Kallar Syedan; On the direction of the Punjab government, the Excise and Taxation Department has decided to impose property tax on commercial and residential buildings along the roads of Kallar Syedan, Kahuta and Rawat.
حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کلر سیداں،کہوٹہ اور روات کی سڑکوں کے کنارے قائم کمرشل اور رہائشی عمارتوں پر پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کلر سیداں،کہوٹہ اور روات کی سڑکوں کے کنارے قائم کمرشل اور رہائشی عمارتوں پر پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جار ی کر دیا گیا ہے۔ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن نے فوری سروئے کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر آئندہ ہفتے سے کام شروع کر دیا جائے گا،ذرائع کے مطابق روات کلر سیداں روڈ پر راجپوت پولٹری نزد روات سے شیل پڑول پمپ لونی کلر سیداں اور شاہین پبلک سکول کلر سیداں سے دھانگلی جبکہ کہوٹہ پنڈی روڈ پر ماگرے بیکری کہوٹہ سے آڑی سیداں (اسلام آباد) اور آزاد پتن روڈ پر غوثیہ میرج ہال سے عباسی ہوٹل آزاد پتن جبکہ جی ٹی روڈ پر ٹوٹل پارکو پمپ روات سے گلیکسی ہوٹل مندرہ چکوال رو ڈ کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا اور ان تمام شاہرات کے کنارے قائم رہائشی اور کمرشل عمارتوں پر فوری طور پر پراپرٹی ٹیکس نافذ کر دیا گیا۔
Kallar Syedan; On the direction of the Punjab Government, the Excise and Taxation Department has decided to impose property tax on commercial and residential buildings along the roads of Kallar Syedan, Kahuta and Rawat for which a formal notification has also been issued. And Textation has directed to complete the survey immediately which will be started from next week, according to sources. From Dhuangli to Kahuta on Pindi Road to Magra Bakery from Kahuta to Ari Syedan (Islamabad) and on Azad Patan Road from Ghousia Marriage Hall to Abbasi Hotel Azad Patan and on GT Road from Total Parko Pump Rawat to Galaxy Hotel Mandra Chakwal Road Tax Network A notification was issued to bring in and property tax was immediately imposed on residential and commercial buildings along all these highways.
ڈسکہ کے لوگوں نے تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ محترمہ نثارتنویر شیرازی
The people of Daska have blown air out of the PTI balloon. Ms. Nisar Tanveer Shirazi
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں سے قومی اسمبلی کی سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثارتنویر شیرازی نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں مسلم لیگی امیدوار کی کامیابی میاں نوازشریف کے بیانیے کی تائید اور فتح ہے انہوں نے ڈسکہ کی انتخابی مہم میں شرکت کے بعد اتوار کے روز واپس کلرسیداں آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ کی عوام نے تبدیلی کے گمراہ کن نعرے کو مسترد کر کے ووٹ کو عزت بخشی ہے عوام نے حکومتی ترغیبات وعدوں اور دعووں کو مسترد کرکے نوازشریف کے بیانیئے کی تائید کی ہے کیونکہ ملک کو ووٹ کی عزت کے ذریعے ہی آگے لے جایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی تین ہزار کی شکست کو تسلیم کر لیتی تو اسے آج بیس ہزار کے خفت کا سامنا نہ کرنا پڑتا پی ٹی آئی کے امیدوار نے پانچویں بار شکست کھائی ہے انہوں نے پچاس ایام میں دوسری بار شکست کا بھی ریکارڈ قائم کیا یہ اپنی یونین کونسل تک ہار گئے ڈسکہ کے لوگوں نے تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔
رشین پلٹ میڈیکل کا طالب علم مبینہ طور پر فوڈ پائزننگ کے باعث الٹیاں اور پیچش کے بعددل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا جسے اتوار کے روز کلر سیداں کے نواحی گاؤں کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا
Asad Amjad a student in Russia passed away in his village Kanoha
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—22 سالہ رشین پلٹ میڈیکل کا طالب علم مبینہ طور پر فوڈ پائزننگ کے باعث الٹیاں اور پیچش کے بعددل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا جسے اتوار کے روز کلر سیداں کے نواحی گاؤں کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔متوفی اسامہ امجد کے والد امجد حسین نے بتایا کہ اس کا 22 سالہ بیٹا جو روس میں میڈیکل کا کورس کرنے کیلئے گیا ہوا تھا کہ کرونا کے باعث اسے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا گیا کہ باقی کی کلاسز نیٹ پر پڑھائی جائیں گی۔وہ گزشتہ ایک ماہ سے گھر آیا ہوا تھا اور اس دوران وہ مختلف رشتہ داروں کے ہاں بھی ملاقات کیلئے جاتا رہا۔گزشتہ روز وہ گھر پر تھا کہ اچانک اسے الٹیاں اور پیچش شروع ہو گئے جس کے بعد اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے دل کا دورہ بھی پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔یاد رہے کہ امجد حسین کا تین سال بیٹا بھی 12 سال قبل خونی پیچش شروع ہو جانے سے انتقال کر گیا تھا۔
ضمنی الیکشن میں حقیقی معنوں میں نوازشریف کے بیانیئے کو کامیابی ملی ہے
In the Daska by-elections, Nawaz Sharif’s statement has really succeeded
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن فیاض نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈسکہ کے لوگوں نے ضمنی الیکشن میں لیگی امیدوار نوشین افتخار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر نوازشریف کے بیانیئے پر مہر ثبت کردی ہے ضمنی الیکشن میں حقیقی معنوں میں نوازشریف کے بیانیئے کو کامیابی ملی ہے انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ اگر گزشتہ عام انتخابات میں ہمارا الیکشن چرایا نہ جاتا تو آج بھی ملک میں حکمرانی مسلم لیگ ن کی ہوتی مگر ہمارا الیکشن چرا کر جس کو ملک پر مسلط کیا گیا اس نے قوم کو مہنگائی بیروزگاری تشدد تعصب کے سوا کچھ نہ دیا ملکی ترقی کا پہیہ روک کر لنگر خانوں کے ذریعے تبدیلی لانے کا مظاہرہ کیا جا رھا ہے قومیں لنگر خانوں سے نہیں کارخانوں سے ترقی کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ سلیکٹر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور ملک کو مزید نقصان سے بچائیں۔
حکومت معاہدہ پر عمل درآمد کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی
The government does not seem serious about implementing the agreement
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک لبیک حلقہ پی پی سات کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا ہے 20 اپریل تک حکومت نے معاہدہ کرکے مہلت لی تھی مدت کو ورا ہونے میں وقت کم رہ گیا لیکن ابھی تک مسودہ ہی تیار نہیں کیا گیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت معاہدہ پر عمل درآمد کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔فرانس نے سرکاری سطح پر ہمارے آقا کریمؐ کی توہین کی۔پوری قوم کی طرف سے پیغام جانا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تحریک لبیک کے کارکنان ناموس رسالتؐ وختم نبوت کے لیے نعروں تک محدود نہیں بلکہ جان نچھاور کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔مجلس شوری کے اشارے کے منتظر ہیں اور قیادت کی آواز پر لبیک کہیں گے۔
راجہ اظہر سلطان کی خوشدامن انتقال کر گئیں نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب میرا سنگال میں ادا کی گئی
Raja Azhar Sultan mother in law passed away in Maira Sangal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—انجمن تاجراں کلرسیداں کے سرپرست راجہ اظہر سلطان کی خوشدامن انتقال کر گئیں نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب میرا سنگال میں ادا کی گئی جس میں شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،ذین العابدین عباس،شیخ خورشید احمد،اعجاز بٹ،راجہ شاھد پکھڑال،راجہ ارشد جنجوعہ،نعیم بنارس،راجہ آفتاب جنجوعہ،راجہ ساجد جاوید،حاجی ریاست حسین،حاجی طارق تاج اور دیگر نے خطاب کیا۔