Kahuta; Samira Khalid Satti has been appointed as the Vice President of PML-N Women’s Wing, Rawalpindi District
سمیرہ خالد ستی کو مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد یامین مرحوم اور بلال یامیں ستی کی پارٹی خدمات کی بنا پر ان کی فیملی سے سمیرہ خالد ستی کو مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے خواتین ونگ کو ضلع راولپنڈی میں متحرک کرنے کیلے نئے نوٹیفیکیشنز کئے ہیں۔ جس کے مطابق سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد یامین مرحوم اور بلال یامیں ستی کی پارٹی خدمات کی بنا پر ان کی فیملی سے سمیرہ خالد ستی کو خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ سمیرہ خالد ستی اعلی تعلیم یافتہ اور متحرک خاتوں ہیں۔پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سمیرہ خالد ستی کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی مشکور ہوں جنہوں نے ان پر اور ان کی فیملی کی مسلم لیگ ن کیلے خدمات پر اعتماد کا اظہار کیا اور ضلعی سطح پر تنظیمی عہدہ دیا۔ انشا ء اللہ ضلع راولپنڈی میں خواتین تک نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کا پیغام طاہرہ اورنگ زیب کی قیادت میں گھر گھر پہنچائیں گے۔
Kahuta; Former Provincial Minister Col (retd) Muhammad Yameen and Bilal Yameen Satti contributions to the party have been rewarded with Sameera Satti being appointed as Vice President of PML-N Women’s Wing, Rawalpindi District. PML-N has issued new notifications to mobilize its women’s wing in Rawalpindi district. Talking to representatives of print and electronic media, Samira Khalid Satti said that she was grateful to the party leadership for their confidence in her and her family’s services to PML-N. Expressed and gave organizational post at district level. Inshallah, the message of Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif and Maryam Nawaz will be delivered to women in Rawalpindi district under the leadership of Tahira Aurangzeb.
پنجاب بھر میں بلدیاتی ادارے بحال
Local bodies restored across Punjab
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پنجاب بھر میں بلدیاتی ادارے بحال ہونے پر بلدیاتی نمائندگان چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد، حاجی ملک عبد الروف،راجہ گلزار احمد، مرزا محمد مسعود اور عبد الحمید مغل نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلدیاتی ادارے بحال کر کے ایک تاریخ فیصلہ دیا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک کے کروڑوں عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے تمام بلدیاتی نمائندوں کوفی الفور چارج دیا جائے جتنا ٹائم ضائع کیا گیا ہے اتناہی ٹائم پریڈ دیا جائے اور ترجہی بنیادوں پر فنڈز بھی دیے جاہیں تاکہ عوام علاقہ کے مسائل حل کیے جائے ان خیالات کا اظہار بلدیاتی نمائندگان چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، کونسلر ایم سی حاجی ملک عبد الروف،یونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد،وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود اور وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیر بحالیات آزاد ریاست جموں وکشمیر راجہ صدیق احمد کی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ سے ملاقات
Minister for Rehabilitation AJK Raja Siddique Ahmed called on President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir Janjua
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وزیر بحالیات آزاد ریاست جموں وکشمیر راجہ صدیق احمد کی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ سے ملاقات آزاد ریاست جموں کشمیر کے آمدہ الیکشن کے حوالے گفتگواس موقع پر دیگر لیگی کارکنان اور صحافی بھی موجود تھے۔گذشتہ روز مسلم لیگ آزا د کشمیر کے مر کزی رہنماء وزیر بحالیات آزاد ریاست جموں وکشمیر راجہ صدیق احمدنے کہوٹہ دورئے کے موقع پر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڑ) کے صدر معروف صحافی و کالم نگار راجہ عمران ضمیر جنجوعہ سے ملاقات اور ان سے آزاد ریاست جموں کشمیر کے آمدہ الیکشن کے حوالے گفتگوانہوں نے کہا میرا حلقہ جموں 6جس میں سے ایک عرصے سے الیکشن لڑھ رہا ہوں یہاں کی عوام کی طرف سے دیے گئے پیار محبت کو کبھی بھلا نہیں سکتامری، کوٹلی، کہوٹہ، کلر،گوجر خان، پنڈی، ٹیکسلا اور دیگر میر ے حلقے کی عوام نے ہمیشہ میرے ساتھ دلی محبت کا اظہار کیا جو میں ساری زندگی نہیں بھلا سکتا اس موقع پر قاضی عبد القیوم، ڈاکٹر منا، راجہ توقیر شبیر،افتخار احمد غوری، خان شبیر،شمریز ستی بھی موجودتھے۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہیکہوٹہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی کو” پر” لگ گئے
With the arrival of Ramadan, inflation in and around has taken a turn for the worse.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہیکہوٹہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی کو” پر” لگ گئے چکن گوشت 460سے500تک فروخت ہو نیلگا اسی طرح دیگر اشیاء خوردونوش چینی آٹا دالیں لہسن فروٹ لیموں اور دیگر چیزوں کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے یورپ اور دیگر ممالک میں کرسمس اور دیگر تہواروں پر قیمتیں نصف کر دی جاتی ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بڑے تاجر وں منڈیوں والوں اور لوکل تاجروں نے رمضان کے مقدس مہینے کو کمائی کا مہینہ قرار دے رکھا جبکہ وزیر اعظم عمران خان جو کنٹینرز پر کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤنگا انھوں نے اتنا بڑا کشکول اٹھا لیا ہے جسکی 73سالوں میں مثال نہیں ملتی اب تو بجلی گیس کا کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے نہ ہی منتحب نمائندوں کو عوام کی فکر ہے اور نہ ہی انتظامیہ کو فکر ہے آنے والے رمضان شریف کے مقدس ماہ میں سستے بازار یا عوام کر ریلیف دینے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہو رہی اُسی پرانی سبزی منڈی میں بیٹھے چند دوکانداروں کو سستا بازار شو کر کے درجنوں سرکاری اہلکار بیٹھا دیے جاتے ہیں جبکہ سستے بازار کے نام پر لاکھوں روپے کی کرپشن کی جاتی ہے چند لوگ سٹال لگا کر گلی سڑی چیزیں فروخت کر رہے ہیں شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ کسی کھلی جگہ پر سستا بازار لگایا جائے جہاں معیاری آٹا چینی اور دیگر اشیاء خوردونوش کم قیمت پر فروخت کی جائیں اسکے علاوہ کہوٹہ شہر کی ہر گلی محلے میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی 130روپے فروخت کیا جا رہا ہے جو کہ کمیکل ملا پوڈر اور پتہ نہیں کیا ملا کر بناتے ہیں روزانہ نیشنل بنک کے ساتھ بڑی بڑی ٹنکیاں بھر کر لاتے ہیں اور وہاں سے دوکانداروں کو60روپے کا دیتے ہیں اور وہی زہر لوکل دوکانداربھینسوں کے فوٹو لگا کر 130روپے فروخت کرتے ہیں اے سی کہوٹہ فوڈز اتھارٹی محکمہ صحت کے عملہ کو متعدد بار بتانے کے باوجود کوئی کاروائی نہ ہو سکی اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔