Kallar Syedan; Thousands of British nationals of Pakistani origin stranded in Pakistan due to red listing of Pakistan due to Corona
برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو کورونا کے باعث ریڈ لسٹ میں ڈالنے سے پاکستان آئے ہوئے ہزاروں پاکستانی نژاد برطانوی شہری پھنس گئے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو کورونا کے باعث ریڈ لسٹ میں ڈالنے سے پاکستان آئے ہوئے ہزاروں پاکستانی نژاد برطانوی شہری پھنس گئے نو اپریل کی صبح چار بجے کے بعد برطانیہ واپس پہنچنے والے برطانوی شہریوں کو پاکستانی چار لاکھ سے زائد جمع کرانا ہوں گے آٹھ اپریل تک برطانیہ جانے والی تمام پروازیں مکمل طور پر بکڈ ہیں پاکستان سے برطانیہ کے لیئے یک طرفہ ٹکٹ کے نرخ بھی سات لاکھ روپے پاکستانی تک پہنچ گئے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفر کے لیے صرف پی آئی اے،برٹش ائرویز،کویت اور گلف ایئر لائنز کو ہی آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔پی آئی اے کے بیڑے میں بھی چھوٹے جہاز مانچسٹر تک پرواز کر رہے ہیں جبکہ برٹش ائر ویز نے بھی پاکستان کے لیئے جمبو کی بجائے ائربس سروس شروع کر رکھی ہے جس سے ہزاروں پاکستانی نژاد شہری چھٹیاں گزارنے آنے والوں کی واپسی میں شدید مشکلات لاحق ہیں تمام ائیر لائنز میں ٹکٹوں کا حصول ایک خواب بن گیا لوگ بھاری رقمیں اٹھائے ٹکٹ کے لیئے مارے مارے پھر رہے ہیں اس کے لیئے وہ اسلام آباد ہی نہیں پشاور لاہور سیالکوٹ اور کراچی کے ساتھ ساتھ کویت اور بحرین کے راستے برطانیہ واپسی کے لیئے کوشاں ہیں کلرسیداں کے دیہات میں بھی بھاری تعداد میں ایسے لوگ موجود ہیں جو برطانیہ واپسی کے لیئے کوشاں ہیں اور ان فیملیز کے چھ سے پندرہ تک لوگ پاکستان میں موجود ہیں جنہیں تاخیر سے پہنچنے پر برطانیہ میں تیس ہزار پاؤنڈز تک ادا کرنا پڑیں گے ادہر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بھی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں جس کے باعث مسافر ائرپورٹ پہنچ کر بھی مقررہ وقت پر عمارت کے اندر داخل نہیں ہو رہے جس کے لیئے انہیں بھی عملے کی دو ہزار فی کس مٹھی گرم کرنا پڑتی ہے جس کے بعد انہیں عملے کے زیر استعمال گیٹ سے اندر کے جایا جاتا ہے۔
Kallar Syedan; Thousands of Pakistani British nationals are stranded in Pakistan due to red listing by the UK due to Corona. British nationals returning to the UK after 4 am on April 9 will have to submit more than 400,000 Pakistanis Rps on April 8. All flights to UK from are fully booked. One-way ticket price from Pakistan to UK has also reached Rs 700,000. For travel between UK and Pakistan via PIA, British Airways, Kuwait and Gulf Airlines. People are fighting for tickets with huge sums of money. Not only Islamabad but also Peshawar, Lahore, Sialkot and Karachi as well as Kuwait. There are also a large number of people in the villages who are trying to return to the UK and there are six to fifteen people from these families in Pakistan who will have to pay up to thirty thousand pounds in the UK if they arrive late abroad. There are long queues at the Islamabad airport for the departing passengers, due to which the passengers can not enter the building on time even after reaching the airport, for which they also have to bribe 2,000 staff each, then they are escorted through a staff gate.
چھ بجے کے بعد دکانیں کھلی رکھنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی
Strict action against shopkeepers who keep shops open after 6 p.m.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ماسک نہ پہننے اور شام کے اوقات میں چھ بجے کے بعد دکانیں کھلی رکھنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی دکاندار کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اسے جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔دریں اثناء ماہ رمضان کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے گراں فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں اسپیشل پرائس مجسٹریٹس اچانک چھاپے مار کر گراں فروشوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں گے۔
پرائز کنٹرول کمیٹیاں ناکام ہو چکی ہیں ,تحریک لبیک حلقہ پی پی سات حافظ منصور ظہور لنگڑیال
Prize control committees have failed, Tehreek-e-Labbaik constituency PP-7 Hafiz Mansoor Zahoor Langarial
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک لبیک حلقہ پی پی سات حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا ہے کہ مافیاز کو دیہاڑی لگوا کر شور مچانا حکومتی وطیرہ بن چکا ہے تین برسوں میں تین وزرائے خزانہ کی تبدیلی کے باوجود ملکی ترقی کی شرح نمو صفر سے بھی گر چکی ہے اور عمران خان ناکامیاں تسلیم کر کے مستعفی ہونے کی بجائے قوم کو ابھی بھی تھوڑا گھبرانے سے روک رہے ہیں انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ حکومتتمام شعبوں میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے اسے مزید برقرار رکھنا ملک سے کھیلنے کے مترادف اقدام تصور کیا جائے گا حکومت کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے۔چور چکے دندناتے پھر رہے ہیں۔۔مافیاز کو دیہاڑی لگوا کر شور مچانا تبدیلی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔چینی آٹا،ادویات حتکہ کے انڈوں مرعی پر بھی مافیا کا راج ہے۔غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی انہوں نے کہا کہ پرائز کنٹرول کمیٹیاں ناکام ہو چکی ہیں ہر طرف اندھیر نگری اور جنگل کا قانون ہے۔غلام قوم کسی مسیحا کی منتظر ہے۔جو ان کو مسائل کے سمندر نکال کر ساحل پر لے آئے۔
معروف معالج ڈاکٹر شہباز باجوہ نے مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین کے اعزاز میں عشائیہ دیا
Leading Physician Dr. Shahbaz Bajwa hosted a dinner in honor of PML-N President Haji Akhlaq Hussain.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف معالج ڈاکٹر شہباز باجوہ نے مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں چوہدری تنویر حسین ایڈووکیٹ،مسعود بھٹی،ڈاکٹر امیر عبداللہ، جاوید چشتی ایڈووکیٹ، جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔
محمد صغیر اعوان کی دعوت ولیمہ سہوٹ بدھال چوآ خالصہ میں ہوئی
Wallima of M Sagheer Awan held in Sahot Badhal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—خورشید ایڈووکیٹ اور محمد سعید کے بھائی محمد صغیر اعوان کی دعوت ولیمہ سہوٹ بدھال چوآ خالصہ میں ہوئی جس میں سید راحت علی شاہ،چوہدری چمن، چوہدری توقیراسلم،الحاج خالد رضا،چوہدری عرفان،چوہدری وقاص،مرزا عمران سرور، شاھد سنگھڑال ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
بارش کا سلسلہ جاری رھا چوآخالصہ اور ملحقہ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی
Rain and hailstorm in Choa Khalsa and surrounding region
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—منگل کے روز کلرسیداں اور گردونواح میں بارش بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی پیر کی شب سے شروع ہونے والی گرج س چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رھا چوآخالصہ اور ملحقہ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
معروف شاعر غلام اکبر طالب عباسی انتقال کر گئے نمازجنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی
Well known poet Ghulam Akbar Talib Abbasi passed away. Funeral prayers were offered at Choa Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف شاعر غلام اکبر طالب عباسی انتقال کر گئے نمازجنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں راجہ قمر مسعود، چوہدری ابرار احمد،جہانگیر افضل ہاشمی،قاضی زاھد نعیم،احسان الحق قریشی،راجہ غلام قنبر،اسحاق حیدری،حوالدار محمود علی جنجوعہ، عظمت مغل،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔۔
محسن عظیم منہاس نے فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج اسلام آبادسے ایم بی بی ایس کا امتحان امتیازی نمبروں میں پاس کرلیا
Mohsin Azeem Minhas passes MBBS exam from Foundation University Medical College Islamabad with distinction marks
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سماجی شخصیت ماسٹر طارق محمود منہاس کے بیٹے،معروف روحانی شخصیت خلیفہ صوفی عابد محمود اسلمی کے بھتیجے محسن عظیم منہاس نے فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج اسلام آبادسے ایم بی بی ایس کا امتحان امتیازی نمبروں میں پاس کرلیا، محسن عظیم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاکہ یہ سب میری ماں باپ اور استاتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔
فلک شیر کے قبضہ سے بیس لیٹر شراب برآمد
Twenty liters of liquor recovered from the possession of Falak Sher
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فلک شیر کے قبضہ سے بیس لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔