Rawat; Ch Zahid man wanted for murder of Insp Imran Abbass shot dead
تھانہ ویسٹریج کی حدود میں پولیس ناکے پر ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ، جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک،ملزم کی شناخت چوہدری زاہد کے نام سے ہوئی،ملزم زاہد اپنے ساتھی شاہد کے ساتھ دو ہفتے قبل انسپکٹر عمران عباس پر فائرنگ کر کے شہید کرنے کے واقعہ میں بھی ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ویسٹریج کی حدود میں پولیس ناکے پر ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ، جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک،ملزم کی شناخت چوہدری زاہد کے نام سے ہوئی،ملزم زاہد اپنے ساتھی شاہد کے ساتھ دو ہفتے قبل انسپکٹر عمران عباس پر فائرنگ کر کے شہید کرنے کے واقعہ میں بھی ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا،ملزم تھانہ چونترہ کے قتل کے مقدمہ کا اشتہاری اور ریکارڈ یافتہ تھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے ،ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گاڑیاں رینٹ پر لیں اور خیانت کرتے ہوۓ گاڑیاں مالک کو واپس نہ کیں،ایس ایچ او عمران عباس شہید نے گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے کر تھانہ کلر سیداں کے حوالے کر دیں جس کا ملزم اور ساتھیوں کو رنج تھا،اسی رنج کی بناء پر ملزم زاہد اور ان کے ساتھیوں نے پلاننگ کر کے انسپکٹر میاں محمد عمران عباس پر فائرنگ کر کے انہیں شہید کر دیا،ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جاۓ گا،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ملزمان کتنے بھی شاطر ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی پوٹھوہارسنگین مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جاۓ، سی پی او محمد احسن یونس شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او احسن یونس راولپنڈی پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولے گی، ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جاۓ گا۔
Rawat; One of the accused was killed during the retaliatory firing. The accused was identified as Chaudhry Zahid. The accused Zahid along with his accomplice Shahid opened fire on Inspector Imran Abbas two weeks ago and killed him and was a wanted criminal.