DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Ch Qasim Majeed inaugurated Link Road Domal during his visit to Union Council Faizpur Sharif.

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدرچودھری قاسم مجید نے گزشتہ روز یونین کونسل فیض پورشریف کادورہ کیادورے کے دوران انہو ں نے لنک روڈ ڈومال کاافتتاح کیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)—سابق وزیر اعظم آزادکشمیرچودھری عبدالمجید کے فرزندچودھری قاسم مجیدصدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور نے کہاہے کہ رابطہ سڑک ڈومال اہل ڈومال کی ضرورت تھ الیکشن سے پہلے سابق وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدصاحب نے اپنا وعدہ پوراکردیا ہے اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیاہم نے اپناوعدہ پوراکردیا ہے سڑک کی تکمیل پرٹھیکیدارچودھری عظیم مہربان کاشکریہ اداکرتاہوں سڑک بروقت مکمل کی ہے یونین کونسل فیض پورشریف میں بلاتخصیص کام کروائے ہیں ہم نے یہ نہیں دیکھا ہمیں کون ووٹ دیتاہے اورکون ووٹ نہیں دیتاکس برادری کاہے ہمارا مخالف ہے یاہمارے نعرے لگاتاہے جتتاممکن ہوسکتاتھاہم نے پوری یونین کونسل میں تعمیر وترقی کے کام کروائے ہیں چودھری عبدالمجیدتعمیر وترقی کے ہیرو ہیں اورانہوں نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکے یہ ثابت کیاہے وہ حلقہ نمبردو چکسوار ی اسلام گڑ ھ کے خادم ہیں اوران خدمت خلق ان کامشن ہے 45سال سے جاری ہے ڈومال کی سڑک مکمل ہوگئی ہے گزشتہ جمعتہ المبار ک کے رو ز فیض پورشریف لنک روڈ کاسنگ بنیاد جناب پیر صاحب نے اپنے دست مبارک سے رکھاکھنڈہ موڑتاڈھانگری بہادر دوکلومیٹرروڈ ہے کاکا م شروع ہے اندراڑشریف تاکنیلی سڑک کاکام بھی جاری ہے سڑکوں کی مرمت سے عوام کے لئے سفری سہولتوں کی فراہمی اورآمدورفت میں آسانیاں پیداکرناہے ہم نے حتی المقدورکوشش کی ہے کہ گریٹرواٹرسپلائی اسکیم مکمل کروائی ہے موجودہ حکومت کے کچھ کارندے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے اس واٹرسپلائی اسکیم کوخراب کرنے کی کوشش کی ہے ہماری کوشش ہے کہ فیض پورشریف کی گریٹرواٹرسپلائی اسکیم اورکنیلی اورپنیام کاجوایک فیز ہے اسے محکمہ پبلک ہیلتھ ٹیک اوور take over) (کرے اورچلائے لوگوں کوکنکشن دے جہاں کہیں کوئی کمی بیشی ہے اسے محکمہ پورا کرے اگرکوئی پائب رہ گیاہے یاکوئی گلی شامل نہیں ہے اسے محکمہ خود شامل کرے گاسکولوں کی عمارتیں بھی مکمل ہوگئی ہیں ڈومال کے دو سکول ڈھانگری بہادر کے دوسکول اوربوعہ کا ایک سکول تھاان کی عمارتیں تعمیر ہوچکی ہیں پورے حلقہ میں کام کروائے ہیں ہمارے حالات گزشتہ الیکشن سے اچھے ہیں ہم نے عوام کی خدمت کی ہے خلوص نیت سے عوام کی خدمت کی ہے لوگ ہماری حمایت کررہے ہیں ہمارا ضمیر مطمئن ہے ہم نے دوٹو ں کے لئے کام نہیں کروائے بلکہ اسے اپنافرض سمجھا کرکام کروائے ہیں عوام کی خدمت کی ہے چودھری صاحب 45سال سے جوجدوجہدکررہے ہیں اس جدوجہدکوہم نے آگے بڑھایاہے پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق چودھری صاحب کی قیادت میں خدمت کایہ مشن جاری ہے میدان دوبارہ سجے گایہ جوموسمی بٹیر ے آتے ہیں یہ دو تین ماہ کے لئے آتے ہیں اورپھر چلے جاتے ہیں اورجوفیض پورشریف یونین کونسل فتح کرناچاہتے ہیں پچھلی دفعہ فتح نہیں کرسکے اورآئندہ بھی نہیں کرسکیں گے انہوں نے ان خیالات کااظہارامپروومنٹ وبلیک ٹاپنگ لنک روڈ ڈوما ل کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے سابق میڈیاایڈوائزر وزیر اعظم آزادکشمیر یاسر ممتاز چودھری سابق ممبرضلع کونسل میرپورحاجی چودھری محمدسوار خان حاجی راجہ محمداصغرخان خواجہ محمداحتشام نے بھی خطاب کیاپیش ازیں چودھر ی قاسم مجید نے لنک روڈ کااپنے دست مبار ک سے افتتاح کیااس موقع پر حاجی چودھری محمدسوارخان حاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر حاجی میاں محمدمسعود چودھری محمداعظم ٹرانسپورٹر راجہ محمدامجدراجہ ساجدمحمود راجہ نزاکت علی حاجی طاہرمنیربٹ چیئرمین ظفراقبال مغل راجہ وسیم سمندر راجہ علی اکبرچودھری محمدقدیر ٹھیکیدار چودھر ی عظیم مہربان راجہ حق نواز خان سمیت دیگرافراد موجودتھے چودھری قاسم مجید کاتنگ دیو آمدپراہلیان ڈومال نے والہانہ استقبال کیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)— پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدرچودھری قاسم مجید نے گزشتہ روز یونین کونسل فیض پورشریف کادورہ کیادورے کے دوران انہو ں نے لنک روڈ ڈومال کاافتتاح کیابعدازاں انہو ں نے ڈومال گاؤں کادورہ کیاخواجہ محمداحتشام سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر یونین کونسل فیض پورشریف کے گھرپرمنعقدہ لنک روڈ فیض پورشریف کی مختصر سی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شوکت کی انہوں ڈوما ل کی ممتاز سماجی وسیاسی شخصیات سابق کونسلر راجہ منگاخان اورصوبیدار (ر) حاجی محمدمنیر بٹ کے گھروں پرجاکران کی عیادت کی اوران کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکی اس موقع خواجہ محمداحتشام حاجی طاہرمنیربٹ اورراجہ علی اکبربھی ان کے ہمراہ موجودتھے

Chakswari, AJK; PPP Azad Kashmir Mirpur District President Chaudhry Qasim Majeed inaugurated the Link Road Domal during his visit to Union Council Faizpur Sharif yesterday. Later, he visited Domal village. Shaukat was the chief guest at the brief inauguration ceremony and Raja Ali Akbar was also present with them.

چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ کوپیپلزلائرزفور م ضلع میرپور کا صدرمنتخب

Chaudhry Muhammad Basharat Advocate elected President of Peoples Lawyers Forum Mirpur District

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)— ڈھانگری بہادر کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنما حاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر نے ممتاز قانون دان چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ کوپیپلزلائرزفور م ضلع میرپور کا صدرمنتخب ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اوردلی مسرت کااظہارکیاہے اورکہاکہ چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ اپنی نئی ذمہ داری بہ طریق احسن پوری کریں گے اوربطور صدرپیپلزلائرزفورم ضلع میرپور شاندار خدمات انجام دیں گے اوراپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے

Show More

Related Articles

Back to top button