Kallar Syedan; Construction of Mandra-Gujar Khan Link Road and from Pahlina Dam, completed which was approved by former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan, at a cost of over Rs 50 million.
سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی منظور کردہ گرانٹ سے شروع ہونے والا پھلینہ ڈیم سے مندرہ گوجرخان لنک روڈ اور پل کی تعمیر مکمل،منصوبے پر پانچ کروڑ سے زائد کی لاگت آئی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی منظور کردہ گرانٹ سے شروع ہونے والا پھلینہ ڈیم سے مندرہ گوجرخان لنک روڈ اور پل کی تعمیر مکمل،منصوبے پر پانچ کروڑ سے زائد کی لاگت آئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں چوہدری نثارعلی خان نے کلرسیداں کو براہ راست مندرہ اور گوجرخان سے منسلک کرنے کے لیئے پھلینہ ڈیم کے ذریعے لنک کرنے کی منظوری دی تھی جس کے لیئے درخواست رکن بلدیہ جنید بھٹی نے دی تھی منصوبے پر کام شروع ہوا تو حکومت ختم ہو گئی بعد ازاں اقساط میں یہ کام وقفے وقفے سے جاری رہا جس میں گاؤں پھلینہ سے پھلینہ ڈیم اور وہاں سے نور کے لیئے پل اور رابطہ سڑک مکمل کی گئی جس سے نہ صرف کلرسیداں کو براہ راست مندرہ اور گوجرخان سے منسلک کردیا گیا بلکہ کلر مندرہ کے درمیان مسافت میں بھی بارہ کلومیٹر کی کمی واقع ہوئی ہے پل اور لنک روڈ کے ذریعے مسافر اب کلرسیداں سے پھلینہ ڈیم کے راستے براہ راست غوثیہ چوک مندرہ اور براستہ ماہندر دونگی ڈیم گوجرخان تک سفر جاری رکھ سکتے ہیں رکن بلدیہ جنید بھٹی کی دعوت پر کلرسیداں کے صحافیوں اور ارکان بلدیہ حاجی اخلاق حسین اور راجہ ظفر محمود نے بھی پھلینہ ڈیم کا دورہ کیا اور منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا لیگی ارکان بلدیہ نے اس منصوبے کو مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار علی خان کا پسماندگی کے خاتمے کے لیئے اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا
Kallar Syedan; The construction of Mandra Gujar Khan Link Road from Pahlina Dam, which started with a grant approved by former Home Minister Chaudhry Nisar Ali Khan, has been completed. The project has cost more than Rs 50 million. Junaid Bhatti, a member of the municipality, had requested for a link through Pahlina Dam to connect Mandra and Gujar Khan. Work on the project started when the government was over. Later, the work continued intermittently in instalments. In which the bridge and link road from village Pahlina to Pahlina Dam and from there to Noor was completed which not only connected Kallar Syedan directly to Mandra and Gujar Khan but also reduced the distance between Kallar to 12 kilometers. Passengers can now continue their journey from Kallar Syedan via Phalina Dam directly to Ghousia Chowk Mandra and via Mahandar Dongi Dam to Gujar Khan via Hai Pul and Link Road . Zafar Mahmood also visited Pahlina Dam After taking a detailed look , the PML-N members thanked the PML-N and Chaudhry Nisar Ali Khan for the project as it was important step towards.
انچارج ٹریفک کلر سیداں عمران نواب نے عوام الناس میں کورونا وائرس سے بچاؤکے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا
Syedan Imran Nawab, Traffic in charge Kallar Syedan, launches public awareness campaign on Corona Virus Prevention
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے انچارج ٹریفک کلر سیداں عمران نواب نے عوام الناس میں کورونا وائرس سے بچاؤکے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا انہوں نے منگل کے روز پبلک مقامات اور اڈہ جات میں عوام الناس میں کورو نا وائرس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی مہم کے دوران شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤسے متعلق احتیاطی تدابیر بتائیں اور انھیں ماسک پہنائے،تا کہ وہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی اس وباسے محفوظ رکھ سکیں۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے تمام ٹریفک سٹاف کوبھی ہدایات جاری کیں کہ دوران ڈیوٹی ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور خود بھی کورونا وائرس سے بچیں او ر شہریوں کو بھی اس وبائسے بچنے کی ترغیب دیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران بھی شہر میں ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے سے برقرار رکھنے کے کے لیے ٹریفک وارڈنز فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر انھوں نے عوا م سے بھی اپیل کی کہ جس طرح اس ان دیکھی وبائنے پوری دنیا کو اپنا نشانہ بنا رکھا ہے ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہوں خود کو اور اپنے خاندان کو اس وبا سے بچائیں اور بلاوجہ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
پولیس نے موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ کی بجائے صاحب جی کی پلیٹ لگانے پر نوید سکنہ ڈھوک جاگیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Police have registered a case against Naveed of Dhok Jhagir for affixing Sahib Ji’s plate instead of number plate on the motorcycle.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے مرتب کردہ استغاثہ پر کلرسیداں پولیس نے موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ کی بجائے صاحب جی کی پلیٹ لگانے پر نوید سکنہ ڈھوک جاگیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پٹرولنگ پولیس غوثیہ چوک کے اے ایس آئی ذوالفقار حسین نے کلر پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ اس نے دوران گشت ایک موٹرساہیکل کو روکا جس پر نمبر پلیٹ پر صاحب جی درج تھا جس کو وہ اجازت نامہ پیش نہ کرسکا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ھر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں نقدی،موبائل فونز اور دیگر اشیاء چوری کر ے لے گئے
Home of Asad Anwar burgeled in Nae Abbadi, Chauk Pindori
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— گھر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں نقدی،موبائل فونز اور دیگر اشیاء چوری کر ے لے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔اسد انور سکنہ نئی آبادی چوکپنڈوری نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے گھر میں فیملی کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ تو دیکھا کہ کوئی نامعلوم چور میرے گھر میں داخل ہو کر ایک عدد بریف کیس جس میں میری تعلیمی اسناد اور دیگر اسٹام پیپرز،بیڈ شیٹ اور جیکٹ،47 ہزار روپے کی نقدی اور تین عدد موبائل فونز مالیتی دس ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ہیں۔
نوازش علی سے دس لیٹر دیسی شراب برآمد
Ten liters of domestic liquor recovered from Nawaz Ali
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش نوازش علی سے دس لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔