Kallar Syedan; Vaccination is underway at Corona Vaccination Center under the leadership of Tahir Yameen. So far 675 people have been vaccinated.
کلر سیداں کورونا ویکسینیشن مرکز میں طاہر یامین کی سربراہی میں ویکسینیشن کو عمل جاری اب تک 675 افراد میں ویکسینیشن ہو چکی ہے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کورونا ویکسینیشن مرکز میں طاہر یامین کی سربراہی میں ویکسینیشن کو عمل جاری اب تک 675 افراد میں ویکسینیشن ہو چکی ہے جن میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،صحافی اکرام الحق قریشی،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،بزرگ مسلم لیگی شیخ محمد اکرم،پی ٹی آئی کلرسیداں سٹی کے صدر سجاد حسین شاہ،پیپلز پارٹی کے حاجی شوکت علی،محمد فیاض کیانی،شیخ مستحسن علی اور دیگر بھی شامل ہیں جنہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں خود بھی ویکسین لگوائیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں ادہر پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن عبدالغفور ویکسین کے بعد بیمار پڑ گئے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ان میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔
Kallar Syedan; Vaccination is underway at Kallar Syedan Corona Vaccination Center under the leadership of Tahir Yameen of Dhok Bangyal, Choa Khalsa. So far 675 people have been vaccinated including former Punjab Assembly member Mahmood Shaukat Bhatti, journalist Ikram-ul-Haq Qureshi, former city nazim Sheikh Hassan Riaz, senior activist Muslim League, Sheikh Muhammad Akram, Sajjad Hussain Shah, President PTI Kallar Syedan City, Haji Shaukat Ali of PPP, Muhammad Fayyaz Kayani, Sheikh Mustahasan Ali and others who have asked the citizens to take advantage of this facility and get vaccinated themselves. PPP activist Abdul Ghafoor, who fell ill after the vaccine, was taken to a hospital in Islamabad where he was diagnosed with corona virus. He was shifted to a ventilator.
موہڑہ روپیال کے ایک شخص نے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش
Case registered against a man for attempt of abusing a girl in village Ropyal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—موہڑہ روپیال کے ایک شخص نے تھانہ کلر سید پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میری بیٹی جو کہ کلر سیداں میں ایک نجی سکول میں معلمہ ہے گزشتہ روز دن دو بجے سکول سے واپس آ رہی تھی کہ راستے میں گاؤں کا لڑکا عبداللہ اپنے بھائی کے گھر کے باہر کھڑا تھا جس نے میری بیٹی کو زبردستی بازو سے پکڑ کر اور گھسیٹ کر اندر لے گیا بیٹی نے چیخ و پکار کی تو اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور اندر لے جا کر زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی اتنے میں کسی نے دروازے پر دستک دی تو وہ دروازہ کھولنے گیا تو میری بیٹی موقع پا کر وہاں سے بھاگی میرا بیٹا اس کو سٹاپ پر لینے گیا تھا وہ موقع پر پہنچ گیا گالی گلوچ کر کے واپس آ گئے۔ملزم نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو میرا بھائی اسماعیل مکی پولیس میں ہے وہ آپ لوگوں کیخلاف کارروائی کرے گا۔
کلرسیداں کے گاؤں کنوھا سےپنجاب پولیس کے سب انسپکٹر مرزا قمر جاوید انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پا گئے
Sub-Inspector of Punjab Police, Mirza Qamar Javed, of village Kanoha was promoted to the post of Inspector
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر مرزا قمر جاوید انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پا گئے ان کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں کنوھا سے ہے مقامی حلقوں نے ان کی محکمانہ ترقی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔
ایس ڈی او پنجاب ہائی وے راولپنڈی شیخ افتخار احمد مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہو گئے
SDO Punjab Highway Rawalpindi Sheikh Iftikhar Ahmed retired after completing his tenure
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایس ڈی او پنجاب ہائی وے راولپنڈی شیخ افتخار احمد مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہو گئے انہوں نے اڑتیس برس سے زائد مدت تک ہائی وے میں اپنی خدمات سر انجام دیں پنجاب ہائی وے کے ایکسیئن ایس ڈی سوزا اور ایمپلائز یونین نے انہیں انتہائی پرتپاک انداز میں رخصت کیا ان کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کی گئی انہیں تحائف پیش کرنے کے بعد ڈھول کی تھاپ پر افسران اور اہلکار انہیں رخصت کرنے دفاتر کے مرکزی گیٹ تک آئے یاد رہے کہ شیخ افتخار احمد کا تعلق راولپنڈی سے تھا اور یہ ہمیشہ کلردھانگلی روڈ کے لیئے فکر مند رہتے ہیں اور یہ اپنی ملازمت کے آخری روز کلرسیداں دھانگلی روڈ کے لیئے بڑا معرکہ سرانجام دے کر پنجاب ہائی وے سے ہمیشہ کے لیئے رخصت ہو گئے۔
تین ایام سے جاری بدترین طوفاں اور تیز ہواؤں نے کسانوں اور باغبانوں کو مشکلات سے دوچار کردیا
Worst storms and strong winds in past three days plague farmers
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تین ایام سے جاری بدترین طوفاں اور تیز ہواؤں نے کسانوں اور باغبانوں کو مشکلات سے دوچار کردیا اسی کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنی والی تیز ہواؤں نے کئی علاقوں میں گندم کی کھڑی فصل کو الٹ دیا تو کہیں خوشے سے گندم کے دانے باہر بکھیر دیئے آم،الوبخارہ،خوبانی،اڑو،لوکاٹ،اور دیگر پھلوں کے پودوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا کچے پکے پل اور پھول آندھی کی نظر ہو گئے شاخیں تک ہوا میں اڑتی نظر آئیں۔
برطانیہ اور یورپی ممالک سے آنے والے پاکستانی کورونا کے پھیلاؤ کا موجب بن رہے ہیں
Pakistanis from the UK and European countries are contributing to the spread of corona
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—برطانیہ اور یورپی ممالک سے آنے والے پاکستانی کورونا کے پھیلاؤ کا موجب بن رہے ہیں سمندر پار پسکستانی وھاں کورونا کی شدت کے باہر بڑی تعداد میں واپس پاکستان آئے ہیں ان میں سے کسی نے بھی خود کو یہاں پہنچ کر رضاکارانہ طور پر آئیسویشن میں نہیں رکھا بلکہ انہوں نے آتے ہی یہاں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کردیا یہ تمام تقریبات میں بھی بدرجہ اتم موجود ہوتے ہیں عام لوگوں سے پرتپاک انداز میں ملاقاتیں کرتے ہیں جس سے کورونا کے مرض میں شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے اور مریضوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رھا ہے۔
معروف پوٹھوہاری شاعر راجہ گلستان فرشی کی اہلیہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاؤں سکرانہ میں ادا کی گئی
Famous Pothwari poet Raja Gulistan Farshi’s wife passed away Funeral prayers were offered in village Sakrana
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف پوٹھوہاری شاعر راجہ گلستان فرشی کی اہلیہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاؤں سکرانہ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی، راجہ گلستان خاں،چوہدری صداقت حسین، محمد تاج کیانی،توفیق تاج کیانی،یاسر کیانی، ٹھیکیدار پرویز اختر،طارق منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔