DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Assistant Commissioner Yasir Rizwan formally inaugurates polio campaign in Kahuta Tehsil

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے تحصیل کہوٹہ میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر…اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے تحصیل کہوٹہ میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ظہیر نذیر، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی اور رانا غلام مرتضیٰ تحصیل سینٹری انسپکٹر نے تحصیل بھر میں (14) یوسی ایم اوز۔ (39) ایریا انچارج مقرر کیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ تحصیل بھر میں پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیئے پولیو کے قطرے پلانے میں شہری اور والدین محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر نذیر، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی اور رانا غلام مرتضیٰ نے کہاکہ یہ پولیو مہم پانچ دن جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں (175) موبائل ٹیمیں، (16) فکسڈ سائیٹس اور رولنگ (12) ٹیمیں بھی اپنے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ کہوٹہ شہر کو اس حوالے سے تین سیکٹر ز میں تقسیم کر کے ہر ایریا کا الگ انچارج بھی لگا دیا گیا۔ اے سی کہوٹہ یاسر رضوان نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں بچوں کو خود پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتا ح کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں تقریباََ (36) ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan formally inaugurated the polio campaign in Kahuta Tehsil. Deputy District Health Officer Kahuta Zaheer Nazir, MSc Dr. Samina Khan Bhatti and Rana Ghulam Murtaza Tehsil Sanitary Inspector conducted (14) UCMOs across the tehsil. (39) Area in-charges have been appointed. On the occasion, Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan told reporters that citizens and parents should cooperate with the health department teams in vaccinating children up to five years of age from permanent disability across the tehsil. DDHO Dr Zaheer Nazir, MS Dr Samina Khan Bhatti and Rana Ghulam Murtaza said that the polio campaign would continue for five days. He said that (175) mobile teams, (16) fixed sites and rolling (12) teams are also performing their duties in Tehsil Kahuta. In this regard, Kahuta city has been divided into three sectors and a separate charge has been imposed for each area. AC Kahuta Yasir Rizwan inaugurated the polio campaign by administering polio drops to the children at Tehsil Headquarters Hospital Kahuta. He said that about (36) thousand children in Kahuta Tehsil would be vaccinated against polio.

ڈی ایس پی کہوٹہ اور ا یس ایچ او کہوٹہ سے مطالبہ کہ خداراہ ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کی جائے

Demand from DSP Kahuta and SHO Kahuta to take action against these professional beggars.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار نوجوان لڑکیوں کو شہر میں بھیج دیا جاتا ہے جبکہ مرد حضرات دن پر اپنے ڈیروں پر منشیات فروشی میں مشعول رہتے ہیں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں یہ پیشہ ور بھکاری پورے شہر اور گلی محلوں میں پھیل جاتے ہیں جو نہ صرف سفید پوش لوگوں کو تنگ کرتی ہیں بلکہ دوکانوں میں چوری کی وارداتوں کے علاوہ نوجوان لڑکیاں غیر اخلاقی اور فحاشی پھیلانے میں بھی کردار ادا کرتی ہیں لڑکیوں کے ہائی سکول کے سامنے موجود گراؤنڈ میں اور دیگر جگہوں پر انھو ں نے کیمپ لگائے ہوئے ہیں اور روزانہ صبح سویرے رکشوں پر بیٹھا کر انکو انکے مرد مختلف مقامات پر چھوڑ آتے ہیں کئی مرتبہ انتظامیہ کر کہنے کے باوجود انکے خلاف کاروائی نہ ہو سکی شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی، اے سی کہوٹہ، ڈی ایس پی کہوٹہ اور ا یس ایچ او کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

موجودہ حکومت نے تحصیل کہوٹہ کے عوام کو مایوس کیا

The present government has disappointed the people of Kahuta Tehsil

www.pothwar.com / Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
موجودہ حکومت نے تحصیل کہوٹہ کے عوام کو مایوس کیا الیکشن میں سبز باغ دیکھا کر عوام سے وؤٹیں لینے والے ایم این اے صداقت علی عباسی نے اس علاقے کا رُخ کرنا بھی چھوڑ دیا یونویورسٹی، کالجز، موٹر وے، سہالہ فلائے اوور تعمیر کرنے کے جھوٹے وعدے کیے جبکہ ہر پندرہ دن بعد کھلی کچہری لگانے والے صداقت علی عباسی نے اپنے حلقے کی عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے الیکشن میں اپنی ذاتی یوسی سے شکست کھانے والے کو کہوٹہ کے عوام نے مری سے زیادہ انکو وؤٹ دیے مگر اپنے قاہد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے صداقت علی عباسی بھی آج عوام کو رولا رہے ہیں ایم سی اور ضلع کونسل کے فنڈز کے علاوہ اے ڈی پی کی کوئی سکیم نہ لاسکے نہ سہالہ پل بنا نہ نارہ میں کالج نہ ہی موٹر وے شہری پانی کی بوند بودند کو ترس گے سڑکیں کھنڈرات بنی ہوئی ہیں ایم این اے نے بھی عوام سے رابطہ نہ کیا اپنے کاروبار میں لگے ہوئے ہیں شاہد انکو علم ہو گیا ہے کہ نہ پی ٹی آئی کی کارکردگی اتنی اچھی ہے اور نہ میری اس لیے آئندہ چھٹی کا ارادہ ہے پی ٹی آئی کی اکثریت ان سے نالاں ہے جو ایم این اے تین سالوں میں کچھ نہ کر سکا اس نے سال دو سال میں کیا کرنا ہے کہوٹہ کے عوام کو وفاؤں کی سز ملی ری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button