Kallar Syean; SHO Kallar Syedan police removed from his post after attending a political dinner function
تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر قیصر رشید کیانی کو ایک سیاسی رہنما کی رہائش گاہ پر کھانے کی دعوت مہنگی پڑگئی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر قیصر رشید کیانی کو ایک سیاسی رہنما کی رہائش گاہ پر کھانے کی دعوت مہنگی پڑگئی۔سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے سوشل میڈیا پر کھانے کی دعوت میں ایس ایچ او کی تصویر وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں لائن حاضر جبکہ ساتھ کھڑے ڈی ایس پی رانا ذوالفقار کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی ایس پی رانا ذوالفقار کے ہمراہ تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر قیصر رشید کیانی پیپلز پارٹی کے ایک رہنما کی رہائش گاہ پر ایک کھانے میں شریک تھے جس کی بعد ازاں سیاسی رہنما نے گروپ کی شکل میں لی گئی تصویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا جس پر سی پی او نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو لائن حاضر جبکہ ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔تھانہ کلر سیداں کے سب انسپکٹر سردار عنصر محمود کو تھانہ کلر سیداں کا قائم مقام ایس ایچ او بنا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ قیصر رشید کیانی نے مختصر تعیناتی کے دوران منشیات فروشوں اور ڈکیتوں کے خلاف زبردست کاروائیاں کیں جنہیں عوامی سطح پر سراہا گیا مگر پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما کے ہمراہ کھانے کی دعوت ان کی لائن حاضری کا موجب بنی۔
Kallar Syedan; Qaiser Rasheed Kayani, SHO sub-inspector of Kallar Syedan police station was removed from his post after he attended a invitation to a dinner at the residence of a political leader While a show cause notice was issued to DSP Rana Zulfiqar who was also attending the function after a video was seen on social media . Sardar Ansar Mahmood, Sub-Inspector, Kallar Syedan Police Station, has been made the Acting SHO, Kallar Syedan Police Station.
سکیورٹی رسک بننے والا غیر قانونی اڈاختم کر کے گاڑیوں کو پارکنگ ایریا میں منتقل کر دیا
Security risk stop removed and made it in to parking area
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن خان کی زیر نگرانی انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان نے اپنے عملے کے ہمراہ ایک گرینڈ آپریشن کے ذریعے ایم سی کلر سیداں اور دو تعلیمی اداروں کیلئے سکیورٹی رسک بننے والا غیر قانونی اڈاختم کر کے گاڑیوں کو پارکنگ ایریا میں منتقل کر دیا اور خبر دار کیا کہ اگر دوبارہ غیر قانونی اڈا قائم کرنے کی کوشش کی گئی تو نہ صرف وہ گاڑی تھانے میں بند کر دی جائے گی بلکہ ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کروا دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایم سی کلر سیداں کے سامنے سوزوکیوں،رکشاؤں اور پرائیویٹ گاڑیوں کا غیر قانونی اڈا گزشتہ کئی عرصے سے قائم تھا جو انتظامیہ کیلئے چیلنج بنا ہوا تھا جسے جمعرات کے روز ایک گرینڈ آپریشن کے ذریعے مکمل طور پر ختم کر کے گاڑیوں کو قریب ہی واقع پارکنگ ایریا میں شفٹ کر دیا گیا تھا۔غیر قانونی اڈے کی وجہ سے نہ صرف ایم سی کلر سیداں بلکہ دو تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ طالبات کو سخت مسائل کا سامنا تھا جبکہ بعض ڈرائیوروں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے گاڑیوں کو تعلیمی اداروں کے مین گیٹ کے سامنے پارک کر دیا جاتا تھا جس پر اسکول انتظامیہ سخت مسائل کا شکار تھی۔عوامی حلقوں نے ٹریفک وارڈنز کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
حکومت معاہدہ پر عمل درآمد کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔حافظ منصور ظہور لنگڑیال
The government does not seem serious in implementing the agreement. Hafiz Mansoor Zahoor Langarial
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک لبیک حلقہ پی پی سات کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا ہے 20 اپریل تک حکومت نے معاہدہ کرکے مہلت لی تھی مدت کو ورا ہونے میں وقت کم رہ گیا لیکن ابھی تک مسودہ ہی تیار نہیں کیا گیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت معاہدہ پر عمل درآمد کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔فرانس نے سرکاری سطح پر ہمارے آقا کریمؐ کی توہین کی۔پوری قوم کی طرف سے پیغام جانا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تحریک لبیک کے کارکنان ناموس رسالتؐ وختم نبوت کے لیے نعروں تک محدود نہیں بلکہ جان نچھاور کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔مجلس شوری کے اشارے کے منتظر ہیں اور قیادت کی آواز پر لبیک کہیں گے۔
سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ اپنے فیصلے پر عملدرآمد جس یقینی بنائے۔ہ حاجی اخلاق حسین
Supreme Court to ensure implementation of its decision. Haji Akhlaq Hussain
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر اور رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے اس کا یہ اقدام عوام کے فیصلے کی بھی توہین ہے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہا کرتے تھے کہ پٹرول گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہو تو سمجھ لیں کہ وزیراعظم چور ہے آج ان کی اپنی حکومت میں ایک ماہ میں دو دوبار اضافہ کیا جا رھا ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کی اشیا پر سوفیصد اضافہ ہو چکا ہے رمضان کی آمد سے قبل بھی مہنگائی کا طوفان برپا ہے انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ اپنے فیصلے پر عملدرآمد جس یقینی بنائے۔
چھنی چنام کا 57سالہ حاجی شفاقت حسین سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق
Shafaqat Hussain of Channi Chanam, Chauk Pindori killed in a fatal accident in Saudi Arabia
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ کا رہائشی سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔چوکپنڈوری کے قریب واقع چھنی چنام کا 57سالہ حاجی شفاقت حسین جو گزشتہ تین برسوں سے بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم تھا اور ڈرائیونگ کرتا تھا کہ دوران ڈیوٹی ٹریفک حادثہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔متوفی کا جسد خاکی آج بروز جمعہ لاہور ایئر پورٹ پہنچے گا جس کی بعد ازاں آبائی علاقہ میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جائے گی۔متوفی نے پسماندگان میں بیوہ سمیت ایک بیٹا اور بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔
ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار اپنی ٹانگیں تڑوا بیٹھے
In two separate traffic accidents, two motorcyclists lost their legs
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار اپنی ٹانگیں تڑوا بیٹھے۔ٹریفک کا پہلا حادثہ کلر سیداں نالہ کانسی پل پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اظہر نامی نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ دوسرے حادثہ شاہ باغ کے مقام پر ہوا جہاں تیز رفتار سوزوکی مہران کے ڈرائیور نے تیز رفتار کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی موٹر سائیکل پر چڑھا دی جس سے موٹر سائیکل سوار محمد سفیان کی ٹانگ فریکچر ہو گئی اور اس کے سر پر بھی شدید قسم کی چوٹیں آئی ہیں۔زخمی کے بھائی ابرار کی درخواست پر نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
صداقت علی عباسی کے والد محترم انتقال کر گئے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں قمر ایاز،آفتاب حسین جنجوعہ،راجہ اظہر اقبال،راجہ اشفاق جنجوعہ،شاہد عثمان اور دیگر نے مری جا کر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر اور مقامی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے والد محترم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔