Kallar Syedan; Waqar of Saroha Rajgan dies in a motorcycle accident on Choa road
چوآ روڈ کلرسیداں شہر میں موٹرسائیکل حادثے میں شدید زخمی ہونے والا تئیس سالہ نوجوان وقار زندگی کی بازی ہار گیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوآ روڈ کلرسیداں شہر میں موٹرسائیکل حادثے میں شدید زخمی ہونے والا تئیس سالہ نوجوان وقار زندگی کی بازی ہار گیا چند ایام قبل مرید چوک کے قریب چواروڈ پر سڑک پر موجود گڑھوں سے بچنے کی کوشش میں دو موٹر سائیکلوں کے شدید تصادم میں تین نوجوان شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے وقار نے پیر کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دن توڑ دیا اس کی چند ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی نماز جنازہ سروھا راجگان میں ادا کر دی گئی مقامی شہریوں نے واقعہ کا مقدمہ ایس ڈی او پنجاب ہائی وے کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan; Twenty-three-year-old Waqar, who was seriously injured in a motorcycle accident on Choa Road Kallar Syedan, has sadly passed away. A case against SDO Punjab Highway, his death has been blamed on pot holes on the road. He was married a few months ago. Funeral prayers were offered at Saroha Rajgan.
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کلر میں غیر قانونی قرار پانے والے بازار کے انعقاد پر انتظامیہ نے پہلی بار حکومتی رٹ قائم کرنے کی عملی اور سنجیدہ کوشش کی 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج
Case against eight people holding of a market in Kallar which has been declared illegal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کلر میں غیر قانونی قرار پانے والے بازار کے انعقاد پر انتظامیہ نے پہلی بار حکومتی رٹ قائم کرنے کی عملی اور سنجیدہ کوشش کی 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج تیس ہزار سے زائد کے جرمانے کیئے گئے اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان نے کلرسیداں شہر کا دورہ کیا اور ایس او پی کی خلاف ورزیاں کرنے پر چودہ ہزار روپے کا جرمانہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ شہری فیس ماسک کے ذریعے اپنی اور دیگر کی زندگیوں کو بچائیں ان کے دورے کی خبر ملتے ہی چوآ روڈ پر کھڑے دودرجن ریڑھی بان بھاگتے نظر آئے اور اے سی کی واپسی پر پھر سڑک بلاک کرکے کھڑے ہو گئے ادہر سے سی کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے انفورسمنٹ انسپکٹرز ملک اشتیاق،زاہد حیدری اور پولیس کے ہمراہ چوآ روڈ پر غیر قانونی قرار پانے والے سوموار بازار کا دورہ کیا جنہیں آتا دیکھ کے سینکڑوں لوگوں نے دوڑیں لگا دیں مگر بلدیہ نے آٹھ افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جن کے خلاف کلرسیداں پولیس نے مقدمات درج کر لیئے اور متعدد کبوتر اور مرغے بھی تحویل میں لے لیے گئے۔سوموار بازار میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی ادہر پرائس مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے اٹھارہ ہزار کے جرمانے بھی کیئے۔
محکمہ ڈاک سے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
Demand for action against those responsible from the postal department
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محکمہ ڈاک جو کبھی خدمت دیانت کا علمبردار ہوتا تھا آج کل اس کی فرینچائز اس ادارے کی ساکھ کو بری طرح سے متاثر کر رہی ہیں محکمہ ڈاک نے حال ہی میں چوآ روڈ پر اپنی ایک فرینچائز قائم کی ہے جہاں لوگ اپنے یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے جاتے ہیں تووھاں موجود سٹاف بل وصول کرنے کے بعد بقایا واپس کرنے کی بجائے یہ کہ کر ہڑپ کر جاتا ہے کہ ہمارے پاس کھلی رقم نہیں ہے اس طرح یہ فرنچائز ناجائز کمائی کا ذریعہ بنا لی گئی ہے پیر کے روز بھی میڈیا کی موجودگی میں ایک صارف سے بیس دوسرے سے چھ روپے ہڑپ کر لیئے گئے دیگر صارفین نے بھی اس طرح کی شکایات کرتے ہوئے محکمہ ڈاک سے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کلر سیداں میں گزشتہ روز قتل ہونے والے 30 سالہ کک کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد مقتول کے والد کے حوالے کر دی گئی
The body of 30-year-old Cook, who was killed in Kallar Syedan yesterday, was handed over to his father after postmortem.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں میں گزشتہ روز قتل ہونے والے 30 سالہ کک کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد مقتول کے والد کے حوالے کر دی گئی۔پولیس کے مطابق مقتول جمشید خان کے جسم کے مختلف حصوں پر دس گولیوں کے نشانات پائے گئے جبکہ تیز دھار آلے سے اس کے ہونٹ اور ناک کو بھی کاٹ دیا گیا تھا۔مقتول کے والد دلاسہ خان سکنہ بنوں نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میرا بیٹا جمشید خان عرصہ دو سال سے مرید چوک میں واقع ایک پلاؤ شاپ میں بطور کک کام کرتا تھا۔وقوعہ کے روز پلاؤ شاپ کے مالک عبدالجبار نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ محمد جمشید کو کسی نے قتل کر دیا ہے اور اس کی نعش رہائشی کمرے میں پڑی ہوئی ہے۔اس اطلاع پر میں فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور دیکھا پسرم جمشید خان کی نعش رہائشی کمرے کے باہر دروازے کے سامنے پڑی ہوئی تھی جس کے جسم کے مختلف حصوں پر گولیوں کے نشانات تھے جبکہ ناک اور ہونٹ بھی کسی تیز دھار آلے سے کٹے ہوئے تھے۔وہاں موجود افراد نے بتایا کہ محمد جمشید خان کچن میں پلاؤ تیار کر رہا تھا اس کے ساتھ کمرہ رہائشی میں امر علی،عدنان اور محمد زبیر بھی رہائش پذیر تھے۔
شوکت یاسین انتقال کر گئے مرحوم کو آبائی قبرستان پرانا سروہا میں سپرد خاک کر دیا گیا
Shaukat Yaseen passed away and was buried in his ancestral village in Purana Saroha
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایم سی کلر سیداں کے نواحی پرانا سروہا کی ہر دل عزیز شخصیت شوکت یاسین انتقال کر گئے مرحوم کو آبائی قبرستان پرانا سروہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، راجہ طارق محمود،سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس، سابق کونسلر صوبیدار غلام ربانی،کاروباری شخصیت مسعود بھٹی، جاوید چشتی ایڈووکیٹ سمیت سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تابندہ سلیم کو ان کی پیشہ وارانہ خدمات پر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب ثمن رائے کی جانب سے تعریفی سند ملنے پر دلی مبارکباد
Taibinda Saleem congratulated on receiving a certificate of appreciation from Director General Public Relations Punjab Saman Rai for her professional services.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مقامی صحافیوں اکرام الحق قریشی، راجہ محمد سعید،جاوید اقبال نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن راولپنڈی ڈویژن تابندہ سلیم کو ان کی پیشہ وارانہ خدمات پر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب ثمن رائے کی جانب سے تعریفی سند ملنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
حلقہ پی پی 7 کلر سیداں اور کہوٹہ کے بلدیاتی چیئر مینوں نے اپنا ایک اجلاس آج سہ پہر 3 بجے کہوٹہ میں طلب کیا
Constituency PP-7 Kallar Syedan and Kahuta Local Body Chairmen convened a meeting in Kahuta
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— حلقہ پی پی 7 کلر سیداں اور کہوٹہ کے بلدیاتی چیئر مینوں نے اپنا ایک اجلاس آج سہ پہر 3 بجے کہوٹہ میں طلب کیا ہے جس میں اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔