Gujar Khan; Police arrest gang of 5 including 3 women for spreading counterfeit currency
گوجرخان جعلی کرنسی پھیلانے والے خواتین سمیت ملزمان گرفتار ،
گوجرخان( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) پولیس نے شہر میں جعلی کرنسی پھیلانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے،ایس ایچ او ملک خضر حیات نے بتایا کہ پانچ ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں جن میں سے تین خواتین ہیں،دو ملزمان کا تعلق دھمیال کالونی راولپنڈی اور3 کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے،ملزمان سے جعلی کرنسی ایک لاکھ اور 56 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او احسن یونس نے ایس ایچ او ملک خضر حیات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انکے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اہل علاقہ کی طرف سے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Gujar Khan; Police have arrested a gang involved in spreading counterfeit currency in the city, SHO Malik Khidr Hayat said, adding that five accused have been arrested, three of whom are women, two from Dhamyal Colony, Rawalpindi and three from Abbottabad.
یونیورسٹی کا قیام میرا مشن ہے۔ سکولوں کو فعال بناہیں گئے چوہدری جاوید کوثر
Establishing a university is my mission, MPA Chaudhry Javed Kausar
گوجرخان( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)گوجر خان تحصیل کے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انشاللہ گوجر خان میں ٹراما سنٹر اور یونیورسٹی کا قیام میرا مشن ہے گلیاں نالیاں تو ہر دور بنتی ہیں میں اپنے نوجوانوں کے لیے یونیورسٹی بنوا کر دکھاؤں گا ٹراما سنٹر تو بہت پہلے بن جانا چاہیے تھا لیکن مفاد پرستوں نے صرف اپنی جائدادیں بنائیں میں انشاللہ جلد گوجر خان کے عوام کو ٹراما سنٹر کا تحفہ دونگا میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہوں چنگا بنگیال میں گرلز کالج میری اولین ترجیح ہے سکولوں کو مزید فعال بنائیں گے میرا وعدہ ہے گوجر خان کے عوام کو وہ سب سہولیات فراہم کریں گے جو ان کا حق ہے .
پنڈوری بنگیال فرحان قدوس رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے
Wallima ceremony of Farhan Qadoos held in Pindori Bangyal
گوجرخان( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )پنڈوری بنگیال فرحان قدوس رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پرانہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کااہتمام اپنی رہائشگاہ پنڈوری بنگیا ل میں کیا جس میں ان کے عزیز و قارب دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پردلی مبارکباد پیش کی۔
اسلام پورہ جبر کے مسائل جوں کے توں منتخب نمائندے خاموش تماشائی
The elected representatives are silent spectators on the issues of Islam pura Jabber none development
گوجرخان( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )اسلام پورہ جبر کے مسائل جوں کے توں منتخب نمائندے خاموش تماشائی،اسلام پورو گردونواح کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار حالیہ بارشوں کی وجہ سے سڑکیں تالاب کامنظر پیش کرنے لگیں مین روڈ اسلام پورہ جبر بیول تا گوجرخان پر پیدل چلنا بھی محال ہو گیاہے چند منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا کسی ایمرجینسی کی صورت میں جانی نقصان کا معمول بنتا جار ہاہے کہ جبکہ منتخب نمائندوں نے اسلام پورہ جبر تا بیول،گوجرخان تا جبر رتالہ تاجبر سمیت دیگر کہیں روڈز کی تعمیرکا وعدہ کیا تھا لیکن منتخب نمائندوں کی خاموشی سے شہری عاجز آگئے علاقہ عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس کامطالبہ کیا ہے۔
تعزیت
گوجرخان( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )ایڈیشنل سیشن جج اٹک راجہ عمر رشید کے ماموں راجہ محمد آصف ایڈووکیٹ،راجہ غلام جیلانی ایڈووکیٹ کے تایا سابق ممبر ضلع کونسل یوسی کوری دولال راجہ عبدالحمید کی وفات پر نمبردار عبادی حسین کاہلیاں،چوہدری عبدالقدیر،چوہدری محمد عرفان،چوہدری محمد شکیل جنرل سیکرٹری پی پی یوسی سموٹ سابق ممبر ضلع کونسل پیر سید شبیر حسین شاہ اور چوہدری انجم ریاض نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے،۔