Kallar Syedan; Illegal parking of private vehicles in front of MC Complex Kallar Syedan adds to security concerns
ایم سی کمپلیکس کلر سیداں کے سامنے پرائیویٹ گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ نے سکیورٹی مسائل میں اضافہ کر دیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایم سی کمپلیکس کلر سیداں کے سامنے پرائیویٹ گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ نے سکیورٹی مسائل میں اضافہ کر دیا ہے جس کے خاتمہ کیلئے تحصیل انتظامیہ نے کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ایم سی کے سامنے ایلیمنٹری اور بوائز سکولز بھی قائم ہیں اور اس دوران نہ صرف گاڑیوں کے پریشر ہارن کی وجہ سے اساتذہ اور بچے ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہیں بلکہ درس و تدریس کا نظام بھی بری طرح متاثرہو رہا ہے جبکہ پرائیویٹ گاڑیوں کے رش کی وجہ سے سکیورٹی مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ایم سی کے مرکزی گیٹ کے سامنے ہر وقت گاڑیوں کا اژدھام رہتا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔بوائز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں کا مرکزی گیٹ میں غیر قانونی پارکنگ سے محفوظ نہیں۔سکول انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار انتظامیہ کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب مبذول کروائی گئی مگر اس کے باوجود صورتحال میں جوں کی توں دیکھائی دے رہی ہے۔
Kallar Syedan; Illegal parking of private vehicles in front of MC Complex Kallar Syedan has added to the security problems which the tehsil administration is not taking seriously. There are also elementary and boys schools in front of MC Not only the teachers and children are suffering from mental disorders due to the pressure horn of the vehicles but also the teaching system is being severely affected while the rush of private vehicles has also increased the security issues. The main gate of MC Boys Elementary School Kallar Syedan is not safe from illegal parking at the main gate. The school administration has repeatedly called attention to this important issue.
دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی
Two motorcyclist collide head-on near Sakot Jorr
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔مسمی عبداللہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میرے چچا مسمی شوکت علی اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شادی میں جا رہے تھے کہ راستے میں سکوٹ جوڑ میں دوسری سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار نے انہیں ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جس کا نام عمر سکنہ کھڈ بناہل بتایا جاتا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
موہڑہ بھٹیاں میں محبت حسین بھٹی کو سپرد خا ک کر دیا گیا
Mohabbat Hussain Bhatti passed away in Mohra Bhattian
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—موت کا فرشتہ کتنی برق رفتاری سے جان قبض کر لیتا ہے ا س کا ایک مظاہرہ بروز اتوار اسلام پورہ جبر میں اس وقت دیکھنے کو ملا جب مقامی دوکاندار محبت حسین بھٹی اپنی دوکان پر بیٹھے ہوئے تھے ان کے ایک ہاتھ میں چائے کا گرم کپ اور دوسرے ہاتھ میں سگریٹ تھا وہ دونوں ان کے ہاتھ میں رہے اور فرشتہ اجل نے ان کی جان قبض کر لی اور وہ وہیں گر کر دم توڑ گئے۔انہیں گاؤں موہڑہ بھٹیاں میں سپرد خا ک کر دیا گیا،پسماندگان میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔