DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Former Lord Nazir Ahmed spoke to reporters at an invitation hosted by Chaudhry Kausar in Sukho.

سابق لارڈ نذیر احمد نے ڈیرہ چوہدری محمد اسلم رپیال چک مسلم سکھو کے مقام پر چوہدری کوثر علی رپیال اور چوہدری ظفر پگاڑا کی میزبانی میں منعقدہ ایک دعوت میں صحافیوں سے گفتگو

دولتالہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — ہم بھارت سے تجارت کے حامی ہیں لیکن ہندوتوا بنیاد پرستوں کی موجودگی میں یہ ممکن نہیں، انڈیا کو پاکستان میں دہشگردوں کی سرپرستی ترک کرنا ہوگی، کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کیسے نظر انداز کرسکتی ہے، دنیا کے منظر نامے میں چائنہ سپر طاقت بن چُکا ہے اب اسے کنٹرول کرنا امریکہ کے بس میں نہیں ان خیالات کا اظہار لارڈ نذیر احمد نے ڈیرہ چوہدری محمد اسلم رپیال چک مسلم سکھو کے مقام پر چوہدری کوثر علی رپیال اور چوہدری ظفر پگاڑا کی میزبانی میں منعقدہ ایک دعوت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ انڈین را کراچی میں ایم کیو ایم کے لوگوں کو ٹریننگ دے کر کراچی میں دہشت گردی کراتی رہی ہے،انڈیا بلوچستان میں بلوچ لبریشن آرمی کا سرپرستی کررہا ہے اور صوبہ خیبر میں پاکستانی طالبان کے ذریعے خود کش دھماکے کراتا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کسی صورت نظرانداز نہیں کرسکتے، امریکہ چاہتا ہے کہ چائنہ کو کنٹرول کرنے کے لیے بھارت کو قائدانہ رول دیا جائے، خطے میں امن تب ہی ممکن ہے جب انڈیا ہندوتوا بنیاد پرستوں کی سرپرستی چھوڑ دے گا، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن قائم ہوسکتا ہے نہ ہی تجارت،چوہدری کوثر علی رپیال اور چوہدری ظفر پگاڑا نے مہمانوں کے لیے پرتکلف کھانوں کا بندوبست کیا ہوا تھا، صحافیوں کے علاوہ گنے چُنے محدود لوگوں کو دعوت میں بلایا گیا تھا، چوہدری کوثر علی علاقے اور وطن سے محبت کرنے والی شخصیت ہیں، چوہدری ظفر پگاڑا کا شرقی گوجرخان اور چوہدری کوثر علی کا غربی گوجرخان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے، آخر میں لارڈ نذیر احمد نے میزبانوں کا جبکہ چوہدری کوثر علی اور چوہدری ظفر پگاڑا نے مہمانوں کا شُکریہ ادا کیا۔

Gujar Khan; We are in favor of trade with India but it is not possible in the presence of Hindu fundamentalists, India has to give up sponsorship of terrorists in Pakistan, how can the world ignore the atrocities against Muslims in Kashmir, These views were expressed by Lord Nazir Ahmed at an invitation hosted by Chaudhry Kausar Ali Rapial and Chaudhry Zafar Pagara at Dera Chaudhry Muhammad Aslam Rapial Chak Muslim Sukho.

Show More

Related Articles

Back to top button