DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Third wave of Corona is extremely dangerous and public appealed to show seriousness

کرونا کی تیسری لہر کو انتہائی خطر ناک قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کی تیسری خطرناک لہر سے بچنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر—-
نعیم گل صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ شعبہ خواتین نے کرونا کی تیسری لہر کو انتہائی خطر ناک قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کی تیسری خطرناک لہر سے بچنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور غیر ضروری میل جول سے اجتناب کریں، کرونا کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے۔جس سے ضلع راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کیلئے سہولیات کا فقدان پیدا ہوتاجارہاہے۔ محترمہ نعیم گل کاکہناتھا کہ بے نظیربھٹوہسپتال میں سینٹری ورکرز کی ہڑتالوں کے باعث صفائی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جس سے کرونا مریضوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑ رہا ہے۔محترمہ نعیم گل کا مزیدکہناتھا کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں کرونا میں مبتلا مریضوں کے گنجائش سے زیادہ آنے سے مریضوں کے علاج معالجہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ کہوٹہ شہر اور گردونواح کے دیہات کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں کرونا مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈ بنائی جائے تاکہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں مریضوں کے دباو کو کم کیاجاسکے۔

Kahuta; Naeem Gul, President, PTI, Kahuta Tehsil, Women’s Section, termed the third wave of Corona as extremely dangerous and appealed to the people to be serious and avoid unnecessary interaction to avoid the third dangerous wave of Corona. The third wave of corona is taking a dangerous turn. As a result, there is a lack of facilities for corona patients in the three allied hospitals in Rawalpindi district. Ms. Naeem Gul said that due to the strike of sanitary workers in Benazir Bhutto Hospital, the sanitation system has become chaotic which is causing difficulties to the patients of Carona. Ms. Naeem Gul further said that Due to overcrowding, patients are facing severe difficulties in treatment, Therefore, there is a need to keep in view the plight of the people of Kahuta city and surrounding villages.

یوٹیلیٹی سٹوروں کے باہر عوام کا رش کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جبکہ چینی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا۔

The rush of people outside the utility stores is a violation of SOPs while the sugar crisis has intensified.

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر—- مہنگائی کا طوفان بھرپا ہے اوپر سے چینی غائب ر مضان کی آمد ہے ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے عوام علاقہ انتظامیہ اور حکومت کے خلاف پھٹ پڑے یوٹیلیٹی سٹوروں کے باہر عوام کا شدید رش۔تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی چینی کا بحران جبکہ شہر کے دونوں یوٹیلیٹی سٹوروں میں عوام کا شدید رش چینی بحران عوام شدید پریشان انتظامیہ اور حکومت معاملہ تا حال حل نہ کر سکے جبکہ ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی جاری بازار بند مگر یوٹیلیٹی سٹوروں میں بدستور رش لگا ہوا ہے۔ اعلی حکام فل فور نوٹس لے اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی نمائندوں کو چارج نہ مل سکا

Despite the court order, the local body representatives could not get the charge

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر—-
عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی نمائندوں کو چارج نہ مل سکا غیر رسمی اجلاس بھی بلایا مگر حکومت بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جبکہ کہوٹہ کے شہری کروڑوں روپے کے ٹیکس دینے کے باوجود اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں لاکھوں کی آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس گئی جبکہ سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے گلی،محلوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا شہر کی سڑکیں کھنڈرات بنی ہوئی ہیں۔ کھیلوں کے لیے گراؤنڈ نہ ہے کہوٹہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صرف فوٹو سیشن پر گزارہ کر رہی ہے درجنوں سینٹری ورکروں کو نکال دیا گیا ہے جنکی سروس 8سے12سال تک ہو چکی ہیں اور کمپنی کے ملازمین کی جگہ بھی یہ سینٹری ورکر کام کرتے ہیں نفری کم ہونے کی وجہ سے پورا شہر فلیتھ ڈپو بنا ہوا ہے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے سینٹری ورکر وں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جنرل منیجر سے مطالبہ کیا کہ نکالے گے ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور انکو رمضان کے مقدس مہینے میں بے روز گار نہ کیا جائے سڑکیں تعمیر کی جائیں رمضان سستے بازار میں عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے

انتظار کی گھڑیاں ختم سہالہ اوور ہیڈ برج کی تعمیر کے لیے66کروڑ روپے کے ٹینڈر ہو گے

The waiting hours are over and there will be a tender of Rs. 66 Crore for the construction of Sihala Overhead Bridge

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر—-
انتظار کی گھڑیاں ختم سہالہ اوور ہیڈ برج کی تعمیر کے لیے66کروڑ روپے کے ٹینڈر ہو گے۔ جو کام مسلم لیگ ن تیس سالوں میں نہ کر سکی پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے نے دو سالوں میں کر ڈالا۔ کہوٹہ اور آزاد کشمیر کے عوام کو ریلیف ملے گا۔بہت جلد اس پر کام شروع ہو گا جبکہ لاری اڈہ روڈ کے لیے مزید ساٹھ لاکھ کے فنڈز جاری کر کے جو ٹکڑا رہ گیا ہے اسکو تعمیر کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر اجہ خورشید ستی نے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی کی خصوصی کاوشوں سے نہ صرف سہالہ فلائی اوور تعمیر ہو گا بلکہ اس سے قبل بھی کروڑوں روپے کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دینے آٹا، چینی وافر مقدار میں فراہم کرنے کے لیے تما م ضروری اقدامات کر لیے گے ہیں۔ جبکہ مقامی قیادت بھی اس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔راجہ خورشید ستی نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے ملک کو قرضوں میں ڈوبویا اور اب قرض لے کر ان کے قرضے ادا کیے جا رہے ہیں عمران خان کے وژن کے ساتھ ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button