DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; President of Pakistan Taekwondo Federation Col (retd) Wasim Janjua led the four provincial organizations and the elections in Islamabad were completed.

صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی زیر قیادت چاروں صوبائی تنظیمیں اور اسلام آباد کے الیکشن مکمل ہوگئے۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر— صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی زیر قیادت چاروں صوبائی تنظیمیں اور اسلام آباد کے الیکشن مکمل ہوگئے۔ پشاور کے مقام پر منعقد صوبہ خیبر پختونخواہ (کے پی کے) کے الیکشن میں مرتضیٰ حسن بنگش صدر جبکہ وقار آفریدی کو جنرل سیکرٹری صوبہ کے پی کے تائیکوانڈو فیڈریشن منتخب کر لیا گیا۔ انتخابات میں صوبہ کے پی کے سے ڈویژنل سطح کے عہدیداران نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اپنی نگرانی میں الیکشن کا عمل مکمل کرایا۔ اور اپنے خطاب میں کرنل(ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ تائیکوانڈو فیڈریشن صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کے بعد آج خیبر پختونخواہ میں الیکشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جارہا ہے۔ تائیکوانڈو کا مستقبل روشن ہے۔ اس موقع پر صوبائی سطح پر خواتین ونگ کی تنظیم کا قیام عمل میں لاتے ہوئے صبا خان کو صدر صوبہ خیبر پختونخواہ خواتین ونگ جبکہ نازیہ علی کو صوبائی سطح پر خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ نو منتخب صدر مرتضیٰ بنگش اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں جلد تائیکوانڈو چمپئین شپ کا قیام عمل میں لا یا جائے گا۔ اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن بنھائیں گے۔ اور تائیکوانڈو کھیل کے فروغ کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Kahuta; President of Pakistan Taekwondo Federation Col (retd) Wasim Janjua led the four provincial organizations and the elections in Islamabad were completed. In the Khyber Pakhtunkhwa (KPK) elections held at Peshawar, Murtaza Hassan Bangash was elected president while Waqar Afridi was elected general secretary of the KP Taekwondo Federation. Divisional level officials from KPK exercised their voting right in the elections. On this occasion, the special guest President Pakistan Taekwondo Federation Col (retd) Wasim Janjua completed the election process under his supervision. In his address, Col (retd) Wasim Janjua said that after Taekwondo Federation of Punjab, Sindh, Balochistan and Islamabad, the election process in Khyber Pakhtunkhwa has been completed today. He said that talent is being brought to the fore from the grass root level. The future of taekwondo is bright. On this occasion, Saba Khan was elected as the President of Khyber Pakhtunkhwa Women’s Wing while Nazia Ali was elected as the General Secretary of the Women’s Wing at the provincial level.

کہوٹہ شہر نواز کالونی سے لڑکی اغوا پڑوسی خاتون اور اسکے خاوند پر الزام تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج۔

A case has been registered in Kahuta police station against a woman neighbour and her husband for abducting a girl from Kahuta city.

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر—کہوٹہ شہر نواز کالونی سے لڑکی اغوا پڑوسی خاتون اور اسکے خاوند پر الزام تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نواز کالونی میں لڑکی اغوا عمر ولد گل احمدنے پولیس تھانہ کہوٹہ کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میں نواز کالونی کا رہائشی و سکونتی ہوں سائل کی بہن مسماۃ(ا-ب) بعمر15سال جو کہ سائل اور اسکے گھر والوں کے ہمراہ رائش پذیر ہے گھر کے سامنے رہنے والی خاتون مسماۃ (س-ش)زوجہ رباب علی جسکا چار دنوں سے سائل کے گھر آناجانا ہے مورخہ26-03-2021کو سائل صبح8بجے مزدوری کے لیے نکل آیا اور بعد میں تقریبا دس بجے پڑوسی خاتون مسماۃ(س-ش) سائل کے گھر پتی لینے آئی اور اسکے واپس نکلتے ہی سائل کی بہن مسماۃ(ا-ب) پانی بھرنے کے لیے اسکے ساتھ ہی نکل گئی اسکے بعد دس پندرہ منٹ تک واپس نہ آنے کی وجہ سے سائل کی بیوی مسماۃ (س-ش) کے گھر گئی تو تالا لگا پایا سائل کو پورا یقین ہے کہ سائل کی بہن مسماۃ(ا-ب) پڑوسی خاتون مسماۃ(س-ش) کے گھر ہی گئی اور اس خاتون اور اسکے خاوند نے سائل کی بہن کو کہیں غائب کر دیا۔ گھر والوں کی اطلاع پر سائل فورا گھر آیا۔تو پڑوسی خاتون مسماۃ(س-ش) بھی گھر آ گئی پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔

Kahuta; A case has been registered in Kahuta police station against a woman neighbour and her husband for abducting a girl from Kahuta city. According to the details, the girl was abducted in Nawaz Colony area of ​​Kahuta police station. Omar son of Gul Ahmad, while applying to Kahuta police station, took a stand that I am a resident of Nawaz Colony.

Show More

Related Articles

Back to top button