DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Traders, citizens, political leaders, civil society and religious scholars staged a huge rally and blocked the main road for hours.

کلرسیداں کے تاجروں شہریوں سیاسی عمائدین سول سوسائٹی اور علمائے اکرام کی کلرسیداں میں زبردست ریلی گھنٹوں مین سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—حکومتی جبر اور تشدد کے باوجود پیر کے روز کلرسیداں کی فضا لبیک لبیک یارسول اللہ تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی لوگوں نے احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کر کے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ کلرسیداں کے تاجروں شہریوں سیاسی عمائدین سول سوسائٹی اور علمائے اکرام کی کلرسیداں میں زبردست ریلی گھنٹوں مین سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔کلر سیداں کے دوسرے بڑے قصبے چوکپنڈوری میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔کلر سیداں کی ریلی میں جماعت اہلسنت،جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام،سنی تحریک،مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی،تحریک غلامان مصطفی،بزم رضائے مصطفی اور دیگر نے شرکت کی سینکڑوں لوگ مرید چوک جمع ہوئے جہاں سے ریلی کے شرکا نعرے بازی کرتے ہوئے پنڈی روڈ کی جانب روانہ ہوئے تو راستے میں متعدد مقامات پر دوکانداروں نے ان کر گلپاشی کی گاڑیوں میں سوار لوگوں نے شرکا کو دیکھ کر وکٹری کے نشان بنائے شرکا چوآ روڈ سے ہوتے ہوئے مین چوک پہنچے جہاں مفتی زاہد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں یارسول اللہ کہنے والے روزے داروں پر گولیاں چلانے والے خدا کے غضب سے نہیں بچ سکیں گے سپریم کورٹ کے باہر ایک سو چھبیس ایام دھرنا والوں نے اقتدار میں آ کر ثابت کیا ہے کہ ان کا تعلق ریاست مدینہ سے نہیں کوفہ سے ہے قوم کو ریاست مدینہ کا جھانسہ دے کر رخ اسرائیل کی جانب موڑ دیا گیا ہمارے پرامن دھرنوں میں گڑبڑ سرکاری ایجنسیوں کی سربراہی میں کی گئی۔مفتی محمد نعمان نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے عمل سے آج تحریک ظلم میں تبدیل ہو چکی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے اللہ سے معافی مانگیں ورنہ انہیں بھی اس بدترین جرم و تشدد میں شریک سمجھا جائے گا جو لوگ مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے آزادی نہ دلا سکے وہ لاہور کی سرزمین کو کشمیر فلسطین اور شام بنانے میں ضرور کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے اپنی آخرت خراب کر کے اپنے لیئے جہنم کا سودا کیا ہے انہوں نے کہا کہ لال مسجد پر بن پھینکنے والا آج کہاں ہے مگر لال مسجد سے آج بھی اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوتی ہیں علامہ نثار الرحمان،مفتی روح اللہ،مفتی زاہد شازلی،محمد سلیم چشتی،حاجی ابرارحسین نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ نبی کی حرمت پر کٹ مرنے کو تیار ہے حکومت نے اسلام دشمنی کا کھلا مظاہرہ کیا ہے پیپلز پارٹی کے محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ن کے زین العابدین عباس،حافظ شفاقت،اظہر بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تاجر رہنما چوہدری ضیارب منہاس،حاجی طارق تاج،چوہدری نعیم بنارس اور دیگر بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ریلی کے باعث گھنٹوں مین روڈ بند رہی جبکہ چوکپنڈوری میں بھی انجمن تاجراں اور علمائے کرام کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی ریلی نکالی گئی جس نے مختلف بازاروں کا گشت کیا نعرے بازی کی اور مقررین نے خطاب کیا۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں حکومت کے خلاف ریلی میں کالج طالبعلم وقاص نے بڑا جذباتی خطاب کیا اس کا کہنا تھا کہ وہ کل سے سو نہیں سکا ہے اس کے بھائی نے تحریک لبیک کی وجہ سے بیالیس ایام جیل کی سزا کاٹی ہے ہم سب نبی کی حرمت پر کٹ مرنے کو تیار نہیں۔

Traders, citizens, political leaders, civil society and religious scholars of Kallar Syedan staged a huge rally during the hours of the day. Hundreds of people from Jamiat Ulema-e-Islam, Sunni Tehreek, PML-N, Tehreek-e-Ghulam Mustafa, Bazm Raza Mustafa and others gathered at Mureed Chowk from where the rally participants marched towards Pindi Road chanting slogans. A shutter-down strike and a protest rally were held at the request of the devotees.

سکول ٹیچر کو زبردستی گھر کے اندر لے جا کر عصمت دری کی کوشش کرنے کے الزام میں نامزد ملزم عبداللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

Abdullah’s application for interim bail rejected for forcibly taking school teacher inside the house

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی جہانگیر علی گوندل کی عدالت نے کلر سیداں کی ایک سکول ٹیچر کو زبردستی گھر کے اندر لے جا کر عصمت دری کی کوشش کرنے کے الزام میں نامزد ملزم عبداللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی جسے کلر سیداں پولیس نے احاطہ کچہری سے گرفتار کر حوالات بند کر دیا۔یاد رہے کہ 31مارچ، مسماۃ نعیم اختر سکنہ موہڑہ روپیال نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کی 22 سالہ بیٹی (س) جو کہ کلر سیداں میں ایک نجی تعلیمی ادارے میں پڑھاتی ہے دن 2 بجے گھر واپس آ رہی تھی کہ اتنے میں ہمارے گاؤں کے ایک لڑکے جس کا نام عبداللہ ہے، زبردستی اپنے بھائی کے گھر لے گیا جس پر بیٹی نے چیخ و پکار شروع کی تو اس نے بیٹی کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور اندر لے جا کر زبردستی عصمت دری کی کوشش کی۔ملزم نے دھمکی دی کہ اس کا بھائی پولیس ملازم ہے اگر کسی کو بتایا تو وہ کسی جھوٹے کیس میں پھنسا دے گا۔

صرف دو ایام میں سرکاری چینی بازار تک پہنچ سکی

Sugar only supplied two times as sugar shortage continues

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں رمضان سستا بازار،انتظامیہ کی کوششوں اور مہنگائی میں شدت کے باعث بازار کامیاب مگر ابھی تک صرف دو ایام میں سرکاری چینی بازار تک پہنچ سکی ہے اس کی عدم فراہمی پر یوٹیلیٹی سٹور محض خانہ پری کے لیئے چار پانچ بیگ فروخت کرکے پھر معذرت کر لیتا ہے اس کے علاؤہ ہر قسم کی سبزیات، فروٹ، آٹا،گھی،دالیں،مشروبات،مصالہ جات،کھجوریں،گوشت بازار سے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں رمضان سستا بازار میں روزانہ دس کلو آٹے کے پانچ سو بیگ 375 روپے فی بیگ سے دستیاب ہیں تاہم چینی بدستور بازار کا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

الحاج محمد اسلم بانی کی رہائشی گاہ پر رمضان المبارک کے موقع پر بیواؤں اور یتیموں،غرباء میں راشن تقسیم

Distribution of rations to widows and orphans and the poor at the residence of Alhaj Muhammad Aslam Bani

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بیوائیوں اور یتیموں،غرباء اوردکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے اور اس سے دنیا و آخرت میں کامیابی ملتی ہے۔دکھی انسانیت کی خدمت نہ صرف عبادت بلکہ انسانیت کی معراج ہے۔ ان خیالات کا اظہارچیف میونسپل آفیسر تحصیل کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر نے گزشتہ روز ممتاز سیاسی وسماجی مذہی شحضیت الحاج محمد اسلم بانی کی رہائشی گاہ پر رمضان المبارک کے موقع پر بیواؤں اور یتیموں،غرباء میں راشن تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر الحاج محمد اسلم بانی نے کہا ہے ہرسال کی طرح آج پھر اللہ پاک کے فضل سے پانچ سو سے زائد بیواؤں،یتیموں،غرباء میں راشن تقسیم کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button