Kallar Syedan; Despite the severity of Corona’s disease, public not ready to take precautionary measures, Weddings and other celebrations continue as usual in villages and towns.
کورونا کے مرض میں شدت کے باوجود ب شہری حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کو تیار نہیں دیہات و قصبات میں شادی اور دیگر تقریبات معمول کے مطابق جاری
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کورونا کے مرض میں شدت کے باوجود عوام حکومت اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرنے سے مسلسل گریزاں ہیں انتظامیہ کی کاروائیوں کے باوجود شہری حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کو تیار نہیں دیہات و قصبات میں شادی اور دیگر تقریبات معمول کے مطابق جاری ہیں ایک جانب انتظامیہ بارہا مرتبہ لوگوں کو صورتحال کے بارے میں خبردار کر چکی ہے ایس او پی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں بھی جاری ہیں ہر گاؤں اور دیہات میں اب کورونا کے مریض بھی موجود ہیں روزانہ ان کے جنازوں میں لوگ بھاری تعداد میں نہ صرف شرکت کو ضروری سمجھتے ہیں بلکہ ایک دوسرے سے مصافحہ اور معانقہ بھی کرتے ہیں ان کے اس غیر زمہ دارانہ رویئے سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رھا ہے بس فرق صرف اتنا ہے کہ اس بار کورونا کے مریض سرکاری ہسپتال کا رخ کرتے ہیں نہ ہی کسی ادارے کے پاس ان کی تفصیلات موجود ہیں اور یہ صورتحال کورونا کے پھیلاؤ کا بھی موجب بن رہی ہے۔
Kallar Syedan; Despite the severity of Corona’s disease, people are reluctant to follow the instructions of the government and the health department. Despite the administration’s actions, the citizens are not ready to take precautionary measures. It has repeatedly warned the people about the situation. Action is also being taken against those who do not comply with the SOP. The number of Corona patients is increasing rapidly due to their irresponsible behaviour. The only difference is that this time Corona patients go to the government hospital. Neither organization has the details, and the Corona is spreading.
معروف کاروباری محمد جاوید بٹ کے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب
Opening Ceremony of Leading Businessman Muhammad Javed Butt’s Business Center by Dr Sajid Ur Rehman
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان نے کہا ہے کہ دین اسلام اور دنیا ایک دوسرے سے متصادم نہیں دین اسلام دنیا کے۔ بغیر نامکمل ہے اور دنیا دین اسلام کے بغیر ادھورہ ہے اسلام میں کاروبار کرنے پر کوئی پابندی نہیں بلکہ اس کے لیئے حالال ذرائع کا ہونا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف کاروباری محمد جاوید بٹ کے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سابق رکن اسمبلی شوکت بھٹی،قاضی شوکت محمود،راحت کیانی, چوہدری توقیراسلم،جاوید کیانی،گلفراز بٹ، صاحبزادہ عمیر ہاشم،صاحبذادہ قاضی داود، اسد عزیز، ملک عنصر خان،ملک فیاض سندھو،کامران کیانی اور دیگر نے بھی شرکت کی ڈاکٹر ساجد الرحمان نے کہا کہ دین اسلام نے کاروبار کے نمایاں اصول وضع کر رکھے ہیں دولت کا حصول جائز ذرائع سے ہو تو مخلوق خدا اور انسانیت کی بہتر خدمت کی جا سکتی ہے اگر دولت حلال ہو تو اولاد والدین کی نافرمان نہیں ہو سکتی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر صورت حلال اور حرام میں تمیز رکھی جائے۔
سلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی کامیابی کو نوازشریف کے بیانیے کی کامیابی قرار دیا
Victory of PML-N candidate Noshin Iftikhar is the success of Nawaz Sharif
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ یوتھ ونگ بھلاکھر کے عہدیداران عمیر آرائیں اور عمر آرائیں نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی کامیابی کو نوازشریف کے بیانیے کی کامیابی قرار دیاہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ڈسکہ کے لوگوں نے ووٹ کے ذریعے جبر اور تکبر جو شکست فاش دی ہے۔
ریٹائرڈ پی آئی اے چوہدری محمدجہانگیر وفات پا گے
Retired PIA official Chaudhry Muhammad Jahangir passed away
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— ریٹائرڈ پی آئی اے چوہدری محمدجہانگیر بروز ہفتہ 10 اپریل کو اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے اور 11 اپریل 2021 کو ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی تمام قابل قدر سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی