Kallar Syedan; Raja Saghir Ahmed released grants for construction of additional rooms in Government Girls Elementary School Kanoha and Primary School Choa Khalsa.
راجہ صغیر احمد نے گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹری سکول کنوہا اورپرائمری سکول چوآ خالصہ میں اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے 29،29 لاکھ روپے کی گرانٹس جاری کر دی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹری سکول کنوہا اورپرائمری سکول چوآ خالصہ میں اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے 29،29 لاکھ روپے کی گرانٹس جاری کر دی ہیں جن کے باضابطہ ٹینڈرز بھی طلب کر لیے گئے۔
Kallar Syedan; Member Punjab Assembly Raja Saghir Ahmed has released grants of Rs.29 lakh each for construction of additional rooms in Government Girls Elementary School Kanoha and Primary School Choa Khalsa for which formal tenders have also been invited.
راجہ توقیر اسحاق سکنہ ڈھوک سدا کمال کی قمیض پوشیدنی کی دایں بغلی جیب میں سے مومی شاپنگ بیگ سے 300 گرام چرس برآمد
Police discover drugs from Raja Tauqir Ishaq of Sadda Kamal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر سردار انصر محمود نے سوزوکی پک آپ جس پر مرغوں والا جنگلا نصب تھا کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر چیک کیا گیا تو ڈرائیور راجہ توقیر اسحاق سکنہ ڈھوک سدا کمال کی قمیض پوشیدنی کی دایں بغلی جیب میں سے مومی شاپنگ بیگ سے 300 گرام چرس برآمد ہوئی۔
موٹر سائیکل نمبر پلیٹ پر ”سلیوٹ” تحریر کرنے والا موٹر سائیکل سوار دھر لیا گیا
Motorcyclist Shezad of Gangal Darkali Mahmuri with “Salute” written on the motorcycle number plate was apprehended
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—موٹر سائیکل نمبر پلیٹ پر ”سلیوٹ” تحریر کرنے والا موٹر سائیکل سوار دھر لیا گیا۔پولیس نے دوران گشت ایک میٹرو 125بدن نمبر موٹر سائیکل جو کلر سیداں کی طرف سے آیا کو روک کر از خود پڑتال کی گئی تو پیچھے نصب کی گئی نمبر پلیٹ پر ”سلیوٹ”درج تھا جس کے بارے میں ایکسائز ایپ پر چیک کرنے پر عدم ریکارڈ پایا گیا جس پر موٹر سائیکل سوار شہزاد سکنہ گنگال درکالی معموری کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سلاؤ میں مقیم الحاج ملک محمد ازرم انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں کے قریب کمبیلی صادق میں پیر آف کلیام شریف پیر سائیں شعبان فرید کی امامت میں ادا کی گئی
Namaz e janaza of Malik M Azram of Slough held in Kambeeli Sadiq
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف کے تایا اور برطانیہ کے قصبے سلاؤ میں مقیم الحاج ملک محمد ازرم انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں کے قریب کمبیلی صادق میں پیر آف کلیام شریف پیر سائیں شعبان فرید کی امامت میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی کے علاوہ وائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی،مولانا احسان اللہ چکیالوی، محمدزبیر کیانی،نمبردار عنصر محمود،قمر ایاز، چوہدری اخلاق حسین،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،محمد اعجاز بٹ،عابد زاھدی،صوبیدار ظفر اقبال بیگ،محسن نوید سیٹھی، چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن فیاض، شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،ملک محمد فیاض سندھو،تنویر شیرازی،مسعود احمد بھٹی،حاجی شوکت علی،ملک عنصر خاں،محمود کیانی،عمران نواب،نمبردار اسد عزیزاور دیگر نے شرکت کی۔
راجہ جاوید اخلاص نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو
Raja Javed Ikhlas talks to media in Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ عمران خان جسے کچھ دن پہلے تک سینیٹر بنوانے میں ناکام رہے پھر اسے ہی مہنگائی کا ذمہ دار قرار دے کر فارغ کردیا اسی طرح ندیم بابر کے مسئلے پر بھی یوٹرن لیا گیا انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے مہنگائی کا طوفان سو کلومیٹر کی رفتار سے چل رھا ہے رمضان سے قبل بھی اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں اضافہ ہو رھا ہے کبھی چینی کبھی آٹا نایاب ہو جاتا ہے اور وزیراعظم مہنگائی کا نوٹس لینے کے اعلان کے بعد کوئی کاروائی کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں تشکیل پانے والی جماعت باپ نے سیاست میں نئی مثالیں قائم کی ہیں چیئرمین وائس چیئرمین سینٹ اور اپوزیشن لیڈر بھی باپ کے تعاون سے کامیاب کروائے گئے۔