DailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; Chaudhry Muhammad Yasin addresses the swearing in ceremony at Chakswari Press Club

چودھری محمد یاسین کا چکسواری پریس کلب تقریب حلف برداری سے خطاب

چکسواری(اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)— سینئرنائب صدرپاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کہا ہے کہ ہمارے ہمسایہ ملک میں دنیا کا بدترین،غلیظ ترین اور مذہبی فاشسٹ نریندر مودی اقتدار پر قابض ہے جس نے مقبوضہ کشمیر میں دنیا ک طویل ترین لاک ڈاؤن لگا رکھاہے۔اس لاک ڈاؤن کا چھ سو سے زائد دن ہو چکے ہیں۔مودی جو چاہے کر لے لیکن وہ کشمیریوں کو آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہی شاید دنیا پر ایک خطرناک وبا آئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے چودھری اور کھڑپینچ قسم کے ملک بھی بے بس ہیں اور اپنے اپنے ملک میں لاک ڈاؤن لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔آزادی کی تحریکیں وقت،جذبہ اور عزم مانگتی ہیں۔ اگر تحریک چلانے والے اپنے موقف پر ڈٹے رہیں تو وہ ضرور کامیاب ہوتے ہیں۔ نیلسن منڈیلہ نے ایک طویل جدو جہد کی اور اپنی عمر کا بڑا حصہ جیل میں گزارا لیکن بالاخر تحریک آزاد ی میں کامیاب ہوا اور ساؤتھ افریقہ کی تاریک میں پہلا کالا وزیر اعظم بنا۔ ان شاء اللہ کشمیر میں جاری تحریک بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی اور پورا کشمیر آزاد ہو گا۔ نریندر مودی اپنی چالبازیوں اور تمام تر چالاکیوں کے باوجود زیادہ عرصہ تک کشمیریوں کو محکوم نہیں رکھ سکتا۔ چودھری محمد یاسین نے چکسواری پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور غیر جانبدارانہ صحافت ایک مشکل کام ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی چاہے مرکز میں ہو یا آزاد کشمیر میں ہم نے کبھی آزاد صھافت پر قدغن نہیں لگائی۔ ہمارے دور حکومت میں ہمیشہ میڈیا آزاد رہا ہے۔ ہم نے ہر قسم کی تنقید برداشت کی لیکن کبھی کسی صحافی کے خلاف مقدمہ نہیں بنایا۔ موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر کے صحافیوں پر مقدمات بھی بنائے اور صحافیوں کو ہتھکڑیاں بھی لگیں۔ہم صحافیوں پر مقدمات بنانے اور انھیں آزادانہ صحافت سے روکنے کی پر زورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہ ہم نے اپنے سابقہ دورحکومت میں میگا پراجیکٹ دئیے۔ پانچ یونیورسٹیاں دیں، چودھری عبدالمجید کے دور حکومت میں تین میڈیکل کالجز بنے اور میرپور میڈیکل کالج کو ہم نے یونیورسٹی کا درجہ بھی دیا،پھر بھی ہمارے خلاف بڑی بڑی خبریں لگتیں رہیں لیکن موجودہ حکومت نے کوئی بھی میگاپراجیکٹ نہیں دیا لیکن اس کے خلاف اس طرح خبریں نہیں لگیں۔جس طرح پیپلز پارٹی کے خلاف لگتی رہیں۔ پیپلز پارٹی کی تاریخ شہادتوں سے مزین ہے۔ہم نے اس ملک اور ریاست کی ترقی و فلاح و بہبود کے لئے قربانیاں دیں ہیں۔ اگر شہید ذوالفقار علی بھٹو ایٹم بم بنانے کی بنیاد نہ رکھتے تو انڈیا اس وقت تک اس خطے پر بھی قابض ہو چکا ہوتا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کامرہ بیس کی بنیاد رکھی جہاں آج جے ایف تھنڈر بنایا گیا۔ اسی طرح شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو کافر قرار دیا۔انھون نے مزید کہا کہ میرا حلقہ سب سیپسماندہ حلقہ تھا، میں نے اپنے حلقہ میں سات ڈگری و انٹر کالج بنوائے ہیں۔چکسواری سے ہمارا پرانا قلبی تعلق ہے ایک سڑک ہوتی تھی وہ بھی کچی تھی م،یں نے اس وقت حلقہ چار چڑھوئی کو چکسواری سے ملانے کے لئے چھ سڑکیں دی ہیں۔ انھون نے مزید کہا کہ میں نو منتخب صدر راجہ نثار احمد خان،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جنھوں نے اتنے اچھے پروگرام کا انعقاد کیا۔ اقتدار میں آ کر چکسواری کے مسائل اور خصوصاً صحافیوں کے لئے بلڈنگ کا انتظام کریں گے۔صدر تقریب حاجی محمد اقبال چودھری نے کہا کہ اتنی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر چکسواری پریس کلب کے تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔چودھری یاسین بہترین سیاست دان ہیں اور اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ تعلیمی انقلاب برپا کیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صد محمدظفیر بابا نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر بھر میں پریس کلبوں کی عمارتوں کے لئے جد وجہد کر رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے چکسواری پریس کلب کے لئے پلاٹ تو دیا لیکن نہ جانے کیوں عمارت نہ بنوا سکے۔ہم قائد حزب اختلاف سے درخواست کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر بھر میں پریس کلبوں کی عمارتوں کے لئے تحریک کریں۔سیاست دانوں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہوتا ہے اور چودھر ی محمد یاسین عوامی خدمت میں آاد کشمیر بھر میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔نو منتخب صدر راجہ نثار احمد خان نے تماممہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپنے ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مسائل پر لکھیں گے اور عوامی مسائل کو اقتدار کے ایوانوں پر پہنچاتے رہیں گے۔سابق میڈیا ایڈوائزر وزیر اعظم آزاد کشمیر یاسر ممتاز چودھری نے کہا کہ آمدہ الیکشن تمام سیاستدانوں کے لئے ایک بڑا متحان ہے۔جو کچھ گلگت بلتستان میں دہرایا گیا مجھے ڈر ہے کہ اللہ نہ کرے وہی مشق یہاں نہ دہرائی جائے۔ میں سمجھتا ہوں کہ تمام سیاستدانون اور صحافیوں کا امتحان ہے کہ وہ آزاد کشمیر کو عبوری صوبہ بنانے یاآزاد کشمیر کی کسی بھی قسم کی آزادی پرسمجھوتہ نہ کریں۔تقریب سے کشمیر پریس کلب کے صدر مرزا سجاد جرال،سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے ضلع میرپور کے صد ر الیاس راجپوت،سابق صدور چکسواری پریس کلب،محمد اقبال خواجہ،راجہ افراز محمود،مرزا محمد نذیر،عابد حسین چودھری،محمد رفیق بھٹی،چئیرمین سپریم کونسل اللہ دتہ بسمل،سید غلام یاسین شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں چودھری محمد یاسین قائد حزب اختلاف کو آزاد کشمیر کا بہترین سیاست دان اور لیڈر قرار دیا اور ان کی عوامی خدمت کو سراہا۔ اپنے حلقے کے ووٹروں اور سپورٹروں کی بہترین ترجمانی پر بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں پیر طریقت رہبر شریعت سجادہ نشین دربار عالیہ فیض پور شریف پیر عتیق الرحمان،ندیم حسین روپیال اور کورونا وبا کی زد میں آ کر شہید ہونے والے معززین علاقہ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔نقابت کے فرائض عنصر محمود غزالی،تلاوت کلام پاک مولانا شاہ نواز، نعت رسول مقبول ﷺ آفاق رؤف نے پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button