Kallar Syedan; Chaudhry Ali Tariq of Samot wins All Punjab Special Category Bodybuilding Competition in Lahore
کلر سیداں کے چوہدری علی طارق نے لاہور میں منعقدہ آل پنجاب سپیشل کٹیگیری باڈی بلڈنگ مقابلہ جیت لیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے چوہدری علی طارق نے لاہور میں منعقدہ آل پنجاب سپیشل کٹیگیری باڈی بلڈنگ مقابلہ جیت لیا۔چوہدری علی طارق کا تعلق کلر سیداں کے گاؤں سموٹ سے ہے اور یہ ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق کے فرزند ہیں مقامی حلقوں نے ان کی شاندار کارکرگی پر انہیں اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ہے۔
Kallar Syedan; Chaudhry Ali Tariq of Kallar Syedan won the All Punjab Special Category Bodybuilding Competition held in Lahore. Chaudhry Ali Tariq hails from Samot village and is the son of retired Justice Chaudhry Muhammad Tariq.
مسلم لیگ ن کی طرح آج پی ٹی آئی کلرسیداں میں بھی سسلین مافیا کا راج ہے , راجہ ساجد جاوید
Like PML-N, PTI is still ruled by Cecilian Mafia, Raja Sajid Javed
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرح آج پی ٹی آئی کلرسیداں میں بھی سسلین مافیا کا راج ہے سرکاری غیرسرکاری جگہوں پر قبضے کیئے جا رہے ہیں مافیاز نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں انہوں نے ہفتہ کے روز اپنی رھائشگاہ کلریاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لوگوں کو عمران خان کے وعدوں کے عین مطابق نئے پاکستان اور تبدیلی کے خواب دکھائے مگر اقتدار ملنے کے بعد مقامی صاحبان اقتدار نے عمران ویژن کو پس پشت ڈال کر مافیاز کی سرپرستی شروع کردی چن چن کر کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملایا گیا کمیشن خور قبضہ گروپوں کو منظم کرکے ان کی سرپرستی کی گئی کارکنوں کا منہ بند رکھنے کے لیئے انہیں بے اختیار عہدے دیئے گئے،آج بھی کلرسیداں میں اصل راج اور اختیارات سسلین مافیاز کے پاس ہیں قبضہ گروپوں رسہ گیروں،رشوت خوروں کمیشن ایجنٹوں کے ذریعے مال پانی بنایا جاتا ہے عمران خان کے ویژن کو ترک کردیا گیا مگر میں اس کے لیئے اپنی جدوجہد کرتا رہوں گا مافیاز کہیں بھی ہوں ان کی مخالفت اپنی زمہ داری سمجھتا ہوں میں کرپٹ لوگوں کی موجودگی میں کوئی عہدہ بھی قبول نہیں کروں گا یہ مجھے بند گلی میں دھکیل ہی نہیں سکتے میری جڑیں عام لوگوں اور پارٹی کارکنوں میں ہیں میں نے ایک ایک تنکہ جمع کرکے تحصیل کلرسیداں کو فاتح پی ٹی آئی بنایا جس پر آج مافیاز کا راج ہے کلرسیداں گراؤنڈ پر قبضہ ہمارے دور میں ہوا چوآخالصہ کے برساتی نالے پر قبضے کے لیئے محکمہ مال کے خصوصی احکامات جاری کروا کر من پسند آدمی کو چوآخالصہ کا چارج دلوایا گیا مگر اس سارے عمل میں پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کی تنظیم لاتعلق اور بے بس دکھائی دیتی ہے ہم سب کو عمران خان کے ویژن اور وعدوں کے مطابق اپنا اپنا کردار ادا کرکے مافیاز کو چیلنج کرنا ہوگا اور یہی کامیابی کا واحد راستہ ہے۔
روات کلر روڈ کے قریبی گاؤں سود میں بسنت میلہ،آسمان رنگ برنگ پتنگوں سے جھگمگا اٹھا،س روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 33 افراد گرفتار
Basant Mela in Sood village near Rawat Klar Road, sky lit up with colourful kites, Rawat police arrested 33 people
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—روات کلر روڈ کے قریبی گاؤں سود میں بسنت میلہ،آسمان رنگ برنگ پتنگوں سے جھگمگا اٹھا،سینکڑوں لوگوں نے پتنگ بازی میں حصہ لیا اور سوشل میڈیا پر زبردست ہوائی فائرنگ بھی وائرل کی جس پر روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 33 افراد گرفتار،ڈیڑھ سو پنگیں ڈوریں دو کلاشنکوفیں اور دس پستول برآمد کرلیے یہ واقعہ جمعہ کی شام گاؤں سود گن گال میں اس وقت پیش آیا جب گاؤں کے اوپر آسمان رنگ برنگے پتنگوں سے اٹ گیا اور بوکاٹا کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوئیں اسی دوران منچلوں نے فائرنگ کرکے آسمان کو بھی سر پر اٹھا لیا جس کے بعد ایس ایچ او یاسر مطلوب کیانی اور سب انسپکٹر نصیرالرحمان قریشی کے پولیس ملازمین کے ہمراہ گاؤں سود میں آپریشن کرتے ہوئے تینتیس افراد جو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ڈیڑھ سو پتنگیں ڈوریں اس کے علاؤہ دو کلاشنکوفیں اور دس پستول برآمد کر لیئے گرفتار ہونے والوں میں حسن تنویر،فیضان،عزیز،عبداللہ، مبشرالرحمان،سیاب عباس،مرسلین،حطیم، ثاقب محمود،ملک جواد،حیدر شاہ،ابوبکر رضوان،محمد احتشام،احتشام الحق،ابتسام علی،حریرہ جہانگیر،یاسر رحمان،سفیر ارشد، فرمان علی،سراج الحق،نوید،عتیق،علی عباس،شیر علی،حمزہ رووف،عدیل اللہ،زعیم، عبدالوھاب،عمر فاروق اور نثار احمد شامل ہیں