Rawat;Change of staff of “Establishment Branch” and “B Branch” on the orders of CPO and Rawalpindi
سی پی اوراولپنڈی کے حکم پر” اسٹیبلشمنٹ برانچ””B برانچ” کاتما م عملہ تبدیل
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی اوراولپنڈی کے حکم پر” اسٹیبلشمنٹ برانچ” و”B برانچ” کاتما م عملہ تبدیل،سی پی اونے کھلی کچہری کے دوران پولیس اہلکاروں کی طرف سے شکایات سامنے آنے پر برانچز کے عملہ کو تبدیل کیا،دونوں برانچوں میں نیا عملہ تعینات کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے” اسٹیبلشمنٹ برانچ” و”B برانچ”کے تمام عملہ کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیے،سی پی اوآفس میں سی پی اومحمد احسن یونس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے،جہاں شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس افسران واہلکاران بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری میں پیش ہوتے ہیں،سی پی اونے کھلی کچہری کے دوران پولیس اہلکاروں کیطرف سے شکایات سامنے آنے پر برانچز کے عملہ کو تبدیل کیا، سی پی اونے او ایس آئی برانچ میں تعینات او ایس آئی سمیت 28پولیس افسران واہلکاروں کو راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں تعینات کردیا،جبکہ انسپکٹر نعیم اختر کو” اسٹیبلشمنٹ برانچ “کانیااو ایس آئی تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ مزید 17پولیس افسران واہلکاروں کواسٹیبلشمنٹ برانچ میں تعینات کیا،جبکہ Bبرانچ میں بھی تعینات18منسٹریل سٹاف کوتبدیل کرکے دیگر برانچز سے14منسٹریل پرمشتمل سٹاف کو Bبرانچ میں تعینات کیاگیاہے،اس موقعہ پر سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ کانسٹیبلان کے مسائل کو حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے،کانسٹیبل محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،انہی مسائل کے حل کے لیے پولیس ویلفیئر مرکز کا قیام عمل میں لایا گیاہے اورٹرانسفر /پوسٹنگ کی ایس اوپیز وضع کی گئیں ہیں جن پر عمل درآمد جاری ہے،پولیس ملازمین کے جائز کاموں میں رکاوٹ ڈالنے اور انہیں مشکلات سے دوچار کرنے والی برانچ میں تعینات عملے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااورایسے اہلکاروں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، راولپنڈی پولیس میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
تھانہ چونترہ پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
Police in Chontra police station continue operations against illegal weapons
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ چونترہ پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، پولیس دوران کاروائی ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ایک ملزم گرفتار، پولیس ملزم محمد شہزاد کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد۔۔۔مقدمہ درج، پولیس
ملزم کے خلاف کاروائی ایس ایچ او چونترہ انسپکٹر عبد العزیز کی سربراہی میں انچارج پولیس چوکی چک بیلی راجہ عماد ایس آئی اور پولیس ٹیم نے کیں، پولیس اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی، ایس ایچ اواے ایس پی صدر سرکل کی جانب سے ایس ایچ او چونترہ اور پولیس ٹیم کو شاباش۔۔
سب انسپکٹر غلام عباس مسرت رضائے الٰہی سے وفات پا گئے
Sub-Inspector Ghulam Abbas Musarrat passed away
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سب انسپکٹر غلام عباس مسرت رضائے الٰہی سے وفات پا گئے,آپ 1986 میں بطور کانسٹیبل پولیس میں بھرتی ہوۓ اور محنت اور قابلیت کی بناء پر سب انسپکٹر کے عہدے تک ترقی پائ آپ تھانہ نیوٹاون تعینات تھے،آپ نے لواحقین میں بیوہ 02 بیٹوں اور 02 بیٹیوں کو چھوڑا ہے،آپ کی نماز جنازہ آبائ علاقے کلر کہار چکوال میں ادا کی جاۓ گی،