DailyNewsKahutaPothwar.com

Despite paying taxes, citizens of Kahuta are deprived of basic amenities even in this modern age

کہوٹہ کے شہری کروڑوں روپے کے ٹیکس دینے کے باوجود اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

Kahuta- Despite the court order, the local body representatives could not get the charge. An informal meeting was also convened but the government is working reluctantly to rehabilitate the local body representatives. Hundreds of thousands of people are deprived of water, while the lack of street lights has led to an increase in thefts and robberies in the streets.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی نمائندوں کو چارج نہ مل سکا غیر رسمی اجلاس بھی بلایا مگر حکومت بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہ ہے جبکہ کہوٹہ کے شہری کروڑوں روپے کے ٹیکس دینے کے باوجود اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں لاکھوں کی آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس گئی جبکہ سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے گلی محلوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ وہنے لگا شہر کی سڑکیں کھنڈرات بنی ہوئی ہیں کھیلوں کے لیے گراؤنڈ نہ ہے کہوٹہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی صرف فوٹو سیشن پر گزارہ کر رہی ہے درجنوں سینٹری ورکروں کو نکال دیا گیا ہے جنکی سروس 8سے12سال تک ہو چکی ہیں اور کمپنی کے مالزمین کی جگہ بھی یہ سے سینٹری ورکر کام کرتے ہیں نفری کم ہونے کی وجہ سے پورا شہر فلیتھ ڈپو بنا ہوا ہے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے سینٹری ورکر وں نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے جنرل منیجر سے مطالبہ کیا کہ نکالے گے ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور انکو رمضان کے مقدس مہینے میں بے روز گار نہ کیا جائے سڑکیں تعمیر کی جائے رمضان سستے بازار میں عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے۔

کلرسیداں سے کہوٹہ گائے لینے آنے والے رقم سے محروم

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کلرسیداں سے کہوٹہ گائے لینے آنے والے رقم سے محروم۔مقدمہ درج.ناظم حسین ولد محمد صدیق سکنہ مغل آباد کلر سیداں نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو درخواست دی کہ وہ اپنے بیٹے اور بہنوئی کے ہمراہ غضنفر ولد نامعلوم سکنہ ڈھوک پنگالہ میرا آئے۔ جب ہم اس کے گھر پہنچے تو مذکورہ نے میرے بہنوئی اور بیٹے کو الگ کمرے میں بٹھایا اور مجھے گائے دکھانے کے بہانے لے گیا جب ہم دوسرے مکان گائے دیکھنے پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود سانول اور نامعلوم دو اشخاص نے اسلحہ کی نوک پہ دھمکی دی کہ اب نہ تمھیں گائے ملے گی نہ تمھاری لائی ہوئی رقم ملے گی۔جن کے ڈر سے جان بچانے کے لیے میں نے اپنے پاس موجود رقم دو لاکھ ستر ہزار روپے ملزمان کے حوالے کر دی ملزمان نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس بابت کسی کو بھی بتلایا تو جان سے مار دیں گے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے درخواست پہ مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جب بھی شفاف الیکشن ہوئے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ترقی کا سفر دوبارہ جاری کریگی,لیڈران مسلم لیگ ن

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین اور راجہ علی اصغر نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ راجہ محمد ظفر الحق پاکستان اور عالم اسلام کی پہچان ہیں جو کردار کے غازی ہیں اور جن کا بے داغ ماضی ہیں ہم مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان ورکنان ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین اور ن لیگ حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ علی اصغر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے اسکی مثال نہیں ملتی سڑکیں ہوں، ہسپتال کی اپ گریڈیشن، ریسکیو1122، اے سی بس سروز ہو اور دیگر منصوبے مکمل کیے انھوں نے کبھی تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ نہ دیاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے مہنگائی چوری ڈکیتی بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے مسلم لیگ ن کے دور میں اندھرے ختم ہوئے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا جب بھی شفاف الیکشن ہوئے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ترقی کا سفر دوبارہ جاری کریگی

دکھی انسانیت کی خدمت آخرت کا سرمایہ ہے,راجہ ریاض جنجوعہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ریاض جنجوعہ آف کلاہنہ راجگان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت آخرت کا سرمایہ ہے قیامت والے دن زیادہ مال و متاع کام نہیں آئے گا بلکہ نیک اعمال کام آئیں گے انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہاریونین کونسل دکھالی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ریاض جنجوعہ آف کلاہنہ راجگان نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر مذہب نے انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کی تلقین کی ہے۔ ضروت مند کی حاجت روائی ہر مذہب کی بنیادی تعلیم ہے صدقہ، خیرات، زکو، فطرانہ اور وقف یہ تمام عمل مال اور وسائل کو معاشرے کے محروم طبقات تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ دین اسلام سراسر انسانیت کی فلاح کا مذہب ہے۔ دین اسلام میں محتاجوں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں اسلام نے انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیا ہے دکھی انسانیت کی مدد کرنا بہت عظیم کام ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button