DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Like the rest of the Pothwar region, a protest was held in Kahuta Kallar Chowk

پورے ملک کی طرح کہوٹہ کلر چوک میں بھی تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر…
پورے ملک کی طرح کہوٹہ کلر چوک میں بھی تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں موبائل یونین کے علاوہ تاجروں شہریوں نے شرکت کی اور حکومت کی طرف سے لاہور میں عاشقان رسول ﷺ کو شہید کرنے گولیاں برسانے کی شدید مزاہمت کی اور کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے جان بھی قربان کریں گے کہوٹہ پولیس کی طرف سے بھی گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ کی شدید مذمت کی گئی احتجاج میں علماء کرام کی عدم شرکت پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا

Kahuta; Like the rest of the country, a protest was held in Kahuta Kallar Chowk against the protection of the Holy Prophet. Apart from the mobile union, traders and citizens took part in it.

ترجمان وفاقی حکومت ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی کی مداخلت پر قبضہ مافیا کے خلاف کہوٹہ ہونے والا احتجاجی مظاہرہ موخر کر دیا گیا

Kahuta protest against occupation mafia postponed due to interference of Federal Government MNA Sadaqat Ali Abbasi

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر…
ترجمان وفاقی حکومت ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی کی مداخلت پر قبضہ مافیا کے خلاف کہوٹہ ہونے والا احتجاجی مظاہرہ موخر کر دیا گیا۔ صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ خورشید ستی اور چیئرمین عمر ستی پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کوٹلی ستیاں کی جدید لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے نشاندہی کرکے دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور محکمہ مال حدود کا تعین کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے ستاون کے راہنما آصف شفیق ستی کی دھواں دار پریس کانفرنس۔ قبضہ مافیا کے خلاف اعلان جنگ ہے انھوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے نکلنے والوں کے ساتھ جو زیادتی کی گئی اسکی شدید مزاہمت کرتا ہوں۔ قبضہ مافیا کے خلاف آج ہم نے احتجاج کا اعلان کیا تھا میری گزشتہ پریس کانفرنس کے بعد ایس ایچ او اور نا ئب تحصیلدار نے ریاض شاہ عرف مٹھو شاہ سے پریس کانفرنس کرائی آج احتجاج کینسل کیا دوستوں نے فون کیا کہ اے سی کہوٹہ کی نگرانی میں لیزر نشاندہی کرا کر چار دن میں رپورٹ کر دیں گے ایک ہفتہ قبل اے سی کہوٹہ نے رپورٹ جاری کی کہ جگہ کہوٹہ موضع جھلہ میں ہے آصف شفیق ستی نے کہا کہ میں نہ ٹاؤٹ مافیا ہوں نہ قبضہ گروپ سے تعلق ہے میں ہر مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونگا چاہے اسکا کسی بھی برادری سے تعلق کیوں نہ ہو ایس ایچ او نائب تحصیلدار کو نیب میں لے کر جاؤنگا ان بھگوڑوں نے بھاگ جانا ہے عید کے بعد کہوٹہ میں ایک کمیٹی بنا کر ان لوگوں کو انکے حقوق دلاؤنگا جو یہاں قبضہ گروپ کے ہاتھوں لُٹے ہیں میں سادات اور دیگر تمام برداریوں کا احترام کرتا ہوں جگہ کلئیر کروا کر تمام لوگوں کو میرٹ پر انکا حق دلاتا جائیگا ہمیں ظالم کا ہاتھ روکنا ہوگا چاہے ہماری سیاست کیا سب کچھ ہی کیوں نہ چلا جائے میں نہ ڈرنے والا ہوں نہ جھکنے والا نہ میرا کوئی ذات مفاد ہے پریس کانفرنس میں چیئر مین اشتیاق، طاہر ستی، فاروق ستی، ساجد ستی و دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

گورنمنٹ ایلمنٹری سکول علیوٹ میں سکول کمیٹی کی میٹنگ چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔

Raja Amir Mazhar attended the meeting of the school committee at Government Elementary School Aliwat as a special guest.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گورنمنٹ ایلمنٹری سکول علیوٹ میں سکول کمیٹی کی میٹنگ چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔محکمہ تعلیم کہوٹہ کے ڈی ڈی اویوسف جاوید غفاری، اے ای اوسہیل احمد، ہیڈماسٹر سید شبیر حسین شاہ،حاجی عبادت، راجہ طالب، راجہ ظہیر،ملک عابد، راجہ لطیف،ماسٹر طارق محمود،ناصر احمد،جنید جیلانی،محمد اکرام الحق سمیت دیگر نے شر کت کی۔اس موقع پر میٹنگ سے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین یوسی راجہ عامر مظہرنے اپنے خطاب میں کہا کہ سر کاری سکولوں میں بہترین تعلیم دی جا ری ہے اعلی پڑھے لکھے ٹیچر زسکولوں میں تعینات ہیں عوام علاقہ بچے ان سر کاری سکولوں میں بھجیں انشاء اللہ ٹیچرزاچھی تعلیم دیں گئے انہوں نے کہا کہ سکول ہذا کے نئے تعینات ہونے والے ہیڈ ماسٹر سید شبیر حسین شاہ جنہوں نے آج ہی چارج سنبھالا ہے وہ ایک اچھے ہیڈ ماسٹر ہیں انشاء اللہ اس سکول کو ہائی کرانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر یں گئے انہوں نے کہا اس سکول کا ہائی ہونے کا نمبر تھا مگر سیاست کی نظر ہو گیاکہوٹہ کے سیاسی عہدیداروں نے جان بوجھ کر علیوٹ کی عوام کے ساتھ ناانصافی کی ہے اس موقع پر ڈی ڈی اویوسف جاوید غفاری اوراے ای اوسہیل احمدنے کہا کہ ہمارے سکولوں میں اعلی قسم کے ٹیچرز ہیں جو بچوں کو اعلی تعلیم دے رہے ہیں انہوں نے سکول ہذا کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کہا کہ عوام اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے اٹھا کر سر کاری سکولوں میں داخل کرایں جب بچے ہونگے تو سکول بھی اپ گریڈ ہونگے سکول ہذا کے نئے تعینات ہونے والے ہیڈ ماسٹر سید شبیر حسین شاہ نے کہا کہ انشاء اللہ جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دوں گا سکول کوبہتر سے بہتر بناوں گا عوام علاقہ سے میری اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہمارے پاس داخل کریں انشاء اللہ ان کو رزلٹ دوں گا انہوں نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔

پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سردار ارشدمجیدجوائنٹ سیکرٹری یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی منتخب

Sardar Arshad Majeed of PTI Youth Wing Tehsil Kahuta elected Joint Secretary Youth Wing District Rawalpindi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سردار ارشدمجیدجوائنٹ سیکرٹری یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی منتخب۔پارٹی کارکنوں،در کروں اوردوستوں کی طرف سے مبارکباد۔گذشتہ روز پی ٹی آئی کی ضلعی باڈی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سردار ارشدمجیدکوپی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کاجوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ پارٹی کے لیے دن رات خدمت کروں گا۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا راجہ خاور جنجوعہ کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی۔معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خاور جنجوعہ آف ہنیسر راجگان کے بھائی گذشتہ روز قبل وفا ت پا گئے تھے سابق چیئرمین پی اینڈ ڈی سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،ذوالفقار علی ستی،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button