DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Outbreaks of epidemics in village Dhamali several cattle die, while sick animals sold to butchers.

کلر سیداں کے نواحی گاؤں دھمالی میں وبائی امراض پھوٹنے سے متعدد مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ بعض بیمار جانوروں کو قصابوں کے ہاتھوں فروخت کر دیا گیا۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے نواحی گاؤں دھمالی میں وبائی امراض پھوٹنے سے متعدد مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ بعض بیمار جانوروں کو قصابوں کے ہاتھوں فروخت کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دھمالی ڈھوک موہڑہ کے متعدد جانور وبائی امراض کے باعث ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔مقامی افراد نے بتایا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کلر سیداں سے متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود ذمہ دران نے بیماریوں کی روک تھام کیلئے ابھی تک جانوروں کو ویکسین نہیں لگائی جس سے مزید جانوروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ ایک دھمالی کے ایک شخص نے اپنے تین عدد بیمار جانوروں کو کلر سیداں کے قصابوں کو فروخت کر دیا ہے جس کی وجہ سے جانوروں کی بیماریاں انسانوں میں منتقل ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔ادھر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کلر سیداں ڈاکٹر نادر عباس نے دھمالی میں وبائی امراض پھلینے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے ابھی تک کسی نے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; An outbreak of epidemic in Dhamali village ​​has killed several cattle while some sick animals have been sold by butchers. Locals said that despite contacting the Livestock Department Kallar Syedan ​​several times, the officials have not yet vaccinated the animals for the prevention of the disease, which may lead to more deaths of the animals. A man has sold three of his sick animals to the butchers of Kallar Syedan, which has led to fears of transmitting animal diseases to humans. Meanwhile, Deputy Director Livestock Kallar Syedan ​​Dr. Nadir Abbas he expressed ignorance about the spread of diseases and said that no one has contacted us in this regard so far.

کلرسیداں کے گاؤں سکرانہ کے مشہور مقدمہ قتل میں عدالت نے ملزمان کو سزائیں سنا دیں

Father and son Kalim and Saim Ur Rehman of village Sakrana given death penalty for double murder

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے گاؤں سکرانہ کے مشہور مقدمہ قتل میں عدالت نے ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔ عدالت نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان باپ اوربیٹے کو سزائے موت سنا دی،ملزمان کلیم الرحمن اور صائم الرحمن کو 02/02 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں بھی سنائیں،ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی محمد ظفر اقبال سیال نے ملزمان کلیم الرحمن اور صائم الرحمن کو سزائیں سنائیں،ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے شاہ زیب اورشبانہ ناز کو قتل جبکہ شہر یار اور اکمل کو زخمی کردیاتھا۔ملزمان کے خلا ف مقتولہ کے دیور محمد وقار کیانی کی مدعیت میں نومبر2017 تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،راولپنڈی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمات کی موثر پیروی کی، جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،۔

کلرسیداں کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک شخص سے موٹر سائیکل سمیت نقدی اور موبائل فون چھین لیا

Armed robbery committed on Doberan Kallan Choa road

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک شخص سے موٹر سائیکل سمیت نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔راشد محمود سکنہ دوبیرن کلاں نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ رات دس بجے کے قریب میں اپنے موٹر سائیکل پر اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ دوائی لینے کے بعد واپس اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا جونہی میں چوآ روڈ کی طرف مڑا تو پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان جن میں سے دو کے پاس اسلحہ تھا آگئے اور مجھے روک لیا اورگن پوائنٹ پرمیری موٹر سائیکل چھین لی اور دوران تلاشی میری جیب سے رقم مبلغ 27 ہزار روپے اور میرا موبائل فون زبردستی نکال لئے۔

ایک ہفتہ قبل روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر زخمی ہونے والا 40 سالہ شخص گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا

M Sarfraz of Dhamali passed away after being hit while crossing road

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ایک ہفتہ قبل روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر زخمی ہونے والا 40 سالہ شخص گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا۔محمد سرفراز عرف سرو سکنہ دھمالی اپنے کسی رشتہ دار کی شادی پر گیا اور گاڑی سے اتر کر روڈ کراس کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال شفٹ کر دیا گیا جہاں ایک ہفتہ زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا۔متوفی کو بدھ کے روز آبائی قبرستان دھمالی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم آج بھی قائم ہے اس میں دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہ ملے گا ,سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی

PDM still exists today, those who try to crack it will get nothing but disappointment, former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو تقسیم کر کے سیلیکٹڈ کو ریلیف تو دیا جاسکتا ہے مگر ملک ترقی کر سکتا ہے نہ ہی قوم کو مہنگائی بیروزگاری کے طوفان سے بچایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یو سی لہڑی،نارہ،کھڈیوٹ اور دیگر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میجر (ر)عبدالرووف راجہ اور قدوس عباسی بھی ان کے ہمراہ ہمراہ تھے انہوں نے چیرمین لہڑی راجہ ممتاز اور سابقہ ناظم نارہ کے گھروں میں فاتحہ خوانی کے بعد مرحوم راجہ محمد بشیر کے بھائی کے دعوت پر ظہرانہ میں شرکت کی اور کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ہماری کامیابی چرانے کے وجہ سے ملکی ترقی کا پہیہ آج رکا ہوا ہے معیثت کو بریکیں لگ چکی ہیں باپ ایسی جماعتوں کے تعاون سے چیئرمین وائس چیئر مین سینٹ اور پھر اپوزیشن لیڈر بھی منتخب کرائے جاتے ہیں اس طرز کی کامیاب اور نادر سیاست تو مغرب میں بھی دکھائی نہیں دیتی انہوں نے کہا پی ڈی ایم آج بھی قائم ہے اس میں دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہ ملے گا بعد ازاں انہوں نے کھڈیوٹ جا کر چیئرمین سجاد ستی کے کزن تنویر کی فاتحہ خوانی کی جس کے بعد وہ کوٹلی ستیاں روانہ ہو گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button