DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta police operation, 03 liquor suppliers arrested, 65 bottles of liquor recovered.

تھانہ کہوٹہ پولیس کی کاروائی، 03شراب سپلائرز گرفتار، 65بوتل شراب برآمد۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔۔
تھانہ کہوٹہ پولیس کی کاروائی، 03شراب سپلائرز گرفتار، 65بوتل شراب برآمد۔ مقدمات درج۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائرز کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ ا وکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03شراب سپلائرز خضر حیات، تاج اور محمد عرفان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے65بوتل شراب برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ ایس ایچ او کہوٹہ نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Kahuta police operation, 03 liquor suppliers arrested, 65 bottles of liquor recovered. Cases registered. According to details, Rawalpindi police is conducting operations against liquor suppliers. SHO Kahuta along with its team arrested 03 liquor suppliers Khizar Hayat, Taj and Muhammad Irfan. 65 bottles of liquor were recovered from the possession of the accused. Separate cases were registered against the accused.

راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کے دورہ فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی،دعائے قل کی محفل میں شر کت،شادی کی دعوت میں حاضری جبکہ کلر سیداں کے مقام پر ایک کارباری سنٹر کا افتتاح کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا درہ کیا انہوں نے اپنے دورئے کے موقع پر سلطان خیل کے مقام پر صحافی محمد رمضان جنجوعہ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی،موضع پلالہ سیداں حاجی محمد فاروق مرحوم کی وفات پر،موضع ممیام راجہ محمد سبیل کی والدہ مرحومہ کی دعائے قل میں شرکت،موضع سکوٹ ڈھوک مکال محمد رزاق مرحوم کی دعائے قل میں شرکت،یو۔سی بھلاکھر (کبھی آو ناں بھلاکھر) گروپ کے ایڈمن محمد حسن جنجوعہ کی والدہ مرحومہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے دوہبی سے آئے ہوئے محمد رضوان رؤوف سے ملاقات جبکہ کلر سیداں میں چوہدری موٹرز کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورچوہدری موٹرز کے اونرز چوہدری سعید آف ممیال، راجہ مہران، حافظ چوہدری اظہر، چوہدری منیر، چوہدری واجد اور چوہدری اسد کو مبارکباد پیش کی۔

پریس کلب کہوٹہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت راجہ عمران ضمیر منعقد

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پریس کلب کہوٹہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت راجہ عمران ضمیر منعقد اجلاس میں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت اور مزید توانای جدوجہد سے کام کرنے کا عزم صوفی محمد ایوب مرحوم اور راجہ گلشن ضمیر مرحوم کے مشن کے لیے ہمیشہ جدوجہد جاری رکھیں گے اجلاس میں عہد تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب کہوٹہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت راجہ عمران ضمیر انقاد پذیر ہوا اجلاس میں سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹڑی اصغر حسین کیانی، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید کے علاوہ تمام ممبران کبیر احمد جنجوعہ، راجہ ساجد جنجوعہ،افضال شمسی، محمد عثمان ضمیر، راجہ شاہد اجمل، افتخار غوری، ارسلان اصغر کیانی، علامہ ہاشم ظہور، عاصی جنجوعہ، اختشام کیانی، ندیم سرفراز، راجہ فیضان و دیگر بھی موجود تھے اجلاس میں علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے عوامی خدمت کے لیے مزید جدوجہد کرنے اور مرحومین صوفی محمد ایوب، راجہ گلشن ضمیر کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

جماعت اسلامی ہی ملک کو صاف اور شفاف قیادت دے سکتی ہے,ملک عبد القیوم

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ یوتھ ونگ کے ملک عبد القیوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی ہی ملک کو صاف اور شفاف قیادت دے سکتی ہے موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا مہنگائی کا طوفان بھرپا ہے ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں غریب انسان کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا گیا ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے سرگرم نوجوان ملک عبدا لقیوم آف چھنی اعوان کہوٹہ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کو فلاحی اسلامی ریاست صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی بنا سکتی ہے ہمارے پاس صاف شفاف قیادت جو ملک کا درد رکھتی ہے عوام نے تبدیلی کا مزہ چکھ لیا اب جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button