DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Hundreds of people rush to utility stores in Kahuta regardless of SOPs for sugar ghee and flour

کہوٹہ شہر کے عوام کا یوٹیلیٹی سٹوروں پر دھاوا چینی گھی اور آٹے کے لیے ایس او پیز کی پرواہ کیے بغیر سینکڑوں مرد اور خواتین کا رش

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر کے عوام کا یوٹیلیٹی سٹوروں پر دھاوا چینی گھی اور آٹے کے لیے ایس او پیز کی پرواہ کیے بغیر سینکڑوں مرد اور خواتین کا رش سول ڈیفنس کے رضا کاران عدیل امتیاز، عبدالشکور کھٹڑ نے اے سی کہوٹہ کی ہدایت پر آ کر کنٹرول کیا۔یوں تو پہلے بھی یوٹیلیٹی سٹور پر چینی گھی کے لیے رش زیادہ ہوتا ہے مگر رمضان کے مقدس مہینے کے آتے ہی لوگ سارا کام کاج چھوڑ کر سٹوروں پر چینی آٹا لینے کے لیے جمع ہو جاتے ہیں اور پورا پورا دن اسی کام کے لیے گزار دیتے ہیں سستا بازار ہو یا یوٹیلٹی سٹور ہو ودور دراز سے عوام آ جاتے ہیں حکومت نے چینی کی قیمت 86روپے مقرر کی ہے مگر شہر میں دوکانداروں نے چینی غائب کر دی ہے انکا کہنا ہے کہ 100روپے خرید کر86روپے فروخت نہیں کر سکتے جبکہ انتظامیہ بھی اس حوالے سے کوئی اقدام نہ کر سکی جسکی وجہ سے عوام کا سارا لوڈ سٹوروں اور سستا بازار میں ہوتا ہے۔

Kahuta; Civilian volunteers Adeel Imtiaz and Abdul Shakoor Khattar, on the instructions of AC Kahuta, took control of the rush of hundreds of men and women, regardless of the SOPs for sugar, ghee and flour at utility store. Whether it is a cheap bazaar or a utility store, people come from far and wide looking for sugar. The huge rush is due to shortage of Sugar supply and the government has fixed the price of sugar at Rs 86 but the shopkeepers in the city have made the sugar disappear. They say that they cannot buy Rs 100 and sell Rs 86.

رمضان سستا بازار میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی جاری

Cheap and quality goods continue to be provided to the people in Ramadan sasta bazaar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
رمضان سستا بازار میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی جاری ہے چینی ایک کلو کے بجائے شہریوں کو دو جبکہ دیہاتوں کو چار کلو ایک ہفتہ کے لیے دی جائیگی سہالہ فلائی اوور کا کام مئی کے دوسرے ہفتے میں شروع ہو گا مری میں بننے والی کوہسار یونیورسٹی کا کیمپس کہوٹہ میں ایک سال کے اندر قائم کر کے باقائدہ کلاسز شروع کی جائیں گی ہر ماہ باقائدگی سے کہوٹہ میں عوام مسائل کے لیے کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل حل کرینگے ان خیالا ت کا اظہار ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے رمضان سستا بازار کہوٹہ کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں اور شہریوں و تحریک انصاف کے عہدیداران، کارکنان سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر میں 8کروڑ سے سڑکیں، پانی اور دیگر منصوبے مکمل کرینگے جبکہ 14کروڑ سے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلرزمیں ترقیاتی کام ہونگے صداقت علی عباسی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس حلقہ کی نمائندگی بطور وزیر اعظم کر کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مایوس کیا کہوٹہ میں ترقیاتی کام سابق وزیر اعظم نے نہیں کروائے جتنے تحریک انصاف کے موجودہ دور میں ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کروائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، تحصیل صدر راجہ خورشید ستی،سیکرٹری گڈ گورننس کرنل (ر) ظفر عباسی، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین، سٹی صدر راجہ وحید احمد، سردار ارشد مجید، ڈاکٹر مجیب اللہ ستی و دیگر شہری بھی بڑی تعداد میں موجود تھے اس موقع پر چینی کے حصول کے لیے قطار میں لگے مر د و خواتین نے مطالبہ کیا کہ چینی ایک کلو سے بڑھائی جائے ہم دور دراز سے کرایہ خرچ کر کے آرت ہیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایم این اے صداقت علی عباسی نے چینی ایک کلو سے بڑھا کر دو کلو کر دی انھوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حلقہ کے عوام کو مایوس کیا اگر وہ چاہتے تو علاقے کی تقدیر بدل سکتے تھے۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ کی چچی جان کی وفات پر فاتحہ خوانی۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ کی چچی جان اور یوتھ ونگ کے راجہ وقار جنجوعہ کی والدہ محترمہ گذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں گذشتہ روزمسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبدالروف راجہ، کرنل مسعود عباسی،چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی اور کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button