Gujar Khan; Released activists from Bewal given grand reception on arrival in Bewal
بیول سے گذشتہ دن گرفتار کئے گئے کارکن رہا کر دئے گئے بیول میں شاندار استقبال
بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
بیول سے گذشتہ دن تحریک لبیک کے گرفتار کئے گئے کارکن رہا کر دئے گئے بیول میں شاندار استقبال،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور فضا لبیک کے نعروں سے گونج اٹھی۔گذشتہ دن بیول میں رینجر اور پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں بیول سے تحریک لبیک کے کارکن سنی راجہ،اجمل خان اور دیگر کو گرفتار کر لیا تھا۔آج جبکہ حکومت اور لبیک کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے اور ملک بھر سے گرفتار کئے گئے تمام کارکنان کو رہا کر دیا گیا جن میں بیول سے گرفتار کارکن بھی شامل ہیں۔بیول میں ان کارکنان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
Gujar Khan; The arrested activists of Tehreek-e-Labbaik from Bewal were released from prison . The activist received a warm welcome, flower petals were showered and the atmosphere resounded with the slogans. Activists Sunni Raja, Ajmal Khan and others were released.