London; Hafiz Muhammad Adnan Zaheer Chishti, Khatib of Slough Islamic Trust Diamond Road Masjid, moves to Leicester with his family.
سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈائمنڈ روڈ مسجد کے خطیب حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب فیملی کے ہمراہ لیسٹر چلے گئے۔
سلاو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)— سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈائمنڈ روڈ مسجد کے سابق خطیب حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب اپنی فیملی کے ہمراہ سلاو سے لیسٹر منتقل ہو گئے ہیں حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈائمنڈ روڈ مسجد میں تقریبا دس سال خطیب کے فرائض سرانجام دیے
سلاو کے رہائشیوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا سلاو کے رہائشی آج بھی حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب کی خدمات اور ان کی محبتوں کو بڑے اچھے الفاظ کے ساتھ یاد کر رہے ہیں حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈائمنڈ روڈ مسجد میں بہت اچھا وقت گزارا ان کے ہاتھوں بہت سے نو مسلم نے اسلام بھی قبول کیا تھا۔
London; Hafiz Muhammad Adnan Zaheer Chishti, of Thathi, Gujar Khan, Who was Khatib of Slough Islamic Trust Diamond Road Masjid, for past ten years has moved to Leicester with his family. His contributions have been praised by local community in Slough and wished him well with new future in Leicester.
سلاو رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات پر سخت پریشان
Concern over various times for sehri and iftari in Slough
سلاو ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سلاو میں پہلے عیدیں اور رمضان المبارک دو دنوں میں شروع ہوا کرتا تھا مگر اس بار رمضان المبارک سحری اور افطاری کے اوقات بھی مختلف آ رہے ہیں خاص طور پر روزہ بند کرنے کے مختلف اوقات ہیں ایک مسجد میں افطاری کے اختتام کا وقت چار بجکر انیس منٹ لکھا ہے دوسری مسجد کی طرف سے تین بجکر پچاس منٹ ہے عوام اس پر سخت پریشان ہے پہلے ہو چھتے تھےلوگ کے آج عید ہے یا کل اب پوچھ رہے ہیں روزہ کب بند کیا ۔
چوہدری محمد امین (شاہ پور تھاتھی جبر) کی زوجہ رضائے الٰہی سے اسکاٹ لینڈ میں انتقال کر گئیں
Wife of Ch M Amin of Shah Pur, Thathi passed away in Scotland
اسکاٹ لینڈ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ,ممراز شیخ)—انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ چوہدری محمد امین (شاہ پور تھاتھی جبر) کی زوجہ اور ملک جمیل احمد مرحوم (سر صوبہ شاہ والے ) کی بیٹی رضائے الٰہی سے اسکاٹ لینڈ میں انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ آج سکاٹ لینڈ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی