DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A Widow in Dhok Sabri dies while trying to save her goat from electric shock at electricity poll in the village

کلر سیداں میں بجلی کے شارٹ کھمبے کے باعث ایک بیوہ خاتون جاں بحق پالتو بکری بھی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں میں بجلی کے شارٹ کھمبے کے باعث ایک بیوہ خاتون جاں بحق پالتو بکری بھی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئی یہ واقعہ پیر کے روز کلرسیداں شہر کی بستی ڈھوک صابری میں پیش آیا بیوہ تاج کی پالتو بکری بجلی کے شارٹ کھمبے میں کرنٹ کے باعث چمٹ گئی وہ اسے بچانے اس کی مدد کے لیئے پہنچی تو بکری ہلاک ہو گئی اور اس کو بچاتے بچاتے اس کی بیوہ مالکن بھی جاں بحق ہو گئی

Kallar Syedan; A widow died due to electric shock at a electricity pole in Dhok Sabri Kallar Syedan. A pet goat also died due to electric shock. the lady was rushed to hospital but sadly passed away. , The woman who died was trying to save her pet goat.

کلرسیداں میں اب تک کورونا سے پچیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

Twenty-five people have died so far due to corona virus in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی کورونا کے بارے میں جاری تفصیل کے مطابق شہریوں کو محکمہ صحت کی ہدایات پر سختی سے کار بند ہونا پڑے گا بصورت دیگر صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کلرسیداں میں اب تک کورونا سے پچیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دو سو سینتالیس افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں اور اٹھارہ افراد اب بھی اپنے گھروں میں ائیسولیشن میں ہیں جبکہ کہوٹہ میں اب تک کورونا سے چھبیس گوجرخان میں ستاون افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اس رپورٹ میں وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو کورونا کے باعث اب روزانہ کی بنیاد پر جاں سے ہاتھ دھو رہے ہیں ادہر برطانیہ سے آنے والے افراد بھی کورونا کی نئی قسم کو یہاں منتقل کرنے کا باعث بن رہے ہیں مگر عوام صورتحال سے مسلسل غفلت برت رہے ہیں اور اس بارے میں یہ محکمہ صحت کی ہدایات کو خاطر میں نہیں لاتے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشارت محمود اعوان نے حالیہ بارش کو گندم کی فصل کے لیئے بہت مفید اور نعمت خداوندی قرار دیا

Assistant Director Basharat Mehmood Awan described the recent rains as very useful and a blessing for the wheat crop.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محکمہ زراعت توسیع کلرسیداں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشارت محمود اعوان نے حالیہ بارش کو گندم کی فصل کے لیئے بہت مفید اور نعمت خداوندی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کو اس وقت بارش کی اشد ضرورت تھی مسلسل خشک سالی سے کاشتکار پریشان تھے مگر اللہ کے فضل سے گذشتہ روز سے جاری مسلسل بارش سے صورتحال یکسر بدل گئی ہے یہ بارش عطیہ خداوندی ہے جس کے گندم کی فصل پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور فصل کی پیداوار میں فوری اضافہ کے امکانات روشن ہو گئے ہیں

پاکستان کو ایک مضبوط اسلامی مملکت بنانے کے لیئے یہاں اسلامی نظام کے نفاذ کی جانب عملی اور مثبت پیشرفت کی جائے

In order to make Pakistan a strong Islamic state, practical and positive progress should be made towards the implementation of the Islamic system here

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان کا تقاضا ہے کہ پوری ملت قرارداد کے عین مطابق پاکستان کی تشکیل کو یقینی بنائے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ قرارداد پاکستان میں ایسے خطے کا وعدہ کیا گیا تھا جہاں اسلامی نفاذ کے ذریعے اسے دیگر اقوام کے لیئے رول ماڈل بنانا تھا مگر کئی دھائیوں سے ہم یہاں قوم سے کیئے گئے اس وعدے کے مطابق پاکستان کو مکمل نہ کر سکے ہم نے اب تک بہت تجربات کرلیئے مگر ناکامی رہی اب بھی وقت ہے کہ تمام ارباب دانش و اختیار سر جوڑ کر بیٹھ جائیں اور پاکستان کو ایک مضبوط اسلامی مملکت بنانے کے لیئے یہاں اسلامی نظام کے نفاذ کی جانب عملی اور مثبت پیشرفت کی جائے جس سے ہم گروہی لسانی تعصبات سے بھی ہمیشہ کے لیئے چھٹکارا پا سکتے ہیں

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پریس کلب کلرسیداں کے عہدیداران شیخ ثاقب شبیر،اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید،عابد حسین زاھدی، جاوید اقبال،قیصر اقبال ادریسی،ملک یاسر یاسین،مرزا عتیق الرحمان،دلنواز فیصل،سرمد بٹ،زاھد فاروق اور دیگر نے تلہ گنگ میں نوائے وقت کے نمائندے میاں محمد ملک سے ان کے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے دعائے مغفرت کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button