Kahuta; Ramadan sasta Bazaar Lack of facilities Arrangements are good but groceries are not available
رمضان سستا بازار میں سہولیات کا فقدان انتظامات اچھے مگر اشیاء خوردونوش دستیاب نہ ہیں
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر …
رمضان سستا بازار میں سہولیات کا فقدان انتظامات اچھے مگر اشیاء خوردونوش دستیاب نہ ہیں۔ لاکھوں کی آبادی کے لیے صرف پانچ بیگ چینی ملتی ہے۔ نڑڑ، بیور، پنجاڑ اور دیگر دور دراز علاقوں سے خواتین،بزرگ اور جوان سارا کام چھوڑ کر آتے ہیں۔پورا دن کھڑے رہنے کے بعدصرف ایک کلو چینی ملتی ہے۔ جبکہ نہ سستا گھی نہ معیاری آٹا،چکن، گوشت کے سٹال موجود مگر گوشت نہیں۔زبردستی کسی قصاب کو پکڑ کر لایا جاتا ہے۔ جو صرف فارملیٹی کے لیے گھنٹہ دو گھنٹے تھوڑا بہت گوشت لاتا ہے۔جبکہ چند سبزی فروٹ کی دکانیں جو پہلے سے موجود ہیں وہ بھی اپنے ہی ریٹ پر سامان فروخت کرتے ہیں۔پولیس،سول ڈیفنس،ٹی ایم اے کا عملہ ملا کر درجنوں اہلکار وہاں بیٹھتے ہیں۔ مگر سامان نہ ملے تو اسکا کیا فائدہ جبکہ شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار ہے۔ رہڑیاں،سوزکیاں، رکشے کھڑے کر کے من مانے ریٹوں پر سامان فروخت کرتے ہیں۔اسی طرح حکومتی اعلان کے باوجودکہ چینی86روپے کلونہیں مل رہی۔ کہوٹہ شہر میں چینی ہی غائب ہو گئی۔ ریٹ لسٹ دی جاتی ہے مگر اس پر عمل در آمد کرانے والا کوئی نہیں انتظامیہ نے اپنے خصوصی بندے رکھے ہیں۔ جو صرف فوٹو سیشن کر کے چند دکانداروں کو جرمانے کر کے اوپر سب اچھا کی رپورٹ بھیج دیتے ہیں۔اسی طرح یوٹیلیٹی سٹوروں پر بھی چینی، آٹا، گھی جن پر حکومت کی طرف سے سبسڈی ہے وہ نہیں ملتی ہفتے میں ایک دفعہ اگر چینی،گھی آ بھی جائے تو وہ ایک دو گھنٹوں میں ختم ہو جاتا ہے یا تو پھردکاندار وں کو تھوڑا بہت منافع لے کر دے دیا جاتا ہے۔کہوٹہ کی مقامی قیادت بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آ تی ہے۔جبکہ منتخب نمائندے لمبی تان کر سو گئے ہیں۔ کبھی کہوٹہ کا چکر نہ لگایا کمشنر راولپنڈی، وزیر اعلیٰ پنجاب فوری اقدامات کر کے عوام کو ریلیف دیں۔
Kahuta; Ramadan sasta Bazaar Lack of facilities Arrangements are good but groceries are not available. For a population of millions, only five bags of sugar are available. Women, old and young from Nahr, Bior, Panjar and other remote areas leave all their work, After standing all day, they get only one kg of sugar. While there is no cheap ghee or standard flour, chicken, meat stalls but no meat. A butcher is forcibly brought, Which only delivers little meat for two hours for formality. While some of the existing vegetable and fruit shops also sell goods at their own rates. Dozens of personnel including police, civil defence, TMA staff, Sit there But what is the use of not getting the goods when there is a lot of encroachment in the city. They sell goods at arbitrary rates by setting up Suzukis and rickshaws. Similarly, despite the government’s announcement, sugar is not available at Rs 86 per kg. The sugar disappeared in Kahuta city. The rate list is given but there is no one to implement it. Commissioner Rawalpindi, Chief Minister Punjab should take immediate steps to provide relief to the people.
پنجاڑ چوک کہوٹہ میں گیس سلنڈر کی دکان میں آگ لگ گئی۔
A fire broke out in a gas cylinder shop at Panjar Chauk Kahuta.
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
پنجاڑ چوک کہوٹہ میں گیس سلنڈر کی دکان میں آگ لگ گئی۔ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، تحصیلدار عارف انجم، سول ڈیفنس کے عبدالشکور کھٹڑ، محمد عدیل موقع پر پہنچ گئے۔ سول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ،ریسکیو 1122کے اہلکار وں نے اپنی جان پر کھیل کر ملحقہ دکان اور محلے وآبادی کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ جبکہ آگ لگنے سے مالک دکان شیخ جاوید کے گھر کا قیمتی سامان بھی جل گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے دکان سیل کر کے سلنڈر قبضے میں لے لیئے۔
ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مضر صحت غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور تحصیلدار کہوٹہ عارف انجم کے چھاپے
Raids by AC Kahuta Yasir Rizwan and Tehsildar Kahuta Arif Anjum on stockists, illicit profiteers and sale of unhealthy substandard food items.
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مضر صحت غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور تحصیلدار کہوٹہ عارف انجم کے چھاپے۔ دکانیں سیل جبکہ ہزاروں روپے جرمانہ۔ رمضان سستے بازار میں چینی کی کمی پر فوری ایکشن لیکر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے چینی کی وافرمقدار میں فراہمی شروع کردی۔ صبح سے شام تک رمضان سستے بازار میں چینی اور آٹابغیر وقفے کے دستیاب ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور تحصیلدار کہوٹہ عارف انجم نے رمضان سستے بازار اور کہوٹہ شہر کے دورے کے موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ خلاف ورزی پر نہ صرف چالان جرمانے ہونگے بلکہ جیل بھیج دونگا۔ اے سی کہوٹہ یاسر رضوان نے رمضان سستے بازار مین مہنگے داموں پھل فروخت کرنے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کرکہ شاپ کو فوری ختم کردیا۔ دریں اثناء رمضان سستے بازار میں چینی کی کمی کافوری نوٹس لیکر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے چینی اور آٹے کی مقدار کو بڑھا کر رمضان سستے بازار میں بغیر وقفے کے فراہمی کو یقینی بنا دیا۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور تحصیلدار عارف انجم کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ اس موقع پر اے سی کہوٹہ کے ہمراہ حافظ اشتیاق، ملک زکی، محمد طفیل کانسٹیبل، سول ڈیفنس کے عبدالشکور کھٹڑ، محمد عدیل بھی ہمراہ تھے۔
کہوٹہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ عوام پریشان
Public concern over rising number of burglaries
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
کہوٹہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ عوام پریشان۔ کہوٹہ شہر مختلف گھروں سے لاکھوں روپے کی اشیاء اور نقدی لے کر فرار ایک موٹر سائیکل بھی چوری کر لیا۔ تھانہ کہوٹہ میں مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ میں آئے روز چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا محلہ چاہات شیخ ساجد لطیف کے گھر سے 45000روپے مالیت کی ایل ای ڈی چوری جبکہ محلہ چاہات سے ہی محمد ثاقب کے گھر سے چور 9ہزار روپے مالیتی موبائل فون اور ATM کارڈ لے اُڑے۔ گرڈ اسٹیشن غلام عباس کے گھر سے چور70ہزار سونے کی انگوٹھی،بالیاں مالیتی50ہزار روپے لے کر فرار اسی طرح دھپری کے رہائشی مظہر اقبال کا موٹر سائیکل مالیتی35000براٹھیاں سے غائب تھانہ کہوٹہ میں مقدمات درج۔ آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام میں خوف کی فضا پھیلنے لگی۔ اعلیٰ حکام سے جرائم پر قابو پانے کا مطالبہ۔
سٹریٹ لائٹس کہوٹہ شہر کے نام پر 50لاکھ مالیت کا منصوبہ مکمل ہو گیا
Street lights project worth Rs 50 Lakh completed in Kahuta city
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
سٹریٹ لائٹس کہوٹہ شہر کے نام پر 50لاکھ مالیت کا منصوبہ مکمل ہو گیا۔جبکہ آدھے سے زیادہ کہوٹہ شہر کی آبا دی سٹریٹ لائٹس سے محروم ہے۔ مغرب کے بعد سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے کہوٹہ شہر کے علاقوں دھپری، محلہ راجگا ن، ٹنگی، ادوالہ،آڑہ محلہ،کالج کالونی، نئی آبادی،کلب لائن سمیت شہر کی اکثریتی آبادی سٹریٹ لائٹس سے محروم ہے۔ سٹریٹ کرائم میں اضافہ جبکہ شہریوں، تاجروں، سیاسی وسماجی شخصیات نے شدید احتجاج کر تے ہوئے کہا ہے کہ پچاس لاکھ کی سرکاری گرانٹ کی بندر بانٹ کی تحقیقات کی جائیں اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔