Kallar Syedan; PPP is working for someone else’s agenda by continuously creating obstacles in the path of PDM, Raja Javed Ikhlas
پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی منزل میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کرکے کسی اور کے ایجنڈے کے لیئے کام کر رہی ہے , راجہ جاوید اخلاص
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی منزل میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کرکے کسی اور کے ایجنڈے کے لیئے کام کر رہی ہے جس کا مقصد عمران خان کو مضبوط کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،شیخ ندیم احمد،چوہدری توقیراسلم،مسعود احمد بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ پی ڈی ایم میں روزاول سے پیپلز پارٹی اس کے نصب العین میں رکاوٹوں کا سبب بنتی چلی آ رہی ہے جس نے ہر موقع پر اسے استعمال کرنے کی کوشش کی یہ خود کرپشن کا مجموعہ ہیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ آج بھی مقبول ہے مسلم لیگ ن کو دیگر اتحادی جماعتوں اور مذہبی جماعتوں پر ہی مشتمل اپنی جدوجہد کا آغاز کرنا چاہیئے پیپلز پارٹی سے اسے آج کی طرح مستقبل میں بھی مایوسی کا ہی سامنا کرنا ہو گا ن لیگ کے بیانیئے کو پنجاب ہی نہیں دیگر صوبوں میں بھی سراھا گیا ہے انہوں نے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں آصف زرداری کی طعنہ زنی کو اتحاد کو کمزور کرنے اس سے الگ ہونے کی ابتدائیہ قرار دیا آصف زرداری نے اس میں اپنے بغض تعصب اور انتقام کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے عمل پر پیپلز پارٹی کے جمہوری کارکن شرمندہ ہیں مگر پی ٹی آئی میں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ مستقبل میں پیپلز پارٹی پی ٹی آئی ہی اتحادی ہوں گی۔
Kallar Syedan; PML-N leader and former National Assembly member Raja Javed Ikhlas has said that PPP is working for someone else’s agenda by continuously erecting obstacles in the path of PDM which is aimed at strengthening Imran Khan. He expressed this while talking to pothwar.com in Kallar Syedan yesterday. PML-N Kallar City President Haji Akhlaq Hussain, Sheikh Nadeem Ahmed, Chaudhry Tauqir Aslam, Masood Ahmed Bhatti and others were also present on the occasion. Raja Javed Ikhlas said that PPP has been obstructing its mission at every opportunity. It is itself a combination of corruption. He said that Nawaz Sharif’s statement is still popular today. PML-N’s statement has been appreciated not only in Punjab but also in other provinces. PDM summit calls Asif Zardari’s sarcasm a prelude to weakening alliance, Asif Zardari has expressed his hatred, prejudice and revenge in it. He said that the democratic workers of PPP are ashamed of Asif Zardari’s action but his popularity in PTI has increased which is an indication that In future, PPP will be the ally of PTI.
دارالعلوم الاسلامیہ ڈیرہ حیات علی چکیالہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
Darul Alaloom Islamia Dera Hayat Ali Chakiala Annual Awards Ceremony held
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے سرپرست اعلی مولانا عبدالرشید ربانی نے کہا ہے کہ علما دنیاوی تعلیم کے مخالف نہیں ہیں دنیا جن علوم کو جدید قرار دیتی ہیں ان سب کا ماخذ تو قرآن مجید ہے دینی مدارس اسلام کے ناقابل تسخیر قلعے ہیں ان کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی کوشش اور سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کلرسیداں کے قریب دارالعلوم الاسلامیہ ڈیرہ حیات علی چکیالہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں معروف علمائے کرام کے علاؤہ سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے بھی شرکت کی، مولانا عبدالرشید ربانی نے کہا کہ والدین بچوں کو جدید علوم سے روشناس کراتے وقت ماحول کی پاکیزگی پر گہری نظر رکھیں گھروں کے ماحول کو اسلامی اقدار کے عین مطابق رکھ کر ہم بچوں کو اسلام کا حقیقی معنوں میں سپاہی بنا سکتے ہیں گھر کا ماحول بچے کی ذہن سازی کرتا ہے اس لیئے ضرورت اس امر کی ہے کہ گھروں کے ماحول پر توجہ دی جائے باہمی محبت اخلاص حق گوئی اور قرآن سے رہنمائی حاصل کی جائے انہوں مدرسہ کی عمدہ کارکردگی پر مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کو دلی مبارکباد دی جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے صوبائی امیر ڈاکٹر عتیق الرحمان نے خبردار کیا کہ حکومت دینی مدارس سے چھیڑ خانی سے باز رہے اس کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا یہ مدارس اللہ کے احکامات کی ترویج کر رہے ہیں جو ان سے ٹکرائے گا خود پاش پاش ہوکر رہے گا انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے ساڑھے پانچ ہزار لوگوں کو این آر او دیا تھا جن میں کوئی ایک بھی مولوی نہیں تھا علما انبیا کے وارث ہیں جو مسائل کے باوجود شریعت محمدیہ کی پاسبانی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خرابیوں کے زمہ دار دینی مدارس نہیں حکومت کا ایک متفقہ نصاب نہ ہونا ہے ایلیٹ کلاس اشرافیہ عام لوگوں اور غربا کے لیئے الگ الگ نظام تعلیم رائج کرکے بہتر مقاصد حاصل نہیں کیئے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت جن مدارس پر اربوں روپے سالانہ خرچ کرتی ہے ان میں تو کسی ایک میں بھی سرکاری افسر یا ملازم کا بیٹا تعلیم حاصل نہیں کرتا۔ہمارے مدارس نے کورونا کی موجودگی میں ایک برس میں ملک کو 75 لاکھ حفاظ اکرام تیار کرکے دیئے ہیں حکومت اپنے تعلیمی اداروں کی کارکردگی بیان کرے؟انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نے حکومت کی جانب سے ایک ارب کی امداد وصول کرنے سے انکار کردیا ہے ہم اپنی آزادی خودمختاری گروی رکھیں گے نہ ہی عمران خان کو خلیفہ مسلمین بیان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر نبی اکرم ص سے لے کے کر مغلیہ دور کے آخری فرماں روا تک حافظ قرآن ہو سکتے ہیں تو ایسا آج کیوں نہیں ہوسکتا انہوں نے تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کو ایک دوسرے کے مدمقابل لا کھڑا کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ آج بھی لارڈ میکالے کے دیئے نظام تعلیم کو ترک کردیں تو ملک میں ایک نظام تعلیم کو رائج کیا جا سکتا ہے مولانا بوستان خان نے کہا کہ پاکستان کا نظام تعلیم ہماری ضروریات پوری نہیں کرتا یورپ کی نقالی کرنے والے وھاں کی معاشرتی تباہی کا بھی جائزہ لیں ہمارے ہاں تہتر برس سے سیاستدان ملک کو ایک نظام تعلیم تک نہ دے سکے اور اپنی نااہلیوں کا الزام علما کے سر تھونپ کر سرخرو نہیں ہوا جا سکتا اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں آج گمراہ مٹھی بھر خواتین میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگا رہی ہیں ایک اسلامی مملکت میں اس طرح کے نعرے اور مارچ مملکت کی بنیادی اساس کے منافی ہیں مگر حکمران یہ سب برداشت کرکے ملک میں انارکی کے لیئے ماحول بنا رہے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی خصوصی ہدایت پر کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کارروا
Action against vehicles with tinted windows on special instructions of Chief Traffic Officer Rawalpindi Rai Mazhar Iqbal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی خصوصی ہدایت پر کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن خان کلر سیداں پہنچ گئے اور انہوں نے انچارج سٹی ٹریفک پولیس عمران نواب خان کے ہمراہ درجن بھر گاڑیوں کے شیشوں سے سیاہ پیپرز اتروا دہئے اور واضح کیا کہ گاڑیوں کے شیشوں میں سیاہ پیپرز کا استعمال غیر قانونی ہے جس کی قطعی طور پر اجازت نہیں دی جاسکتی۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک نے میڈیا کو بتایا کہ یہ خصوصی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام گاڑیوں سے سیاہ پیپرز اتروا نہیں لئے جاتے۔انہوں نے گاڑی مالکان سے اپیل کی کہ وہ کسی قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے از خود اپنی گاڑیوں سے سیاہ پیپرز اتار دیں نہیں تو ہم خود اتار لیں گے۔اس دوران بدون نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کو جرمانے بھی کئے گئے۔
کوروناکی موجودہ لہر انتہائی خطرناک ہے اس سے بچنے کیلئے ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کریں,رمیشا جاوید اعوان
Strict implementation of SOP to avoid the current wave of Covid is extremely dangerous, Ramisha Javed Awan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے تاجروں سے کہا ہے کہ کوروناکی موجودہ لہر انتہائی خطرناک ہے اس سے بچنے کیلئے ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کریں تا کہ ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں، شادی ہالز،ریسٹورنٹس اور سماجی تقریبات انتہائی خطرناک ہیں اور اس دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے جیسے اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں،ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔دریں اثناء انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے شام چھ بجے کے بعد دکانیں کھلی رکھنے پر بیس کے قریب دکانداروں کو جرمانے کیے۔
بروز جمعہ امام بارگاہ قصر فاطمہ کلر سیداں روڈ شاہ باغ تریل میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے سلسلے میں ایک جشن کا اہتمام
On Friday, a celebration in connection with Hazrat Imam Hussain (AS) and Hazrat Abbas Alimdar (AS) was organized at Imambargah Qasr Fatima Kallar Syedan Road Shah Bagh Tarail.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بروز جمعہ امام بارگاہ قصر فاطمہ کلر سیداں روڈ شاہ باغ تریل میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے سلسلے میں ایک جشن کا اہتمام کیا گیا ھے نماز مغربین کے بعد قمر رشید کے گھر سے کیک امام بارگاہ قصر فاطمہ سلام علہیا۶ میں لایا جائے گا تمام اہل اسلام کو بروقت شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ملک واجد ازرم کی نماز جنازہ بروز جمعہ شام چار بجے گاؤں کمبیلی صادق میں ادا کی جائے گی
Namaz e janaza of Malik Wajid Azram of Slough, UK to be held on Friday in Kambeeli Sadiq
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف سماجی رہنما حاجی ملک محمد ازرم کے فرزند اور سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک کے تایا زاد بھائی ملک واجد ازرم کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ شام چار بجے گاؤں کمبیلی صادق میں ادا کی جائے گی۔
چوآ خالصہ محلہ اکبری کے چوہدری نعمان ولد مرحوم صوبیدار میجر محمد افضل کے نومولود بچے کی وفات ہو گئی
Baby son of Ch Noman Afzal passed away in Mohalla Akbri, Choa Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوآ خالصہ محلہ اکبری کے چوہدری نعمان ولد مرحوم صوبیدار میجر محمد افضل کے نومولود بچے کی وفات ہو گئی۔محلہ اکبری ، چوآخالصہ میں نماز جنازہ اد کر دی گئی۔