DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Due to wrong policies of the current government, people are forced to commit suicide. Chaudhry Khurshid Zaman

حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ چوہدری خورشید زمان

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)سابق ایم این اے چوہدری محمد خورشید زمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر اسٹیٹ بینک کا آرڈیننس جاری کیا گیا تو حکومت مفلوج ہو جائے گی۔پاکستانی روپے کو پہلے ہی سینٹرل ریزرو بینک ڈالر کے ساتھ نتھی کر دیا گیا ہے۔ چوہدری خورشید زمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی گورنمنٹ نے ایسا نہیں کیا اگر ایسا ہوا تو یہ ملک دشمنی ہوگی اور ملک کو بربادی کی طرف لے جائے گی۔اور آئندہ ہمیں جنگ واشنگٹن کے مالی اداروں کے ساتھ لڑ نی پڑے گی۔نشنل بینک آف پاکستان کو بھی پرائیویٹ کر دیا گیا اور یہ واحد حکومت ہے جس نے بھونڈے انداز سے اپنے ملک کی ایئر لائن کو ہر برباد کر دیا۔ اور حکومت برطانیہ کو ٹھیکہ دے دیا گیا کہ وہ پاکستانی پائلٹس کو تیار کریں۔حالانکہ پوری دنیا میں پاکستانی پائلٹ کی مہارت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا ۔اس حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہے ۔حکومت کو ہوش کے ناخن لینے پڑیں گے ۔ملک ہے تو جمہوریت ہے۔ پاکستانی عوام کو اس پر سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا۔اور ہمیں وہ عادات بنانی پڑے گی جن پر ترقی یافتہ ممالک عمل پیرا ہیں۔
اور پاکستان کو کھوکھلا کرنے کی دشمن پالیسیوں سے اس ملک کو بچانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے

Gujar Khan; Former MNA Chaudhry Muhammad Khurshid Zaman has said in a statement that if the SBP ordinance is issued on the terms of the IMF, the government will be paralyzed. The Pakistani rupee has already been linked to the Central Reserve Bank Dollar. Chaudhry Khurshid Zaman warned that no government has done this till date. If this happens then this country will be hostile and will lead the country to ruin. And in future we will have to fight the war with the financial institutions of Washington. The National Bank of Pakistan has also been privatized and it is the only government that has ruined its country’s airline in a crude way. And the British government was contracted to train Pakistani pilots. However, the skill of Pakistani pilots was seen all over the world. Due to the wrong policies of this government, people are forced to commit suicide today. The Pakistani people need to think seriously about this and we need to build the habits that developed countries follow.
And the country from hostile policies.

چوہدری عامر شہزاد ڈہوک چوہدریاں رتالہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

Ch amir Shezad wedding takes place in Dhok Chaudhrian, Ratala

گوجرخان,جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )—چوہدری عامر شہزاد ڈہوک چوہدریاں رتالہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اپنی رہائشگاہ میں کیا جس میں ان کے دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نئی ازدواجی زندگی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اسلام پورہ جبر کے مسائل جوں کے توں منتخب نمائندے خاموش تماشائی،اسلام پورو گردونواح کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار

Islam pura Jabber repression issues, elected representatives silent spectators, all roads around Islampura are crumbling

گوجرخان,جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )—اسلام پورہ جبر کے مسائل جوں کے توں منتخب نمائندے خاموش تماشائی،اسلام پورو گردونواح کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار حالیہ بارشوں کی وجہ سے سڑکیں تالاب کامنظر پیش کرنے لگیں مین روڈ اسلام پورہ جبر بیول تا گوجرخان پر پیدل چلنا بھی محال ہو گیاہے چند منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا کسی ایمرجینسی کی صورت میں جانی نقصان کا معمول بنتا جار ہاہے کہ جبکہ منتخب نمائندوں نے اسلام پورہ جبر تا بیول،گوجرخان تا جبر رتالہ تاجبر سمیت دیگر کہیں روڈز کی تعمیرکا وعدہ کیا تھا لیکن منتخب نمائندوں کی خاموشی سے شہری عاجز آگئے علاقہ عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس کامطالبہ کیا ہے۔

ڈہوک قادر بخش حاجی چوہدری صوبیدار محمد اشرف کی اہلیہ اور چوہدری ساجد محمود کی والدہ انتقال کر گئیں

Dhok Qadir Bakhsh Haji Chaudhry Subedar Muhammad Ashraf’s wife and Chaudhry Sajid Mahmood’s mother passed away

گوجرخان,جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )—ڈہوک قادر بخش حاجی چوہدری صوبیدار محمد اشرف کی اہلیہ اور چوہدری ساجد محمود کی والدہ انتقال کر گئیں دن اڑھائی بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں چوہدری جاوید گولین،چوہدری عبدالخطیب،چیئرمین جمشید احمد کیانی،ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست،شیخ عبدالقدوس،چوہدری الیاس،کونسلر چوہدری اورنگزیب،کونسلر خواجہ شوکت عزیز،حاجی محمد اخلاق،سابق چیئرمین راجہ اسلم،راجہ افراز پنجگراں،راجہ جاوید،راجہ بشار ت،راجہ محمد فیاض،شیخ محمد طاہر،فخرے پوٹھوہار ملک طارق محمود طاری،حسنین کالامقامی صحافی شیخ محمد اخلا ق سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مبارکباد

گوجرخان,جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )—پریس کلب کلر سیداں سالانہ انتخابات جس میں شیخ ثاقب شبیربلا مقابلہ صدر،چوہدری شہباز رشید جنرل سیکرٹری سمیت منتخب دیگر عہددران کو سنیئر صحافی شفیق الرحمن وارثی،شیخ محمد اخلاق،ممراز شیخ،وقاص الرحمن وارثی،راجہ طارق ایوب،راجہ صابر حسین صدیقی نے دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ قلم کے زریعے حسب معمول اپنے علاقے کے لیے کام کرتے رہیں گے اور مسائل کے حل تک اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔

تعزیت

گوجرخان,جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )— ایڈیشنل سیشن جج اٹک راجہ عمر رشید کے ماموں راجہ محمد آصف ایڈووکیٹ،راجہ غلام جیلانی ایڈووکیٹ کے تایا سابق ممبر ضلع کونسل یوسی کوری دولال راجہ عبدالحمید کی وفات پر نمبردار عبادی حسین کاہلیاں،چوہدری عبدالقدیر،چوہدری محمد عرفان،چوہدری محمد شکیل جنرل سیکرٹری پی پی یوسی سموٹ سابق ممبر ضلع کونسل پیر سید شبیر حسین شاہ اور چوہدری انجم ریاض نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے،۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button