Kallar Syedan; The education department has set a double standard over Corona. On the one hand, government schools were closed and on the other hand, private schools were given open leave.
محکمہ تعلیم نے کورونا کے نام پر دھرا معیار قائم کیا ہے ایک طرف گورنمنٹ سکول ضلع راولپنڈی میں بند کر دیئے گئے تو دوسری جانب پرائیویٹ سکولوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے چیئرمین راجہ طاہر محمود،صدر راجہ شاہد مبارک،جنرل سیکرٹری ملک ظہیر الدین بابر،فیاض عباسی،زاھد صابر ستی اور ناصر شہزاد ستی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم نے کورونا کے نام پر دھرا معیار قائم کیا ہے ایک طرف گورنمنٹ سکول ضلع راولپنڈی میں بند کر دیئے گئے تو دوسری جانب پرائیویٹ سکولوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی یہ سوچی سمجھی سازش کی جا رہی تاکہ سرکاری سکول کو ختم کیا جائے انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ارباب اختیار وضاحت کریں کہ کیا کورونا صرف سرکاری تعلیمی اداروں میں پھیلتا ہے؟حکومتی فیصلے سے گورنمنٹ سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں ہمارے بچے گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے تمام بچے پرائیویٹ سکولوں میں جا رہے ہیں جس کی وجہ سے والدین گورنمنٹ سکولوں کے ہیڈ ماسٹر سے رابطہ کر کے سرٹیفکیٹ کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں گورنمنٹ کے اس دھرے میعار کو پنجاب ٹیچر یونین ڈسٹرکٹ راولپنڈی مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے یا تو پرائیویٹ اسکولوں کو بند کیا جائے یا بلاتاخیر گورنمنٹ سکولوں کو بھی کھولا جائے ورنہ سمجھا جائے گا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ غریب کا بچہ تعلیم حاصل کرے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پنجاب حکومت نے اس دھرے معیار کا فوری خاتمہ نہ کیا تو ٹیچرز یونین بھر پور احتجاج کرے گی۔
Kallar Syedan; Punjab Teachers Union Rawalpindi District Chairman Raja Tahir Mehmood, President Raja Shahid Mubarak, General Secretary Malik Zaheeruddin Babar, Fayyaz Abbasi, Zahid Sabir Satti and Nasir Shehzad Satti in a joint statement said that the Education Department has set a double standard in the name of Carona. On the one hand, government schools have been closed in Rawalpindi district, on the other hand, private schools have been given open leave. This is a conspiracy to destroy government schools, he said in a joint statement.
کہوٹہ اور کلرسیداں کو منتخب نمائندوں نے انتہائی مایوس کیا ہے نصف برس میں سڑکوں کی حالت بہتر ہو سکی نہ کوئی میگا پراجیکٹ شروع ہو سکا
Kahuta and Kallar Syedan public are very disappointed by the elected representatives. The condition of roads has not improved and no mega project has started.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کہوٹہ اور کلرسیداں کو منتخب نمائندوں نے انتہائی مایوس کیا ہے نصف برس میں سڑکوں کی حالت بہتر ہو سکی نہ کوئی میگا پراجیکٹ شروع ہو سکا صورتحال سے مایوس ہو کر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت منصوبے شروع کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پی پی 7 کے سابق امیدوار حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کہوٹہ وکلرسیداں کو منتخب نمائندوں نے الیکشن سے قبل سہانے خواب دکھا کر ووٹ لیا لوگوں کو نئے پاکستان اور تبدیلی کے خواب دکھائے مگر پھر ٹی آئی آج نصف مدت سری کرنے کے بعد بھی کوئی ترقیاتی کام شروع نہ کرا سکی سڑکیں ہسپتال سکول تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں مگر منتخب نمائندے صورتحال سے لاتعلق ہیں۔تین سالوں میں کوئی میگا پروجیکٹ شروع نہیں کیا جا سکا۔عوام میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کان۔کی بندش اور مہنگائی پر نمائندوں کی خاموشی پر اضطراب پایا جاتا ہے۔انہوں نے اپیل کہ کہ عوام آئندہ انتخابات میں تحریک لبیک کا ساتھ دیں ہم اللہ پاک کی مدد سے عوامی مسائل کا حل کریں گے۔
شیخ کامران نسیم کو پیپلز پارٹی لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کا نائب صدر نامزد
Sheikh Kamran Naseem has been nominated as the Vice President of PPP Labor Wing Tehsil Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کلرسیداں کے بانی پارٹی کارکن شیخ کامران نسیم کو پیپلز پارٹی لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کا نائب صدر نامزد کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کہ وہ پارٹی کو مزید فعال جماعت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ادہر شیخ کامران نسیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ماضی کی طرح اب بھی یپلز پارٹی کے لیئے کام کریں گے اور اسے کلرسیداں کی فاتح جماعت بنائیں گے۔
دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کی جانچ پڑتال کے دوران ڈرائیور طاہر محمود کے قبضہ سے رائفل 223بور بمہ دو عدد میگزین برامد
During the inspection of a suspicious vehicle, a rifle 223 bore and two magazines were recovered from the possession of driver Tahir Mahmood.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان نے دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کی جانچ پڑتال کے دوران ڈرائیور طاہر محمود کے قبضہ سے رائفل 223بور بمہ دو عدد میگزین جن میں مجموعی طور پر 50 روند لوڈ کئے گئے تھے کو قبضہ میں لے کر پولیس چوکی چوکپنڈوری کے حوالے کر دیا۔ڈی ایس پی کے مطابق ملزم نے مذکورہ رائفل کا کیری پرمٹ پیش کیا جو زائد المعیاد ہو چکا تھا۔
کلر سیداں میں مختلف بازاروں کا دورہ کر کے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر چار دکانوں کو سر بمہر کر دیا
Four shops sealed for violation of lockdown
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر کی زیر نگرانی انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری اور ملک اشتیاق احمد نے جمعہ کے روز کلر سیداں میں مختلف بازاروں کا دورہ کر کے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر چار دکانوں کو سر بمہر کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے تاجروں کو خبردار کیا کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملک واجد ازرم کو کلرسیداں کے قریب کمبیلی صادق میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ دربار عالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین پیر سائیں شعبان فرید نے پڑھائی
Malik Wajid Azram was laid to rest at Kambeeli Sadiq. Funeral prayers were offered by Sajjada Nasheen Pir Sai Shaaban Farid
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک کے تایا زاد بھائی ملک واجد ازرم کو کلرسیداں کے قریب کمبیلی صادق میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ دربار عالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین پیر سائیں شعبان فرید نے پڑھائی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،ریٹائرڈ اے آئی جی موٹروے پولیس جمیل احمد ہاشمی، واسا کے وائس چیئر مین ہارون کمال ہاشمی،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،پی ٹی آئی کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری قمر ایاز،محمد اعجاز بٹ،اصف محمود کیانی،راجہ محمد ثقلین،محمد زبیر کیانی،راجہ عامر مظہر،ملک عبدالحمید،راجہ صفدر کیانی،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،نمبردار اسد عزیز،ملک محمد پرویز آف کنگر،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،عابد ذاھدی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی، چوہدری توقیر اسلم،مسعود بھٹی،نصیر اختر بھٹی،محمد فیاض کیانی،شیخ حسن فیاض، چوہدری غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،محسن نوید سیٹھی،ہارون جنجوعہ،راجہ آفتاب حسین،طارق تاج،شیخ ثاقب شبیر،چوہدری نعیم بنارس،حاجی شوکت علی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ماہر امراض چشم ڈاکٹر تہمینہ مشتاق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
Ophthalmologist Dr. Tehmina Mushtaq posted at THQ Hospital Kallar Syedan tested positive for corona
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ماہر امراض چشم ڈاکٹر تہمینہ مشتاق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہیں فوری طور پر آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل گائنی ڈبلیو ایم او شازمینہ مدثر بھی کورونا میں مبتلا ہو کر گھر میں آئیسولیٹ ہو گئی ہیں۔
پی ٹی آئی سرصوبہ شاہ کے نوجوان سرگرم کارکن راجہ عاقب رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے
Young PTI activist Raja Aqib wedding celebrated in Sir sooba shah
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی سرصوبہ شاہ کے نوجوان سرگرم کارکن راجہ عاقب رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں ہی ٹی آئی کے رہنما وائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی،چوہدری محمد عظیم، راجہ ساجد جاوید،محمد آصف کیانی، نمبردار عنصر،سید راحت علی شاہ،نثار کیانی،حاجی محمد سعید،حاجی محمد غلام اور دیگر نے شرکت کی۔