DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Unidentified thieves steal six batteries from Autos workshop in Chauk Pindori

چوکپنڈوری میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور آٹوز ورکشاپ سے چھ عددبیٹریاں چوری کر کے لے گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوکپنڈوری میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور آٹوز ورکشاپ سے چھ عددبیٹریاں چوری کر کے لے گئے۔ ورکشاپ کے مالک رحمان نے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے پنڈی روڈ پر واقع رحمان آٹوز ورکشاپ میں لگا تالا توڑ کر وہاں موجود ہزاروں روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کر لیں اور تالا بھی ہمراہ لے گئے۔رحمان کے مطابق پولیس چوکی چوکپنڈوری میں درخواست دی گئی مگر پولیس بضد ہے کہ ورکشاپ میں کام کرنے والے کسی شخص نے چوری کی ہے لہذا تفیش کا آغاز انہیں سے ہو گا جس پر ورکشاپ کا مالک واپس آ گیا۔

Kallar Syedan; Unidentified thieves stole six batteries from an Autos workshop in Chauk Pindori. Rehman, the owner of the workshop, said that between Sunday and Monday night, unknown thieves broke the lock of the Rehman Autos workshop on Pindi Road, stole batteries worth thousands of rupees and took the lock with them. An application was made in Chauk Pindori but the police insisted that it was stolen by a person working in the workshop, so the investigation will start with them and the owner of the workshop returned.

وسیم عباس چوہدری سکنہ صاحب دھمیال نے مضروبی حالت میں مقدمہ درج کرایا

Wasim Abbas Chaudhry, resident of Dhamyal, filed the case in distress

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—وسیم عباس چوہدری سکنہ صاحب دھمیال نے مضروبی حالت میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز شام 5 بجے کے قریب ہمارے گھر کے باہر سڑک پر شمس تبریز اور نعمان حفیظ نشے کی حالت میں اونچی آواز میں گالم گلوچ اور شور شرابہ کر رہے تھے اور میرے کزن تسنیم الحمید جو کہ کونسلر ہیں کا نام لے کر گالم گلوچ کر رہے تھے جس پر میں نے ان کو منع کیا کہ گھر میں خواتین اور بچے ہیں آپ لوگو گالم گلوچ نہ کریں تو یہ دونوں طیش میں آ گئے اور کہا کہ تم لوگ ادھر ہی رکو آج تمہاری بندوبست کرتے ہیں تمہیں اور تمہارے ساتھیوں کو آج زندہ نہیں چھوڑیں گے۔میں اس کے بعد اپنے گھر کے اندر آ گیا اور شمس تبریز اور نعمان حفظی وہاں سے چلے گئے اور تقریب آدھا گھنٹے بعد ہمراہ تین نامعلوم ملزمان جن میں شمس تبریز مسلح کلاشنکوف اور نعمان حفیظ مسلح پسٹل جبکہ دیگر تین نامعلوم افراد مسلح آہنی راد و کلہاڑی فائرنگ کرتے ہوئے مریے کزن تسنیم کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔گھر میں موجود میرے علاوہ والد فراحت عباس اور تایا اشفاق حسین اور کزن رفیع الحمید نے ان کو روکنے کی کوشش کی جس پر نعمان حفیظ نے وسیم عباس پر ایک سیدھا فائر کیا جو سائل کے دائیں طرف سے گزر گیا جبکہ نعمان حفیظ نے میرے والد فراحت عباس پر دوسرا فائر کرنے کی کوشش کی تا ہم والد نے نعمان کو قابو کر لیا۔اسی دوران شمس تبریز جو مسلح کلاشنکوف تھا نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی جو کہ گھر کے مختلف حصون پر لگی۔شمس نے کلاشنکوف کے بٹ میرے والد کے سر پر مارے جس کی وجہ سے ان کے سر پر گہرے زخمی آئے۔دیگر تین افراد نے بھی آہنی راڈ اور کلہاڑیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹا دی

Police, acting on a tip-off, foil the gambling party

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹا دی،تین جواری گرفتار داؤں پر لگی رقم اور صیل مرغا قبضے میں لے لیا گیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شہزاد عرف صدر مرغوں کی لڑائی پر جواء کروا رہا ہے اور ڈریال کے مقام پر کافی لوگ جمع ہیں جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جہاں کافی تعداد میں جواری صیل مرغے ہاتھوں میں اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ چند اشخاص کو ایک صیل مرغے سمیت موقع پر قابو کر لیا گیا۔گرفتار ہونے والوں میں محمد عبیدل،مہران علی اور ارباب کے نام شامل ہیں جبکہ فرار ہونے والوں میں شہزاد،ارشد، غفار،جنید اور دیگر اسم مسکن نامعلوم 15/20افراد بتائے جن کا کافی تعاقب کیا لیکن فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے داؤ پر تین ہزار روپے،تین عدد موبائل فونز اور تین عدد موٹر سائیکلزبطور وجہ ثبوت بذریعہ فرد قبضہ پولیس میں لے کر تکمیل فرد کی گئی۔

نوازش علی کیانی کی دعوت ولیمہ دوبیرن کلاں میں ہوئی

Nawazish Ali Kayani Williama celebrated in Doberan Kalan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—عشر زکوٰۃکمیٹی دوبیرن کلاں کے چیئرمین راجہ آصف یعقوب کیانی کے بھانجے نوازش علی کیانی کی دعوت ولیمہ دوبیرن کلاں میں ہوئی جس میں پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر آصف محمود کیانی،سید راحت علی شاہ،راجی ندیم احمد، ٹھیکیدار بشارت اعوان،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،عثمان مانی،راجہ ضمیر جنجوعہ، راجہ عرفان جنجوعہ،راجہ قمر،منیر چشتی، ظفر اقبال کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان،رکن پنجاب اسمبلی حاجی امجد،محمد ناصر راجا اور دیگر نے گاؤں کمبیلی صادق کا کر سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف سے ملاقات کی اور ان کے تایا الحاج ملک محمد ازرم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی سربلندی کے لیئے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button