Gujar Khan; In Bewal Bazaar, shops opened against Tehsil Administration, SOPs and lockdowns were sealed and heavy fines were imposed.
بیول بازار میں تحصیل انتظامیہ کاچھاپہ،ایس او پیز اور لاک ڈاون کے خلاف کھلی ہوئی دکانوں کو سیل کیا گیا اور بھاری جرمانے بھی کئیگئے
بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
بیول بازار میں تحصیل انتظامیہ کاچھاپہ،ایس او پیز اور لاک ڈاون کے خلاف کھلی ہوئی دکانوں کو سیل کیا گیا اور بھاری جرمانے بھی کئیگئے۔بیول بازار میں جمہ اور ہفتہ کے دن لاک ڈاون ہونے کے باوجود بعض الیکٹرک سٹور،بوٹ ہاوس،ٹیلرز،اور دوسرے کارو بار کھلے رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا اور بیول پل کے قریب مارکیٹ میں چند دکانیں ضابطہ کے خلاف کھلی پائی گئیں جنہیں تحصیل انتظامیہ نے سیل کر دیا اور بھاری جرمانے بھی کئے اسی طرح مین بازار میں بھی ایسی دکانیں کھلی ہوئی تھیں جن کو سیل کیا گیا اور بھاری جرمانہ بھی کیا گیا۔تحصیل انتظامیہ نے کہا کہ دو دن مکمل لاک ڈاون کی پالیسی پر عمل درآمد کے لئے انتظامیہ ایسے دکانداروں کے خلاف ایکشن لے گی۔
Gujar Khan; In Bewal Bazaar, shops opened against Tehsil Administration SOPs and lockdown regulations were sealed and heavy fines were also imposed. And action was taken against those who kept other businesses open and some shops in the market near Bewal Bridge were found open against the rules which were sealed by the tehsil administration and heavy fines were also imposed. Similarly such shops were also open in the main bazaar. They were sealed and fined heavily. The tehsil administration said that the administration would take action against such vendors to implement the two-day complete lockdown policy.
پنجاب ٹیچر یونین حلقہ قاضیاں کے جنرل سیکرٹری وچنگا بنگیال سکول کے سینئر ٹیچر راجہ ظہیر کے بھائی راجہ نجابت گذشتہ دن انتقال کر گئے
Raja Najabat, brother of Raja Zaheer, senior teacher of Changa Bangiyal School, General Secretary, Punjab Teachers Union, Qazian constituency, passed away.
بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
پنجاب ٹیچر یونین حلقہ قاضیاں کے جنرل سیکرٹری وچنگا بنگیال سکول کے سینئر ٹیچر راجہ ظہیر کے بھائی راجہ نجابت گذشتہ دن انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں موہڑہ جنیال میں پیر محمود حسین نیپڑھائی۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات،پی ٹی یو گوجر خان کے رہنما،پی ٹی یو کلر سیداں کے رہنما،ہائی سکول بیول،ہائی سکول پنڈوڑی جبر،ہائی سکول بھڈانہ،ہائی سکول قاضیاں،ہائی سکول دریالہ سیگن،ہائی سکول چنگا میرا،ہائی سکول چنگا بنگیال، اور دیگر سکولوں کے اساتذہ کرام،سابق ڈی ٹی ایز،تاجر برادری،اہل علاقہ نے کثیر تعداد۔میں شرکت کی۔