Chakswari, AJK; Reception given by Master Abdul Basit in honor of the appointment of Usman Zubair as Junior Science teacher
مدرس عبدالباسط کی جانب سے عثمان زبیر کی بطور جونیئرسائنس مدرس تقرری پران کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کی تقریب
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم, اللہ دتہ بسمل) —پینڈ ا لڈر چکسواری کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماواجدحسین نے کہاہے کہ این ٹی ایس پاس اعلی تعلیم یافتہ نوجوان اساتذہ کی تقرریوں اورتعیناتیوں سے آزادکشمیر میں شرح خواندگی میں خاطرخواہ اضافہ اورمعیارتعلیم کی بلندی کے حوالے سے دوررس نتائج برآمدہوں گے این ٹی ایس کانفاذ خوش آئند اقدام ہے اس کے نفاذسے ناجائز سفارش اوراثرورسوخ اوراقرباپروری جیسی خرابیوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے تعلیم یافتہ نوجوانوں کوباعزت اورباوقار روزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں اوروہ بہترانداز میں ملک وقوم کے لئے خدمات انجام دیں گے این ٹی ایس کاسلسلہ جاری رہناچاہیے انہو ں نے ان خیالات کااظہارمدرس عبدالباسط کی جانب سے عثمان زبیر کی بطور جونیئرسائنس مدرس تقرری پران کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب میں مہان مدرس اور میزبان تقریب کے علاوہ مدرس محمدحبیب اورمدرس محمدمبشر نے بھی شرکت کی شرکاء تقریب نے عثمان ز بیر کوسائنس مدرس تقرری پرمبار کبادپیش کی اورانکی تقرری کاخیرمقدم کیامہمان مدرس عثمان زبیر نے میزبان تقریب عبدالباسط اورشرکاء تقریب کاشکریہ اداکیا
Chakswari, AJK; Prominent political and social leader of Paind Alder Chakswari, Wajid Hussain, said that appointments and postings of highly educated young teachers with NTS would lead to significant increase in literacy rate in Azad Kashmir and far-reaching results in raising the standard of education. Educated youth are getting decent and dignified employment opportunities and they will serve the nation in a better way. NTS should continue to do so Addressing the reception given in honor of the appointment of Usman Zubair as Junior Science teacher, At the ceremony, Madrassah Muhammad Habib and Madrassah Muhammad Mubashir also participated in the ceremony. The guest of honor, Madrasa Usman Zubair, thanked Abdul Basit, the host of the event, and the participants of the event.
تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر کے نامزد امیدواراسمبلی حلقہ نمبردو چکسواری چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ برطانیہ سے وطن واپس تشریف لارہے ہیں وہ 6اپریل بروز منگل فیض پورشریف پہنچیں گے
Tehreek-e-Labbaik Pakistan Azad Kashmir nominee for Assembly constituency No. 2 Chakswari Chaudhry Muhammad Khaliq-ul-Zaman Advocate is returning home from UK, He will arrive Faizpur Sharif on Tuesday, April 6.
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم, اللہ دتہ بسمل) —آزادکشمیر کی ممتازسیاسی سماجی علمی ادبی شخصیت تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر کے نامزد امیدواراسمبلی حلقہ نمبردو چکسواری چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ برطانیہ سے وطن واپس تشریف لارہے ہیں وہ 6اپریل بروز منگل فیض پورشریف پہنچیں گے وہ دوماہ قبل اپنے چھوٹے بھائی چودھری محمدشفیق الرحمن کی عیادت کے لئے برطانیہ گئے تھے چودھری محمدشفیق الرحمن کوڈ19کی آزمائش میں مبتلاتھے جوصحت یاب نہ ہوسکے وفات پاگئے چودھری محمدخلیق الزمان کو اپنے جواں سالہ بھائی چودھری محمدشفیق الرحمن کی المناک موت کاعظیم صدمہ برداشت کرناپڑا بعدازاں ان کے بڑے بھائی چودھری محمدمجیب الرحمن بھی اس آزمائش سے گزرے جواب صحت یاب ہورہے ہیں اللہ تعالی چودھری محمدخلیق الزمان اوران کے خاندان کویہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اورحوصلہ عطاکرے اورچودھری محمدشفیق الرحمن کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکرے اورچودھری محمدمجیب الرحمن کوصحت کاملہ وعاجلہ عطاکرے
چودھری فریدحسین نے واٹرفلٹریشن پلانٹ بطور عطیہ ایسر بازار میں نصب کروایا اورگورنمنٹ گرلزہائی سکول ایسر پنڈکلاں کی سٹاف کے لئے انتظار گاہ تعمیر کروائی
Chaudhry Farid Hussain installed a water filtration plant in Aiser Bazaar as a donation and built a waiting area for the staff of Government Girls High School Aiser Pind Kallan.
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم, اللہ دتہ بسمل) — علاقہ کی ممتاز سیاسی سماجی وکاروبار ی شخصیت حاجی چودھری عبدالمجید مرحوم ومغفور کے ایصال ثواب کے لئے ان کے فرزندچودھری فریدحسین نے واٹرفلٹریشن پلانٹ بطور عطیہ ایسر بازار میں نصب کروایا اورگورنمنٹ گرلزہائی سکول ایسر پنڈکلاں کی سٹاف کے لئے انتظار گاہ تعمیر کروائی اس کارخیر کے حوالے سے الفلاح ویلفیئرسوسائٹی ایسر کے زیراہتمام ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقدہوئی چکسواری کے ممتاز سیاسی سماجی وکاروباری راہنماحاجی چودھری فضل حسین روپیال افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب سے الفلاح سوسائٹی ایسرکے صدر چودھری ذوالفقارحسین متیالوی نے خصوصی خطاب کیاچودھری فریدحسین کے جذبہ خدمت خلق پرانہیں خراج تحسین پیش کیااورسوسائٹی کی تعلیمی سماجی اورصحت کے شعبوں میں جاری خدمات میں پرخلوص تعاون کرنے پرمخیر حضرات کودلی شکریہ اداکیاجن کی بدولت سوسائٹی کی فلاحی رفاعی تعلیمی اوردیگر خدمات کامیابی سے جاری وساری ہیں انہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیاتقریب کوروناایس اوپیز کے مطابق مختصر منعقدہوئی تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات سوسائٹی کے عہدیداروں اورصحافیوں نے شرکت کی۔ سوسائٹی کے متحرک عہدیدارشہزاد حسین رضوی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔