Kallar Syedan; A Police constable at Chauk Pindori police post, shot and injured while on duty
پولیس چوکی چوکپنڈوری میں اطلاع یابی کیلئے جانے والے پولیس کانسٹیبل کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— اطلاع یابی کیلئے جانے والے پولیس کانسٹیبل کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ یہ واقعہ چوکپنڈوری شہر میں گزشتہ رات پیش آیا جہاں تھانہ کلر سیداں کی پولیس چوکی چوکپنڈوری میں تعینات کانسٹیبل حسنین اشفاق نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ توقیر احمد سکنہ موہڑہ حیال نے محمد جمال سکنہ گرمالی کیخلاف درخواست دے رکھی ہے۔گزشتہ رات بوقت 8/20کے قریب نماز تراویح ڈیوٹی کیلئے حبیب مسجد چوکپنڈوری موجود تھا کہ درخواست دہندہ توقیر احمد نے مجھے آ کر بتایا کہ محمد جمال اس وقت مسجد کے سامنے عوامی ہوٹل میں موجود ہے اس کی چوکی کیلئے اطلاع یابی کرائی جائے تو میں نے اس کے پاس جا کر کہا کہ آپ کیخلاف پولیس چوکی میں درخواست ہے آپ کل دن کو چوکی پر آ جائیں جس پر اس نے اس بات کا برا منایا اور میرے ساتھ بحث مباحثہ شروع کر دیا۔اتنے میں اس کا ساتھی جس کا بعد میں نام و پتہ حسن نواز سکنہ میانہ موہڑہ معلوم ہوا نے اپنی ڈب سے پسٹل 30 بور نکال کر قتل کرنے کی نیت سے سیدھا فائر مجھ پر کیا جو مجھے بائیں ٹانگ کی پنڈلی پر لگااور میں گر گیا اور ملزم موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او کہوٹہ فرحان سلیم اور قائم مقام ایس ایچ او تھانہ سب انسپکٹر سردار عنصر محمود پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کی ناکہ بندی کے باوجود ملزم فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔
Kallar Syedan; A police constable who was on his way to report was shot and wounded. The incident took place last night in Chauk Pindori, Where Constable Hasnain Ashfaq posted at Chauk Pindori police station, who said that Tauqeer Ahmed, a resident of Mohra Hayal, had filed a petition against Muhammad Jamal, a resident of Garmali. Hassan Nawaz, a resident of Miana Mohra, took out a pistol 30 bore from his trunk and fired at me with the intention of killing me. He hit me on the shin of my left leg and I fell and the accused managed to escape from the scene. As soon as the incident was reported, SDPO Kahuta Farhan Saleem and acting SHO police sub-inspector Sardar Ansar Mahmood along with a heavy contingent of police reached the spot and the accused managed to escape despite the blockade of the area.
میٹرک کی طالبہ نے پہلے سے شادی شدہ شخص سے پسند کی شادی کر لی،والد نے اغواء کا مقدمہ درج کروا کر باپ بیٹے کو گرفتار کروا دیا
Matriculation student marries a married man of her choice, father files kidnapping case
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— میٹرک کی طالبہ نے پہلے سے شادی شدہ شخص سے پسند کی شادی کر لی،والد نے اغواء کا مقدمہ درج کروا کر باپ بیٹے کو گرفتار کروا دیاجس کے چند یوم بعد ہی مغویہ اپنے آشنا کے ہمراہ عدالت پہنچ گئی اور 164 کے تحت بیان قلم بند کرواتے ہوئے بتایا کہ میری گزشتہ دو برس سے اپنے ہونے والے شوہر کیساتھ دوستی چل رہی تھی اور اس دوران اس نے رشتہ بھی بھیجا مگر میرے والدین نے انکار کر دیا،میں نے والدین کو بتا دیا تھا کہ میں اسے پسند کرتی ہوں اور شادی بھی اسی سے ہی کرونگی اور میں نے اپنی مرضی اور بغیر کسی دباؤ کے افراسیاب سے شادی کر لی مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا۔عدالت نے لڑکی کا بیان قلم بند کرنے کے بعد اسے اپنے خاوند کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی جبکہ اغواء کے الزام میں گرفتار باپ بیٹے کو ہتھکڑیوں سے آزاد کر دیاگیا۔خبر کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اغواء کے وقت مدعی کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ افراسیاب نامی شخص جس نے اس کی بیٹی کیساتھ مراسم قائم کر رکھے تھے اتنی عجلت میں سعودی عرب سے پاکستان پہنچ کر اس کی بیٹی کو بھگا کر لے جا سکتا ہے جس کی وجہ سے غلط فہمی کی بنا پر مدعی نے افراسیاب کی بجائے اس کے بھائی اور باپ کو ملزم نامزد کر دیااور یہ راز اس وقت فاش ہوا جب اس کی بیٹی اپنے آشنا افراسیاب کے ہمراہ عدالت پیش ہوئی۔پولیس کے مطابق سعودی پلٹ شخص نے دوسری شادی اپنی پہلی بیوی کی رضامندی سے کی ہے۔
پولیس نے پانچ عدد بورنگ پائپ اور چین کپی چوری کرنے پر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
Police arrested the accused for stealing five boring pipes and a chain
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے پانچ عدد بورنگ پائپ اور چین کپی چوری کرنے پر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔مدعی گل خان نے پولیس کو مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس نے استعمال کیلئے گھر میں بورنگ پائپ اور چین کپی مالیتی تین لاکھ روپے رکھے ہوئے تھے جسے نامعلوم ملزم گاڑی میں ڈال کر کہوٹہ کی جانب فرار ہو گیا جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم جس کا بعد میں نام و پتہ اعجاز سکنہ کہوٹہ معلوم ہوا ہے کی گاڑی کا تعاقب کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔
حافظ عثمان عباسی کو صوبائی تنظیم کا نائب صدر نامزد کرکے کارکنوں کے دل جیت لیئے
workers celebrate on nominating Hafiz Usman Abbasi as the vice president of the provincial organization
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین میونسپل کمیٹی کلرسیداں شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ صوبائی مسلم لیگ پنجاب نے مری سے حافظ عثمان عباسی کو صوبائی تنظیم کا نائب صدر نامزد کرکے کارکنوں کے دل جیت لیئے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں کارکنان کو جائز مقام نہ مل سکا مگر اب مسلم لیگ نے قربانیاں دینے اور جدوجہد کرنے والے کارکنان کو عہدے دے کے مسلم لیگ ن کی کامیابی کو مزید آسان کر دیا ہے حافظ عثمان عباسی گزشتہ کئی دھائیوں سے تحصیل ہائے مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں میں مسلم لیگ کے لیئے انتھک جدوجہد کر رہے تھے ان کی نامزدگی سے نہ صرف کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے بلکہ اس سے مسلم لیگ ن کو حلقہ میں مزید فعال جماعت بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
طاہر بٹ انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر سیداں میں ہوئی
Tahir Butt passed away. Funeral prayers held in Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر یوتھ کونسل کے صدر سہیل بٹ کے چچا طاہر بٹ انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،محمد اعجاز بٹ،چوہدری شفقت محمود، شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس، مسعود بھٹی، شفیق بھٹی، سید سجاد حیدر شاہ، ندیم الفت، چوہدری طارق تاج، جاوید کیانی، سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ،عاطف اعجاز بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
حاجی محمد یعقوب انتقال کر گئے نماز جنازہ سموٹ کی ڈھوک کاہلیاں میں ادا کی گئی
Haji Muhammad Yaqoob passed away. Funeral prayers were offered an Dhok Kahlian, Samot
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسلام آباد کے معروف تاجر ملک محمد فیاض کے خسر حاجی محمد یعقوب انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر سیداں کے گاؤں سموٹ کی ڈھوک کاہلیاں میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرچوہدری ظہیر محمود، مولانا منیر عالم ہزاروی،راجہ تنویر اخترایڈووکیٹ،فرخ سیال،قاضی محفوظ،چوہدری علی سیفی،نصرت اقبال مغل، سعید بٹ، سلیم خان ایڈووکیٹ،عابد ہاشمی، حاجی ریاست حسین، ڈی ایس پی اسلام آباد حاجی سخاوت حسین، چوہدری ندیم، صابر صدیقی، ملک حبیب الرحمان اور دیگر نے شرکت کی۔
آئیسکو کے ریٹائرڈ لائن سپریٹینڈینٹ راجہ محمد یعقوب انتقال کر گئے
IESCO’s retired line superintendent Raja Muhammad Yaqoob has passed away
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آئیسکو کے ریٹائرڈ لائن سپریٹینڈینٹ راجہ محمد یعقوب انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں ابن چک میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجنئیرقمر الاسلام راجہ، قاضی جاویدظفر،ممتاز علی خان، صبور خان، مرزا ارشد عنایت، ملک مہربان،یاسر محمود، ریاست حسین، کامران بھٹی،راجہ اظہر،عبدالصبور بھٹی،چوہدری محمد طارق،عبدالشکور بھٹی کے علاوہ آئیسکو سب ڈویژن روات،کلر سیداں،چوآخالصہ اور بیول کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سجادہ نشین صاحبزادہ سلطان حیاتی پیر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
Sajjada Nasheen Sahibzada Sultan Hayati Pir’s mother passed away
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر کی تائی محترمہ اور دربار عالیہ نوشہ سچیار کے سجادہ نشین صاحبزادہ سلطان حیاتی پیر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز اتوار دن دس بجے دربار عالیہ نوشہ سچیار جلال پور جٹاں ضلع گجرات میں ادا کی جائے گی۔