Kallar Syedan; Nine shops burgled in Kallar bazaar as Police take action
کلر سیداں میں نو دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے، پولیس نے درخواست موصول کر کے کارروائی شروع کر دی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں میں نو دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے، پولیس نے درخواست موصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔صہیب اکرام سکنہ مدنی محلہ گوجرخان روڈ کلر سیداں نے پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ میں نے مرید چوک میں اپنا کاروباری مرکز شام کو بند کیا صبح گیا تو شٹر کا کنڈا کٹا ہوا تھا اور اندر سے تین عدد لیپ ٹاپ اور نقدی پانچ ہزار روپے غائب تھے۔لیپ ٹاپ میں ہمارے دکانداروں کے حساب وغیرہ محفوظ تھے۔جب ہم نے مزید پڑتال کی تو اظہر محمود سکنہ بھیائی مہر علی جوابو بکر ٹریڈرز کے نام سے ہارڈ ویئر کے نام سے کاروبار کرتا ہے کی دکان کی گیلری کے دروازے کا تالا کاٹ کر تیس ہزار روپے کی نقدی چرا لی جبکہ یونیورسل چکن شاپ کے بھی تالے کاٹ کر چار سے پانچ ہزار روپے کی نقدی سمیٹ لی۔دریں اثناء نامعلوم چوروں نے ارمان ٹینٹ سروس،عزیز ٹریڈرز،پوٹھوہار ہوٹل اور انیس کلینک اور دیگر دکانوں کے بھی تالے توڑے تا ہم وہاں سے انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔
Kallar Syedan; The locks of nine shops in Kallar Saydan were broken and shops burgeled, the police received the request and started the operation. Shutter door was cut and three laptops and Rs 5,000 cash were missing from inside. The accounts of shopkeepers etc. When we checked further, Azhar Mahmood, resident of Bhaye Mehar Ali of Jawabo Bakar said his shops lock were broken and stole Rs 30,000 in cash, while also Universal Chicken Shop lost Rs 4,000 to Rs 5,000 in cash. Unidentified thieves also broke the locks of Arman Tent Service, Aziz Traders, Pothohar Hotel and Anis Clinic and other shops but left empty handed.
شیخ عبدالقدوس کے چوآروڈ پر کاروباری مرکز الشیخ کارپوریشن کی افتتاحی تقریب
Inauguration Ceremony of Sheikh Corporation Business Center by Sheikh Abdul Qaddos
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین میونسپل کمیٹی کلرسیداں شیخ عبدالقدوس کے چوآروڈ پر کاروباری مرکز الشیخ کارپوریشن کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز بٹ اور بزرگ مسلم لیگی رہنما شیخ محمد اکرم مہمانان خصوصی تھے تقریب میں وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،کونسلرز شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری مشتاق آف سروھا،راجہ پرویز اختر منہاس،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،عابد حسین زاھدی،حاجی اخلاق حسین،جنید بھٹی،ملک محمد زبیر،شیخ خورشید احمد،نمبردار اسد عزیز،مسعود احمد بھٹی،شیخ سلیمان شمسی،حاجی طارق تاج اور دیگر نے شرکت کی اور کاروبار کی ترقی کے لیئے خصوصی دعا کی۔
انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں چوآروڈ پر ایک کشادہ مقام پر رمضان سستا بازار قائم کر دیا
The administration, in the light of the provincial government’s directives, set up a Ramadan sasta bazaar on Choa road
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں چوآروڈ پر ایک کشادہ مقام پر رمضان سستا بازار قائم کر دیا ہے جس کا باضابطہ افتتاح آج بروز بدھ دن ساڑھے گیارہ بجے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کریں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان،چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،حافظ سہیل اشرف،قمر ایاز،آصف کیانی،راجہ آفتاب جنجوعہ،نمبردار انصر محمود،سید سجاد حسین شاہ،محسن نوید سیٹھی اور دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے۔
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والی ایکسپریس وے اور جی روڈ پر روات میں تین مقامات پر کارکنوں کا دھرنا جاری
TLP protestors continue sit-in at three places in Rawat on Expressway connecting Rawalpindi to Islamabad and G Road
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والی ایکسپریس وے اور جی روڈ پر روات میں تین مقامات پر کارکنوں کا دھرنا جاری ہے اسلام آباد پولیس کے تازہ دم دستوں نے کئی بار ٹی چوک کو مظاہرین سے خالی کرانے کی کوشش کی مگر یہ آنسو گیس کے اندھا دھند استعمال کے باوجود تحریک لبیک کے پرعزم کارکنان کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب نہ ہو سکی گزشتہ شام کو ٹی چوک،روات مین کی ٹی روڈ اور کلر روڈ کو ہرقسم کی آمدورفت کے لیئے بند کیا گیا تھا جو چوبیس گھنٹوں کے بعد بھی بند ہے ملک بھر سے جی ٹی روڈ کے ذریعے راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان ہر قسم کی ٹریفک مسلسل بند ہے اطراف میں دوردور تک گاڑیوں اور ٹرکوں کی قطاریں لگی ہیں کارکنان موٹرسائیکل سواروں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دے رہے تاہم وہ موٹرساہیکل سوار کی محاصرے سے نکل پائے جن کے ساتھ کوئی خاتون سوار تھی کلرسیداں ڈڈیال چکسواری سے راولپنڈی اسلام آباد کے لیئے مسافر گاڑیوں سمیت ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت بند ہے تاہم کلرسیداں کے لوگ براستہ سردار مارکیٹ ددھوچھہ سہالہ منزل پر پہنچ رہے ہیں دوسری جانب کلرسیداں سے ڈڈیال چکسواری کہوٹہ گوجرخان اور مندرہ جانے والی سڑکیں کھلی ہوئی ہیں دریائے جہلم کے دھانگلی پل اور دریائے پونچھ کے ہلاک پل پر بھی کوئی رکاوٹ موجود نہیں تاہم مظاہرین نے آج بروز دھ دن گیارہ بجے دریائے پونچھ کے پلاک پل کو بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کی صورت میں ڈڈیال سے میرپور لاہور،کوٹلی سڑک پر آمدورفت بندہو جائے گی تاہم ڈڈیال سے سہنسہ سڑک کھلی رہے گی۔
تحریک لبیک کے علاؤہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی،جے یو آئی اور پاکستان تحریک انصاف کے بھی کئی کارکنوں اور رہنماؤں نے مولانا سعد رضوی کی گرفتاری کی شدید مذمت
Apart from TLP many activists and leaders of PML-N, JUI and PTI also strongly condemned the arrest of Maulana Saad Rizvi.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری کی کلرسیداں کے تمام طبقات نے مذمت کی ہے تحریک لبیک کے علاؤہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی،جے یو آئی اور پاکستان تحریک انصاف کے بھی کئی کارکنوں اور رہنماؤں نے مولانا سعد رضوی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی رھائی کا مطالبہ کیا ہے ادہر کلرسیداں پولیس نے تحریک لبیک کے عہدیداران اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تاہم وہ گاؤں سنبل سموٹ سے تحریک لبیک کے تصور اقبال کے علاوہ کسی دوسرے کو حراست میں لینے میں کامیاب نہ ہوسکی روات میں امن و امان کے مسائل کا اسلام آباد پولیس کو سامنا ہے سہالہ اور کورال پولیس کی مدد کے لیئے اضافی نفری طلب کی گئی ہے روات پولیس کے بیس سے زائد ملازمین کو سمش آباد میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر قابو پانے کے لیئے تعنیات کیا گیا ہے۔