Kahuta; Consultative meeting held of the chairmen of PP-7 constituency after the decision of the Supreme Court to restore the local bodies.
سپریم کورٹ کی جاب سے بلدیاتی اداروں کی بحالے کے فیصلے کے بعد حلقہ پی پی سیون کے چیئر مینوں کا مشاورتی اجلاس
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سپریم کورٹ کی جاب سے بلدیاتی اداروں کی بحالے کے فیصلے کے بعد حلقہ پی پی سیون کے چیئر مینوں کا مشاورتی اجلاس عدلیہ کے فیصلے کی تعریف سپریم کورٹ کے فیصلے میں اگر گزشتہ چوبیس ماہ سمیت فیصلہ ہوا تو یہ بلدیاتی اداروں اور جمہوریت کے لیے اچھا اقدام ہے اگر صرف یہ فیصلہ تین چار ماہ کی بحالی کے لیے ہے تو اس سے حکومت کا فائدہ ہو گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز غوثیہ ہال میں حلقہ پی پی سیون سے تعلق رکھنے والے چیئر مینوں میجر (ر) عبدالراؤف راجہ یوسی مواڑہ، چیئرمین چوہدری شفقت محمود یو سی نلہ مسلماناں،چیئرمین بلا ل یامین ستی یو سی نڑڑ،چیئرمین راجہ اشتیاق یو سی مٹور، چیئرمین سجاد احمد ستی یو سی کھڈیوٹ، چیئرمین راجہ ظہور اکبر ایم سی کہوٹہ، چیئرمین ماسٹر ظہور یوسی پنجاڑ اور کونسلر ایم سی قاضی عبدالقیوم نے شرکت کی اجلاس کی صدارت چیئر مین یو سی مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ نے کی اجلاس میں کہا گیا کہ عدلیہ مفصل فیصلے میں گزشتہ چوبیس ماہ جو ہمارے ضائع ہوئے انکو بھی شامل کیا جائے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت فوری طور پر نوٹیفکیشن کر کے بلدیاتی اداروں کو چارج دیا جائے اور جو بھی سرکاری آفیسر بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات استعمال کرے گا اسکے خلاف قانونی کاروائی ہو گی حلقہ پی پی سیون کے د وایم سی سمیت 19چیئر مین ہیں جن میں سے سات نے شرکت کی جبکہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ کرونا کی وجہ سے بروقت اطلاع نہ دی جا سکی بہت جلد پورے حلقہ پی پی سیون کے چیئر مینوں کا اکٹھا کر کے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
Kahuta; Consultative meeting of the chairpersons of PP-7 constituency after the decision of the Supreme Court to restore the local bodies. If the decision of the Supreme Court had been taken in the last 24 months, it would have been a good step for the local bodies and democracy. If this decision is only for the restoration of three or four months, then it will be to the benefit of the government. These views were expressed yesterday at Ghousia Hall by the Chairman of Constituency PP-Seven, Major (retd) Abdul Rauf Raja UC Mowara, Chairman. Chaudhry Shafqat Mehmood UC Nala Muslimana, Chairman Bilal Yamin Satti UC Nahr, Chairman Raja Ishtiaq UC Mator, Chairman Sajjad Ahmed Satti UC Khadiyot, Chairman Raja Zahoor Akbar MC Kahuta, Chairman Master Zahoor UC Panjar and Councilor MC Qazi Abdul Qayyum presided over the meeting. Chairman UC Mowara Major (retd) Abdul Rauf Raja said in the meeting that the detailed decision of the judiciary should include those which were lost in the last 24 months while the government in the light of the decision of the Supreme Court. Immediate notification should be given to the charge of local bodies and any government official He will use the powers of local body representatives. Legal action will be taken against him. There are 19 chairmen of the constituency including seven DMCs, out of which seven participated while Major (retd) Abdul Rauf Raja told reporters that due to Carona, timely notification was given. The next course of action will be decided after consultation with the chairpersons of the entire constituency.
پوٹھوہاری ثقافت کے فروغ کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرتا رہونگا,خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی
I will always strive for the promotion of Pothwari culture, said Haji Ghulam Rasool Abbasi, a well-known poet of Pothwar region.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوٹھوہاری ثقافت کے فروغ کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرتا رہونگاہمیشہ وہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو اپنی ثقافت کو نہیں بھولتی شعر خوانی نہ صرف پوٹھوہار کشمیر بلکہ پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہے پوٹھوہاری ثقافت کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے میرا مقصد اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے اور اسے فروغ کے لیے کوشاں رہنا ہے۔تفصیل کے مطابق خطہ پوٹھاہر کے مشہور شعر خوان شان پوٹھوہار حاجی غلام رسول عباسی کا دورہ کہوٹہ اپنے شاگردوں دوست احباب اور عزیز و اقار ب سے ملاقات کی پوٹھوہاری ثقافت اور اسکے فروغ کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا کہا اس موقع پر ان کے ہمراہ یذدانی عباسی، حافظ زبیر عباسی، محمد اقبال ستی، طاہر محمود ستی، ارسل محمود ارسل، محمود عباسی، نوید اکرم ستی، مبین عباسی و دیگر بھی ہمراہ تھے حاجی غلام رسول عباسی نے کہا کہ میں اپنے شاگردوں کو ہمیشہ یہی تلقین کرتا ہوں کہ اپنی ثقافت کے فروغ کے لیے جتنا ہو سکے کام کریں پوٹھوہار ہماری شان ہے اسکی ثقافت کو زندہ رکھنا ہمیں اولین ترجیح بنانی چاہیے۔