DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; 4 Kanals 16 marla of government land confiscated from land mafia by local authorities in Daryala Sehgan

نواحی قصبہ دریالہ سہگن میں 4 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )— نواحی قصبہ میں 4 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی واگزار کرا لی، جس پر قبضہ کر رکھا ہواتھا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ملک ندیم سعود کی زیر نگرانی جب محکمہ مال کی ٹیم موضع دریالہ سہگن سرکاری اراضی پر پہنچی تو وہاں خسرہ نمبر 480 تعدادی چار کنال 16 مرلے پر محمد اعجاز ولد سلطان محمود سکنہ ڈھوک جھاگ نے قبضہ کر کے فصل کاشت کر رکھی تھی،ٹیم نے پولیس کی مدد سے اراضی واگذار کر کے سرکاری بورڈ آویزاں کر دیا، ملزم کے خلاف تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اے سی حرا رضوان نے متنبہ کیا ہے کہ خواہ کوئی کتنا ہی باآثر کیوں نہ ہو اسے سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

Gujar Khan; A case has been registered against the accused in the village of Daryala Segan of 4 kanals 16 marlas of government land which was occupied, under the supervision of Malik Nadeem Saud Muhammad Ijaz son of Sultan Mehmood resident of Dhok Jahag had occupied land number 480 with 4 Kanal 16 Marla and planted the crop. The team with the help of police repossessed the land and hung the government board. AC Hira Rizwan has warned that no matter how influential someone is, they will not be allowed to occupy government lands.

اسلام پورہ جبرالفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جس میں سینکڑوں مریضوں کو چیک کیا گیا اور فری ادویات مہیا کی گئی

A free medical camp organized by Islam pura Jabbar al Falah Foundation Pakistan in which hundreds of patients were checked and free medicines were provided.

گوجرخان,جبر( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )— اسلام پورہ جبرالفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جس میں سینکڑوں مریضوں کو چیک کیا گیا اور فری ادویات مہیا کی گئی الفلاح فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ حضرت میر عبدالقدیر اعوان کے زیر سایہ دن دس بجے لیکر ایک بجے تک جاری رہنے والا روزہ کیمپ کے دوران میجر حافظ غلام قادری نے تمام مریضوں کا روحانی علاج بھی کیا گیاکیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹر زکی ٹیم جس میں چائلڈ سپیشلسٹ ملک عدیل اعوان اور ان کے ٹیم نے،شوگر کے مریض کا فری چیک اپ، بچوں کا مفت طبعی معائنہ،سکن کے امراض و دیگر مریضوں کا علاج کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئی جس میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات چیئرمین جمشید احمد کیانی،راجہ لاریب کیانی،حاجی احمد،ڈاکٹر وسیم،قریشی عقیل اور مہمان شخصیات،مرزا نوید،عمیر عزیز و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ حضرت میر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن کسی حاص علاقے یا خطے میں کام نہیں کر رہی بلکہ پورے پاکستان فاٹا،گلگت،بلدستان سمیت ملک بھر میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے متاثرین ذلزلہ زدگان ہو یا کرونا کے باعث معاشی مشکلات کے شکار خاندانوں کو راشن پہچانے کا عمل ہو ہر مشکل گھڑی میں الفلاح فاؤنڈیشن اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا یہ زمانہ افراتفری کا زمانہ ہے اس دور میں ایمان کی حفاظت بہت مشکل ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں انہوں نے مزید کہا الفلاح فاؤنڈیشن کا مقصد ہی یہی ہے کہ انسانیت کی خدمت کی جائے اور جسمانی علاج کے ساتھ ساتھ روحانی علاج اسی بات کی دلیل ہے کہ ایمان کی پختگی اور اللہ کریم کے ساتھ گہرا رشتہ استوار کیا جائے تاکہ انسان کی دنیاو آخرت بہتر سے بہتر ہو سکے۔

بھنیر کسوال راجہ محمد عدیل رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

Raja M Adeel wedding celebrated in village Bhanir Kaswal

گوجرخان,جبر( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )—بھنیر کسوال راجہ محمد عدیل رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام رائل مارکی اسلام پورہ جبر میں کیا جس میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر،راجہ الطاف،چیئرمین جمشید احمد کیانی،راجہ اختر،راجہ لاریب کیانی،ماسٹر عمر فاروق،راجہ اسلم بھنیر کسوال،یاسر محفوظ سمیت دیگردوست احباب نے شرکت کی اور نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button