DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; A grand reception held in honor of newly elected Senator Sadia Abbasi, Participation of political and social personalities including former local body representatives.

نو منتحب سینیٹر سعدیہ عباسی کے اعزاز کہوٹہ میں شاندار استقبالیہ۔ سابق بلدیاتی نمائندوں سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نو منتحب سینیٹر سعدیہ عباسی کے اعزاز کہوٹہ میں شاندار استقبالیہ۔سنیٹر ڈاکٹرافنان مشاہد،ایم پی اے زیب النساء، ڈویژنل صدر ملک ابرار حسین،جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی شوکت اقبال جنجوعہ،سابق بلدیاتی نمائندوں سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق کی پارٹی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں انھوں نے 50سالوں سے مسلم لیگ ن کو منظم اور مظبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا نو منتحب سنیٹر سعدیہ عباسی۔راجہ محمد ظفر الحق نے خود سینٹ کی سیٹ چھوڑی کہ کسی اور کو موقع دیا جائے وہ نہ صرف پارٹی کے چیئر مین ہیں بلکہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں شاہد خاقان عباسی نہ صرف میرے بھائی بلکہ میرے لیڈر ہیں کہوٹہ میں استقبالیہ سے خطاب نو متحب سنیٹر عفنان مشاہد اللہ،ایم پی اے زیب النساء سمیت دیگر کی شرکت تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کہوٹہ میں نو منتحب سینیٹر سعدیہ عباسی کے اعزاز کہوٹہ میں شاندار استقبالیہ دیا گیا جس میں سنیٹر ڈاکٹرافنان مشاہد، ڈویژنل صدر ملک ابرار حسین، ایم پی اے زیب النساء، جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی شوکت اقبال جنجوعہ، سابق چیئر مین مواڑہ میجر(ر) عبدالراؤف راجہ،راجہ ندیم سابق چیئر مین دوبیرن کلاں،راجہ ظریف آف کلر سیداں، سابق چیئر مین یو سی نڑڑ بلال یامین ستی،سابق چیئرمین ایم سی راجہ ظہور اکبر، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی،سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، سابق چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز، سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی کے علاوہ کثیر تعداد میں بلدیاتی نمائندوں مسلم لیگی ورکروں نے شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق چیئر مین یو سی نڑڑ بلال یامین ستی نے ادا کیے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے نو منتحب سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ میں اپنی قیادت کی مشکور ہوں جہنوں نے مجھے تیسری مرتبہ سینٹ کا ٹکٹ دیکر کامیاب کیا والد محترم کی وفات کے بعد33سالوں سے شاہد خاقان عباسی نے عوام علاقہ کی خدمت کی دو مرتبہ الیکشن میں ہارے مگر وہ سازش کی گئی۔انھوں نے مزید کہا کہ ہر یو سی میں جا کر عوام سے رابطہ کرونگی پاکستان بھر میں میاں نواز شریف میاں شہباذ شریف، مریم نواز کے بعد شاہد خاقان عباسی کا نعرہ لگتا ہے جو اس حلقے کے لیے باعث فخر۔ جبکہ حلقہ این اے سیون کے سابق بلدیاتی نمائندوں نے تقاریر میں شاہد خاقان عباسی کی ہار کا ذمہ دار حافظ عثمان عباسی کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کو ہم برداشت نہیں کریں گے جو منصوبے سابق وزیر اعظم نے دے تھے ان پر عمل در آمد نہ کرانے میں انکا ہاتھ ہے ایسے شکص کو نمائندہ بنایا جائے جو اس علاقے کے عوام سے رابطہ بھی کرے اور انکے کام بھی کرے اس موقع پر سینیٹر عفنان مشاہد اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے اندھرے ختم کیے موٹر وے بنائیں دہشت گردی کا خاتمہ کیا جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا تو ایک سازش کے تحت نواز شریف کو ہٹایا گیا مگر شاہد خاقان عباسی نے انکے مشن کو احسن طریقے سے نبھایا اس موقع پر خاقان عباسی مرحوم اور کرنل یامین مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ میرہ یامین ستی مرحومہ اور سینیٹر مشاہد اللہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

Kahuta; A grand reception held in honor of newly elected Senator Sadia Abbasi, Participation of political and social personalities including former local body representatives. Newly elected Senator Sadia Abbasi paid tribute to the services of PML-N Raja Muhammad Zafar-ul-Haq for the party. He played an important role in organizing and strengthening PML-N for over 50 years.

ایم پی اے زیب النساء اور سابق چیئر مین یو سی مواڑہ میجر(ر) عبدالراؤف راجہ کی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سٹی راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ آمد

MPA Zeb Al-Nisa and former Chairman UC Mowara Major (retd) Abdul Rauf Raja visited the residence of General Secretary PML-N Raja Saeed Ahmed Advocate.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم پی اے زیب النساء اور سابق چیئر مین یو سی مواڑہ میجر(ر) عبدالراؤف راجہ کی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سٹی راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ آمد انکی عیادت کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔میجر (ر) عبدالراؤف راجہ، راجہ رفاقت جنجوعہ، راجہ تنویر بنارس، راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، ساجد جنجوعہ، عاصی جنجوعہ،کبیر جنجوعہ سمیت دیگر کی شرکت سعدیہ عباسی کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ کے حوالے سے گفتگو ایم پی اے زیب النساء نے راجہ سعید ایڈووکیٹ کی پارٹی خدمات کو سراہا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایم پی اے زیب النساء اور سابق چیئر مین یو سی مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ کی مسلم لیگ ن سٹی جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ آمد ان کی عیادت کی اس موقع پر انکے ہمراہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ سابق چیئر مین یو سی مواڑہ، راجہ عمران ضمیرجنجوعہ، یوتھ ونگ صدر راجہ رافاقت جنجوعہ، عاصی جنجوعہ، راجہ تنویر بنارس، کبیر احمد جنجوعہ، ساجد جنجوعہ، اصغر حسین کیانی سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے اس موقع پر ایم پی اے نے راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی پارٹی خدمات کو سراہا جبکہ راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی صحافتی خدمات پر انکو خراج عقیدت پیش کیا اورراجہ عمران ضمیر، اصغر حسین کیانی اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا اس موقع پر سعدیہ عباسی نو منتحب سنیٹر کے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ کے حوالے سے پارٹی اختلافات و دیگر موضوع زیر بحث رہے۔

سابق ممبر ضلع کونسل وسابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی لاہور جا کر عیادت کی

Former Member District Council and former Chairman UC Nala Muslimana Chaudhry Shafqat Mahmood visited MPA Raja Saghir Ahmed in Lahore.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل وسابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی لاہور جا کر عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی۔ رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی لاہور میں عیادت کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماوں اور سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری جبکہ متعدد سیاسی رہنماوں نے ٹیلفیون پر ان کی عیادت کی گزشتہ روزسابق چیرمین و ممبر ضلع کونسل چوہدری شفقت محمودنے ہمراہ چوہدری عاصم گجر،سابق کونسلرراجہ شہزاد،محمد اصغر بھٹی،راجہ محمد شبیر،ماسڑ محمد مسعود،صحافی شیخ قمرالسلام عیادت کے لیے لاہور پہنچ گئے اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اس موقع پر راجہ احمد صغیر بھی موجود تھے۔

سابق ایم پی اے کرنل محمدشبیر اعوان اور ان کی اہلیہ محترمہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا

Former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan and his wife corona test positive

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمدشبیر اعوان اور ان کی اہلیہ محترمہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا۔حلقے کی عوام، ووٹروں، سپورٹروں سے صحت یابی کی دعا کے لیے اپیل۔ سابق ایم پی اے کرنل محمدشبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجا ب حلقہ پی پی سیون اور ان کی اہلیہ محترمہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیادونوں میاں بیوی کو سی ایم ایچ ریفر کر دیا گیا جہاں ان کی ٹریٹمنٹ جاری اور ان کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے انہوں نے اپنے حلقے کی عوام، ووٹروں، سپورٹروں،دوستوں سے صحت یابی کی دعا کے لیے اپیل کی ہے اور ان سے یہ بھی گذارش کی ہے کہ وہ ابھی چند دن مجھے فون ناں کریں کیونکہ ہسپتال میں فون کی اجازت نہیں ہے میں جب گھر شفٹ ہو نگا تو بذریعہ سوشل میڈیا اپنے چاہنے والوں کو اطلاع کر وں گا اور پھر وہ سے فون پر بات چیت کر سکتے ہیں۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین راجہ ندیم احمدکا حاجی ملک منیر اعوان کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل وسابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدنے کہوٹہ آکر مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کی رہائش گاہ جا کر ان سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مر حومہ کے در جات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button