Kallar Syedan; The Supreme Court (SC) on Thursday restored the local government system in Punjab
سپریم کورٹ سے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے نے ازسر صف بندی قائم کردی ہے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سپریم کورٹ سے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے نے ازسر صف بندی قائم کردی ہے مختلف ٹی وی چینل سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کی خبر ملتے ہی معزول کیئے گئے بلدیاتی نمائندے ایک بار پھر ویسٹ کوٹوں کے ساتھ خدمت کے جذبے سے سر شار ہوکر گھروں سے نکل آئے اور لوگوں سے خوب مبارکبادیں سمیٹیں سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ عوام کو برسوں حق نمائندگی سے محروم رکھا گیا حکومت کا یہ عمل جمہوری تھا نہ ہی سیاسی تھا،بلدیہ کلرسیداں کے ارکان شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،پرویز اختر منہاس،راجہ طارق محمود اور دیگر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوام کی فتح قرار دیا سابق چیئرمین یو سیز محمد زبیر کیانی، ظفر عباس مغل،شاھد گجر،راجہ ندیم احمد، ٹھیکیدار بشارت،چوہدری صداقت حسین، توفیق تاج کیانی،سید راحت علی شاہ نے عدالت عظمے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے نام پر اقتدار میں آنے والوں نے تین برسوں بلدیاتی اداروں کو معطل کرکے عوامی فیصلے کا قتل کیا ہے ان کا یہ اقدام عوامی مفاد اور بنیادوں حقوق کی خلاف ورزی تھا انہوں نے عدالتی فیصلے کو پنجاب کے عوام کی فتح قرار دیا ہے۔
Kallar Syedan; The decision of the Supreme Court to rehabilitate the local bodies of Punjab has re-established the alignment. As soon as news of the rehabilitation of local bodies was received from various TV channels, the deposed local body representatives were once again overwhelmed with the spirit of service. Former chairman of the municipality Sheikh Abdul Qadoos said that the people were deprived of their right to representation for years. This act of the government was neither democratic nor political. Members of the municipality Sheikh Hassan Riaz, Raja Zafar Mahmood, Haji Akhlaq Hussain, Pervez Akhtar Minhas, Raja Tariq Mehmood and others welcomed the decision of the Supreme Court and termed it a victory of the people. Former Chairman UC Muhammad Zubair Kayani, Zafar Abbas Mughal, Shahid Gujjar, Raja Nadeem Ahmed, Contractor Basharat, Welcoming the decision of the Supreme Court, Chaudhry Sadaqat Hussain, Taufiq Taj Kayani and Syed Rahat Ali Shah said that those who came to power in the name of justice have killed the people’s decision by suspending the local bodies for three years. He termed the verdict as a victory of the people of Punjab. The Supreme Court (SC) on Thursday restored the local government system in Punjab, by terming the Local Bodies Act 2019 in contradiction with the Constitution of Pakistan The Punjab Local Government Act 2019 was passed by the provincial legislature in May, 2019. A bench of the Supreme Court headed by CJP Justice Gulzar Ahmed, terming section three of the Local Bodies Act in contradiction of the constitution, ordered to restore the local government system in Punjab.
سمیرہ خالد ستی کو مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا،
Samira Khalid Satti has been appointed as the Vice President of PML-N Women’s Wing, Rawalpindi District.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سمیرہ خالد ستی کو مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا،پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے خواتین ونگ کو ضلع راولپنڈی میں متحرک کرنے کیلے نئے نوٹیفیکیشنز تقسیم کئے ہیں۔ جس کے مطابق سینیٹر نزہت صادق،طاہرہ اورنگزیب اور ملک ابرار نے عہدے داران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیئے جس میں سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد یامین مرحوم اور بلال یامیں ستی کی پارٹی خدمات کی بنا پر ان کی فیملی سے سمیرہ خالد ستی کو خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ سمیرہ خالد ستی اعلی تعلیم یافتہ اور متحرک خاتوں ہیں انہوں نے نامزدگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کی مشکور ہوں جنہوں نے ان پر اور ان کی فیمیلی کی مسلم لیگ ن کیلے خدمات پر اعتماد کا اظہار کیا اور ضلعی سطح پر تنظیمی عہدہ دیا۔ انشائاللہ ضلع راولپنڈی میں خواتین تک نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کا پییغام طاہرہ اورنگ زیب کی قیادت میں گھر گھر پہنچائیں گے۔ اور موجودہ حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑانے کے لیے قیادت کی آواز پر لببیک کہیں گے۔ سمیرہ خالد ستی نے مزید کہا کہ دیہی خواتین متحرک کردار ادا کریں گئی تو پارٹی مضبوط ہو گئی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔۔
محترمہ نثارتنویر شیرازی نے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین تحصیل کلرسیداں کے تنظیم کا اعلان کردیا
Ms. Nisar Tanvir Shirazi announces organization of PML-N Women’s Section Tehsil Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ شعبہ خواتین تحصیل کلرسیداں کی کوآرڈینیٹر سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثارتنویر شیرازی نے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین تحصیل کلرسیداں کے تنظیم کا اعلان کردیا جس میں سعیدہ عباس صدر اور شاھدہ پروین جنرل سیکرٹری قرار پائیں سائرہ بی بی اور ناہید بانو نائب صدور، بلقیس اختر،روزینہ بی بی،گلشن سرفراز،حلیماں بی بی جوائنٹ سیکرٹری منصورہ بیگم رابطہ سیکرٹری جبکہ ماریا بشیر سیکرٹری اطلاعات مقرر کردی گئیں تمام تنظیمی عہدیداران کو نوٹیفکیشن مہیا کر دیئے گئے۔
دو منی چینجرزپر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث شہابہ گینگ کے دو ملزمان شہاب الدین اور جنید اقبال سے دوران جسمانی ریمانڈ اسلحہ اور ساڑھے 13 لاکھ روپے کی مسروقہ رقم برآمد
13 Lakh Rps recovered from two gang members arrested for armed robbery at 2 money exchange in Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلرسیداں پولیس کے سب انسپکٹر سردار عنصر محمود نے کلر سیداں میں دو منی چینجرزپر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث شہابہ گینگ کے دو ملزمان شہاب الدین اور جنید اقبال سے دوران جسمانی ریمانڈ اسلحہ اور ساڑھے 13 لاکھ روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر لی۔ملزمان نے یکم فروری 2020،کلر سیداں چوآ روڈ پر واقع راجگان منی چینجرمیں ڈکیتی کی واردات میں 45 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی تھی اور مزاحمت پر ظفر اقبال نامی سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا تھا اور اس سے پسٹل چھین کر فرار ہو گئے تھے۔9نومبر کے روز، کلر سیداں میں ایک اور منی چینجر پر ڈکیتی کی ناکام واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا اور سکیورٹی گارڈ سے رائفل چھین لی تھی۔پولیس نے موبائل فونز ڈیٹا کی مدد سے 09افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور اب مجموعی طور پر 32 لاکھ روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر لی ہے۔پولیس نے دوران تفتیش ڈکیتی کی دو وارداتوں کے دوران سکیورٹی گارڈز سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ملزمان کو آج (جمعہ) کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیاجائے گا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے قاضی امجد محبوب کو کلرسیداں کا رجسٹری محرر مقرر کیا ہے
Deputy Commissioner Rawalpindi has appointed Qazi Amjad Mehboob as the registry editor of Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے قاضی امجد محبوب کو کلرسیداں کا رجسٹری محرر مقرر کیا ہے انہوں نے گزشتہ روز چارج سنبھال لیا ان کا تعلق بھی کلرسیداں سے ہے مقامی شہریوں نے ان کی تعیناتی کا ذبردست خیرمقدم کیا ہے۔
شیخ محمد ہارون نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج
Sheikh Mohammad Haroon registered fraud case in Kallar Syedan police station
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—شیخ محمد ہارون نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ مسمی چوہدری شوکت علی سکنہ کھندوٹ نے مجھ سے رقم مبلغ 26 لاکھ روپے بطور قرض حاصل کئے اور رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں ایک عدد سٹام پیپر اور ایک عدد چیک دیا جو ڈس آنر ہو چکا ہے، ایک عدد مکان کی رجسٹری بھی دی۔اب جب میں اس سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتا ہوں تو وہ ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیتا ہے۔
چوہدری شاہد حسن انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں اراضی میں ادا کی گئی
Ch Shahid Hassan passed away in village Arazi
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کرنل فرحت حسن اور ڈاکٹر حامد حسن کے بھائی چوہدری شاہد حسن انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں اراضی میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،محمد زبیر کیانی،چوہدری طارق محمود،چوہدری محمد حنیف،اسامہ بنارس چوہدری،شعیب بھٹی،چوہدری تصور حسین،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔