DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; A function was held in Kahuta on the occasion of Pakistan Day, Leaders of various parties participated

کہوٹہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد۔تقریب میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر…
کہوٹہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد۔تقریب میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان کے تصور پاکستان کی محبت سے سرشار گفتگو کی گئی۔ممتاز سیاسی و سماجی شخصیاسٹی صدر مسلم لیگ (ن)ڈاکٹر محمد عارف قریشی، پی پی پی کے رہنماآصف ربانی قریشی،رہنما جماعت اسلامی ملک عبدالراؤف، چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی راجہ عنایت اللہ ستی،صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) راجہ رفاقت جنجوعہ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے سبق اموز گفتگو کی گئی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب کہوٹہ کے زیر اہتمام 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، چیئر مین زکواۃ کمیٹی راجہ عنایت اللہ ستی، راہنما جماعت اسلامی ملک عبدالراؤف، صدر پی پی پی کہوٹہ آصف ربانی قریشی، صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن راجہ رفاقت جنجوعہ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ مہمانان گرامی نے اس موقع پر 23مارچ یوم پاکستان کی اہمیت اور اس دن کی مناسبت سے مدلل گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ 23مارچ ایسا دن ہے جس دن آزادی کی تحریک عروج پر تھی اور قرار داد پیش کر کے بتا دیا گیا کہ ہم الگ وطن چاہتے ہیں جہاں آزادانہ حثیت سے رہتے ہوئے اپنی زندگی اسلامی تہذیب و تمدن سے گزار سکیں اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید،ممبران کبیر جنجوعہ، ارسلان کیانی، عثمان ضمیر، اختشام کیانی، افتخار احمد غوری، عاصی جنجوعہ، ذوالفقار ستی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ راجہ عمران ضمیر نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا تقریب میں وطن کی محبت سے بھرپور ملی نغمے اور تقاریر پیش کی گئی ناظرین نے پروگرام کو خوب سراہا۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر…
مسلم لیگی اجتماع میں مقررین کی حکومتی جماعت کی بجائے اپنی قیادت پر تنقید خوش آئندہ ہے۔ دن کے اجالے میں مسلم لیگی رات کے اندھیرے میں تحریک انصا ف سے فنڈز مانگتے ہیں۔ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک سے چوروں، لٹیروں سے حساب لے گی۔ (23) مارچ کادن یوم تجدید عہد ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیئے جوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی عوام کے اندر آکر یوتھ کو پروموٹ کریں۔ ان خیالات کا اظہار صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی، صدر یوتھ ونگ ناصر نذیر ستی، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف، راجہ ریئس، تظرف ستی سیکرٹری اطلاعات نے کہوٹہ شہر میں 23مارچ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

Kahuta; A function was held in Kahuta on the occasion of Pakistan Day. Leaders of various parties participated in the function. The concept of Pakistan was discussed with love for Pakistan. Distinguished political and social personality of the city President PML-N Dr Muhammad Arif Qureshi, PPP leader Asif Rabbani Qureshi, Jamaat-e-Islami leader Malik Abdul Rauf, Chairman Zakat Committee Raja Inayatullah Satti, President Youth Wing PML-N Raja Rafaqat Janjua and others participated. On this occasion, lessons were discussed on the occasion of Pakistan Day on March 23. According to details, a function was organized by Press Club Kahuta on the occasion of Pakistan Day on March 23. Prominent political and social personality Dr. Muhammad Arif Qureshi, Chair. The main Zakat Committee was attended by Raja Inayatullah Satti, Jamaat-e-Islami leader Malik Abdul Rauf, PPP Kahuta President Asif Rabbani Qureshi, President Youth Wing PML-N Raja Rafaqat Janjua and others. On this occasion, the distinguished guests spoke on the importance of Pakistan Day and the appropriateness of this day. He said that March 23 is a day when the independence movement was at its peak and a resolution was tabled stating that we want a separate homeland where we can live our lives in an independent manner and live our life with Islamic civilization. Press Club Kahuta Raja Imran Zamir, General Secretary Asghar Hussain Kayani, Audit Officer Haji Abdul Rashid, members Kabir Janjua, Arsalan Kayani, Usman Zameer, Ikhtasham Kayani, Iftikhar Ahmad Ghauri, Asi Janjua, Zulfiqar Satti and others were also present. Raja Imran Zamir thanked all the distinguished guests. The program was full of patriotic songs and speeches. The audience appreciated the program.

Show More

Related Articles

Back to top button