Kahuta; AC Kahuta Yasir Rizwan and Tehsildar Arif Anjum visited Azad Pattan and inspected the ongoing work in connection with Karot Hydropower Mega Project.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور تحصیلدار کہوٹہ عارف انجم کا دورہ آزادپتن۔کروٹ ہائیڈرو پاور میگا پروجیکٹ کے سلسلے میں جاری کام کامعائینہ کیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور تحصیلدار کہوٹہ عارف انجم کا دورہ آزادپتن۔کروٹ ہائیڈرو پاور میگا پروجیکٹ کے سلسلے میں جاری کام کامعائینہ کیا حلقہ پٹواری راجہ ہارون اکبرنے بریفنگ دی۔گذشتہ روز قبل اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے کروٹ ہائیڈرو پاور میگا پروجیکٹ کے سلسلے میں یونین کونسل نڑھ کے علاقہ پتن میں جاری کام کا معائنہ کیااس موقع پر مقامی لوگوں کے اس منصوبے کے تعمیراتی کام سے متعلق اعتراضات سنے اور ان اعتراضات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ حلقے کے پٹواری راجہ ہارون اکبرنے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور تحصیلدار کہوٹہ عارف انجم کو حوالے سے مکمل بریفنگ بھی دی۔
Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan and Tehsildar Kahuta Arif Anjum visited Azad Pattan to inspect the ongoing work in connection with Karot Hydropower Mega Project. Patwari Raja Haroon Akbar gave a briefing. I inspected the ongoing work in Patan area of Union Council Narh. On this occasion, I heard the objections of the locals regarding the construction work of this project and assured to remove these objections. Tehsildar Kahuta also gave a full briefing to Arif Anjum.
ڈاکٹر شہزاد شبیر قریشی کی زیر نگرانی پاکستان کی معروف کمپنی نیشنل نیٹ ورک انڈسٹری (این این آئی پاکستان)کی افتتاحی تقریب تقیب میں سیاسی ومساجی شخصیات ٹاپ ٹرینر ز نے بھرپور شرکت کی
Under the supervision of Dr. Shehzad Shabbir Qureshi, the inaugural ceremony of National Network Industry (NNI Pakistan) was attended by top trainers.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈاکٹر شہزاد شبیر قریشی کی زیر نگرانی پاکستان کی معروف کمپنی نیشنل نیٹ ورک انڈسٹری (این این آئی پاکستان)کی افتتاحی تقریب تقیب میں سیاسی ومساجی شخصیات ٹاپ ٹرینر ز نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں 100سے زاہد ممبران کو کارکردگی کی بنیاد پر عہدوں پر ترقی دی گئی جبکہ بے شمار انعامات سے نوازتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا عوام علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت نیشنل نیٹ ورک کمنی کے سی ای او ڈاکٹر شہزاد کی کاوشوں کو سراہا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نیشنل نیٹ ورک کمپنی (این این آئی پاکستان)کی افتتاحی تقریب کا انعقاد زیر نگرانی ڈاکٹر شہزاد شبیر قریشی سی ای او این این آئی کمپنی کیا گیا تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ٹاپ ٹرینرز نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر انھوں نے خطاب کے دوران کہا کہ نیشنل نیٹ ورک کمپنی وہ ادارہ ہے جو تیزی سے بے روزگاری کا خاتمہ کر رہا ہے اور بہترین انداز میں اپنا کردار ادا کیے ہوئے ہے این این آئی کے سربراہ اور بانی ڈاکٹر شہزاد شبیر قریشی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انڈسٹری کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا انھوں نے کہا کہ یہ وہ واحد انڈسٹری ہے جو پاکستان میں بہترین روزگار کی فراہمی کے لیے مواقع مہیا کر رہی ہے اور ہر پڑھا لکھا نوجوان، ان پڑھ، تجرباہ کار یا غیر تجربہ کار ہر طبقے سے تعلق کررکھنے والا انسان اس نیٹ ورک انڈسٹری کے پلیٹ فارم پر خود کو کامیاب کر سکتا ہے این این آئی پاکستان اپنے تمام ممبران اور غریب عوام کے لیے مفت میڈیکل سہولیات اور بہترین تعلیمی نظام کے لیے عملی کام کر رہی ہے اور پاکستان میں تیزی سے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ تقریب میں رنگا رنگ ثقافتی ٹیبلو اور تقاریر پیش کی گئی جبکہ ترقی پانے والے ممبران کو ایوارڈ اور انعامات سے نوازا گیا۔
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پر ویز اختر کیانی کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل۔ کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت
dua e Qul observed for late Parvez Akhtar Kiyani
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پر ویز اختر کیانی کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل۔ کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت۔گذشتہ روز ٹھنڈاپانی کے مقام پر کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پر ویز اختر کیانی کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر اہلیسنت وجماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی، مولانا پروفیسر عبدالصبور سیفی،راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد،حافظ راجہ انتخاب عالم، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خوردراجہ ظفر بگہاروی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم رشید، معروف سماجی شخصیت پٹواری راجہ محمد فیصل،معروف صحافی ملک عامر محمود،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قمر یعقوب،راجہ عامر یعقوب، راجہ واحد سمندر،پی ٹی آئی کی نوجوان شخصیت راجہ وجاہت جنجوعہ، سردار مسعود احمد،ممبران پریس کلب کہوٹہ اشرف کیانی، عاصی جنجوعہ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔