DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; SHO Mandra Malik M Khan restored at the police station, After being mistaken for a deceased SHO with same name

ایس ایچ او مندرہ ملک محمد خان بحال، پولیس غلطی کا احساس ہوتے ہی چند گھنٹوں میں بحالی کے آڈرز جاری کر دیے

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)—ایس ایچ او مندرہ ملک محمد خان بحال، راولپنڈی پولیس کے کارپردازوں نے مرحوم سب انسپکٹر کے کئے کی سزا ایس ایچ او مندرہ ملک محمد خان کو دے دی نا کردہ گناہ کی پاداش میں ایس ایچ او مندرہ ملک محمد خان لائن حاضر کر دیا گیا تھا غلطی کا احساس ہوتے ہی چند گھنٹوں میں بحالی کے آڈرز جاری تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم کے مطابق وہ تمام ایس ایچ اوز جن۔پر دوران ملازمت ایف آئی آر کا اندراج ہوا ھے ان کو ایس ایچ او شپ سے برخاست کر کے لائن حاضر کر دیے جائیں سال دو ہزار سات آٹھ میں ملک محمد خان سکنہ چکوال جن پر تھانہ مندرہ میں تعیناتی کے دوران کسی مقدمہ کا اندراج ہوا تھا ان کی وفات کو بھی کئی سال ہو چکے ہیں قابل ذکر امر یہ ہے کہ مرحوم ملک محمد خان کی جگہ نو تعینات ایس ایچ او ملک محمد خان کو تبدیل کر دیا گیاتھا غلطی کا احساس ہوتے ہی چند گھنٹوں میں بحالی کے آڈرز جاری کر دیے

Gujar Khan; SHO Mandra Malik Mohammad Khan reinstated, Rawalpindi Police personnel punished the late Sub-Inspector SHO Mandra Malik Mohammad Khan for the mistake he did not commit but was mistaken for a SHO who had passed away, As soon as the mistake was realized, restoration orders was issued within a few hours.

Show More

Related Articles

Back to top button