہر پیشہ ور بھکاری بڑی تعداد میں موجود ہیں پولیس ان کے خلاف کاروائی کرنے سے پہلو تہی کرتی دکھائی دیتی ہے کلرشہر جہاں پہلے ہی سینکڑوں جگ حساب سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بھکاریوں نے مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں جہاں کے مرد حضرات کھیل تماشے میں مصروف رہتے ہیں خواتین بچے جن عمر بچیاں اور دوشیزائیں صبح سے شام تک بازاروں میں بھیک مانگتی رہتی ہیں ان میں ایک نیا اضافہ کچھ ہوں ہوا کہ روات سے ایک گاڑی چلتی ہے جو صبح ساڑھے چھ کے قریب ان پیشہ ور بھکاریوں کو کلر سیداں شیر،پل کے علاؤہ دھانگلی روڈ کے مختلف حصوں میں درج بھر معزوروں کو سڑک کنارے پہنچاتی ہے اور پھر شام کو انہیں اٹھا کر واپس روات لے جاتی ہے پولیس اس گاڑی کو پکڑتی ہے نہ ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف حرکت میں آتی ہے یہ گاڑی ایک معذور بھکاری کلر پل پر اتار جاتی ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے شہریوں نے پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
منی چینجر پر ڈکیتی کرنے کی کوشش کے دوران تین افراد کو گولیاں مار کرزخمی کرنے والے ملزمان میں سے ایک ملزم محمد اسماعیل کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت مسترد
Mohammad Ismail, one of the accused who shot and injured three people while attempting to rob a money changer, was denied bail after his arrest.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جوڈیشل مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے گزشتہ برس نومبر میں کلر سیداں میں دن دیہاڑے مسلح ہو کر منی چینجر پر ڈکیتی کرنے کی کوشش کے دوران تین افراد کو گولیاں مار کرزخمی کرنے والے ملزمان میں سے ایک ملزم محمد اسماعیل کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت مسترد کر دی۔معزز عدالت نے قرار دیا کہ ملزم ضمانت کا حقدار نہیں۔قانون دان جاوید چشتی ایڈووکیٹ نے مستغیث کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم کی شناخت پریڈ میں گواہان نے بھی درست شناخت پریڈ کی تھی جبکہ ملزم کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد ہوا ہے۔ملزم کا جرم انفرادی نہیں بلکہ معاشرے کیخلاف ہے۔
حافظ عثمان عباسی کو مسلم لیگ ن کا صوبائی نائب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد
Hafiz Usman Abbasi congratulated on his nomination as PML-N Provincial Vice President
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے معروف لیگی رہنما حافظ عثمان عباسی کو مسلم لیگ ن کا صوبائی نائب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حافظ عثمان عباسی کئی دھائیوں سے شاھد خاقان عباسی کی قیادت میں حلقے میں مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لیئے کوشاں ہیں یہ عوام دوست ہیں یہی وجہ ہے کہ لیگی کارکن ہمشہ ان کے ممنون رہے ہیں۔
محمد طارق کی بھابھی انتقال کر گئیں نمازجنازہ سود گنگال میں ادا کی گئی
Muhammad Tariq’s sister-in-law passed away. Funeral prayers were offered at Sood Gangal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین یوسی لوھدرہ نوید بھٹی کی ہمشیرہ اور سیکرٹری محمد طارق کی بھابھی انتقال کر گئیں نمازجنازہ سود گنگال میں ادا کی گئی جس میں شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف،عامر جمشید،راجہ محمد یونس،ملک نور احمد نوری،قاضی عماد یاسر،چوہدری اخلاق حسین،حاجی طارق تاج،چوہدری نعیم بنارس، چوہدری توقیراسلم،چوہدری ارشد،عبدالصبور بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
دبئی میں مقیم راجہ عبدالقدوس،بحرین کے راجہ عثمان کے والد جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن معروف خطاط غلام مرتضے انتقال کر گئے
Famous calligrapher Ghulam Murtaza passed away.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—دبئی میں مقیم راجہ عبدالقدوس،بحرین کے راجہ عثمان کے والد جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن معروف خطاط غلام مرتضے انتقال کر گئے نماز جنازہ میں جے یو آئی تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،مولانا محمد زبیر، عدنان عباس، مسعود بھٹی،چوہدری ابرار حسین،الحاج اسلم بانی، چوہدری توقیر اسلم،چوہدری عابد،مجید اشرف،عبدالودود عامر،جاوید اقبال،راجہ ظفر محمود اور دیگر نے شرکت کی۔