DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi’s close aide Hafiz Usman Abbasi appointed PML-N Vice President Punjab Province

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے درینہ ساتھی حافظ عثمان عباسی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب مقرر

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے درینہ ساتھی حافظ عثمان عباسی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب مقرر۔ ن لیگی کارکنا ن،ورکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ن لیگ کے حقیقی حق دار ورکرکو اس کو حق منصبی سے نوازنے پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا شکر یہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق حافظ عثمان عباسی کو نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب مقرر کیا گیا ان کی تقرری صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب رانا ثنا ء اللہ اور جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری کی سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی مشاورت کے بعد کیا گیا حافظ عثمان عباسی کا شمار مسلم لیگ ن کے درینہ کارکنوں میں کیا جاتا اور وہ33سال سے شاہد خاقان عباسی کے معتمد خاص کے طور پر کام کر رہے ہیں ایک محترک سیاسی ورکر کے طور پر حافظ عثمان عباسی اپنی ایک خاص پہچان اور مقام رکھتے ہیں وہ سٹوڈینس لائف سے ہی سیاست سے منسلک ہو گئے تھے اور شاہد خاقان عباسی کے قریب ترین ساتھیوں میں ان کا شمار کیا گیا جاتا ہے شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقے سے تعلق کی وجہ سے حلقے میں ہونے والے تمام تر قیاتی کاموں میں ان کاکردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے۔

Kahuta; Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi’s close aide Hafiz Usman Abbasi has been appointed Vice President of Pakistan Muslim League-N, Punjab Province. The PML-N workers thanked the top leadership of PML-N for bestowing the rightful worker of PML-N. According to details, Hafiz Usman Abbasi has been appointed as the Vice President of PML-N. The appointment was made after consultation between PML-N President Rana Sanaullah and General Secretary Sardar Owais Leghari and former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi. Hafiz Usman Abbasi has a special identity and position as a dynamic political worker, He has been involved in politics since his student life. He is considered to be one of the closest associates of Khaqan Abbasi. Due to his connection with Shahid Khaqan Abbasi’s ancestral constituency, his role has always been key in all the ideological activities taking place in the constituency.

یوسی ہوتھلہ کے گاؤں بھون اعوان میں چوری کی واردات نامعلوم چور دوکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقد ی،قیمتی سامان لےاڑے

Unidentified thieves broke the locks of shops in Bhoon Awan village of UC Hothala and stole thousands of rupees in cash and valuables.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یوسی ہوتھلہ کے گاؤں بھون اعوان میں چوری کی واردات نامعلوم چور دوکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقد ی،قیمتی سامان اڑے جبکہ جاتے ہوئے میران کار بھی لے گے جسے راستے میں ہی چھوڑ گئے۔تفصیل کے مطابق یوسی ہوتھلہ کے گاؤں بھون اعوان میں گذشتہ رات چوری کی ایک واردات میں نامعلوم چوررات کے اندھیرئے میں ملک عطا الرحمن کی دوکان کے تالے توڑ کے ستر ہزار نقدی،موبائل فون کارڈاور قیمتی سامان لے اڑے، اسپرپارٹس کی دوکان سے قیمتی سامان لے گئے جبکہ جاتے ہوئے محمد اعجاز نامی شخص کی گاڑی نمبری WF-856بھی لے گئے جو راستے میں پنیالی کے مقام پر چھوڑ گئے آئے روز بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کی وجہ سے عوام علاقہ میں شدید خو ف ہراس پایا جاتا ہے۔

دکھی انسانیت کی مدد کرنا بہت عظیم کام ہے۔راجہ ارشد محمود آف چھنی

Helping the suffering is a great contribution. Raja Arshad Mahmood of Chani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماہ رمضان نیکیوں کادرس دیتا ہے دکھی انسانیت کی خدمت آخرت کا سرمایہ ہے قیامت والے دن زیادہ مال و متاع کام نہیں آئے گا بلکہ نیک اعمال کام آئیں گے انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر مذہب نے انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کی تلقین کی ہے۔ ضروت مند کی حاجت روائی ہر مذہب کی بنیادی تعلیم ہے صدقہ، خیرات، زکوۃ، فطرانہ اور وقف یہ تمام عمل مال اور وسائل کو معاشرے کے محروم طبقات تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ دین اسلام سراسر انسانیت کی فلاح کا مذہب ہے۔ دین اسلام میں محتاجوں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں اسلام نے انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیا ہے دکھی انسانیت کی مدد کرنا بہت عظیم کام ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button