Kallar Syedan; The total number of coronavirus patients in Kallar Syedan has risen to 149
کلر سیداں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجوعی طور پر تعداد 149 ہو گئی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات گائنی ڈبلیو ایم او شازمینہ مدثر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر توقیر مقصود نے بتایا کہ روزانہ کے حساب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے سمپلز حاصل کر کے راولپنڈی بھیجوائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کی مجوعی طور پر تعداد 149 ہو گئی ہے جن میں سے دس افراد کو ان کے گھروں میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے جن میں سے 45 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں قائم کئے گئے ویکسی نیشن سنٹر میں اب تک 468معمر افراد کو ویکسی نیٹ کیا گیا ہے۔دریں اثناء چیف آفیسر محکمہ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول نے بدھ کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو تحصیل آفیسر میں قائم کئے گئے ویکسی نیشن سنٹر میں منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں اب صرف ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔
Kallar Syedan; Corona virus has been detected WMO Shazmina Mudassir posted at THQ Hospital Kallar Syedan. Deputy MS Dr Tauqeer Maqsood said that samples of patients coming to THQ Hospital on daily basis are being collected and sent to Rawalpindi. As a result, the total number of coronavirus patients has risen to 149, of which ten have been isolated in their homes, of whom 45 have recovered. So far 468 elderly people have been vaccinated in the vaccination center set up at THQ Hospital Kallar Syedan. Meanwhile, Chief Officer Health Department Rawalpindi Dr. Faiza Kanwal visited THQ Hospital Kallar Syedan on Wednesday and He directed persons above the age of 65 years to the vaccination center set up in the Tehsil Officer. Only health workers will now be vaccinated at THQ Hospital Kallar Syedan.
پریڈ ریہرسل کے لیئے بدھ کے روز ٹی چوک روات سے وفاقی دارالحکومت جانے والی شاہراہ کی بندش کے باعث ہزاروں گاڑیاں اور مسافر ہجوم میں پھنس گئے
Thousands of vehicles and passengers were stranded on Wednesday due to the closure of the highway from T-Chowk Rawat to the federal capital for parade rehearsals.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پریڈ ریہرسل کے لیئے بدھ کے روز ٹی چوک روات سے وفاقی دارالحکومت جانے والی شاہراہ کی بندش کے باعث ہزاروں گاڑیاں اور مسافر ہجوم میں پھنس گئے اور جی روڈ پر تاحد نگاہ گاڑیاں کھڑی تھیں گاڑیوں کو اسلام آباد داخلے سے روکنے کے لیئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے مستعدی سے کام لیا مگر جی ٹی روڈ پر ٹی چوک روات سے سرائے عالمگیر تک ہزاروں گاڑیوں کو روک لیا گیا ان میں مسافر گاڑیاں بھی شامل تھیں جس میں سوار مسافروں معمر افراد شیرخوار بچوں کو مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعد دوپہر دوبجے شاہراہ پر رکاوٹوں کو ہٹا کر اسے آمدورفت کے لیئے کھولا گیا تو رکے مسافر شام تک اپنی منزلوں کو نہ پہنچ سکے تھے پروگرام کے مطابق جمعہ اتوار اور منگل کو پھر ٹی چوک روات سے اسلام آباد شاہراہ امدورفت کے لیئے بند رہے گی۔
یونیک ماڈل سکول شاہ باغ میں سا لانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا
Unique Model School Shah Bagh hosted its annual awards ceremony
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گزشتہ روز یونیک ماڈل سکول شاہ باغ میں سا لانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے شاندا ر پروگرام پیش کیے اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے رہنما شہزادبٹ،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر سید زبیر علی،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عبد المجید، سید غیور احمد،چوہدری ندیم الفت،یاسر دانیال اکرم راجہ،نیئر جمال اکرم راجہ بھی موجود تھے۔شہزاد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولز پاکستان میں بہترین اور معیاری تعلیم مہیا کر رہے ہیں جو قابل ستائش ہے۔ سید زبیرعلی شاہ نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے ساتھ گورنمنٹ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔کورونا کی وجہ سے زندگی کے تمام کام معمول کے مطابق ہو رہے ہیں کورونا صرف سکولوں کی حد تک رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ تعلیم دوست پالیساں دے تاکہ تعلیمی نقصان کم سے کم ہو۔
سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو
CDA Employees Union General Secretary Izzat Kamal Pasha talks to media in Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا نے کہا ہے کہ وہ جب ملازمین پر اعتماد دیکھتے ہیں تو انہیں اپنے والد مرحوم فرحت کمال پاشا کے کارناموں پر فخر محسوس ہوتا ہے جنہوں نے زندگی کی آخری سانسوں تک ملازمین کی فلاح و بہبود کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائے رکھا انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اس بات کا بھی فخر ہے کہ وہ کلرسیداں کے باسی ہیں میں نے برطانیہ میں تعلیم مکمل کی مگر کلرسیداں سے اپنے تعلق کو ہمیشہ اولیت دی انہوں نے کہا کہ آج ہر جگہ ملازمین کثیر تعداد میں میرے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں تو اس کی واحد وجہ میرے والد مرحوم کی مزدور کاز کے لیئے خود کو وقف کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آج مخالفین کے کیمپوں سے کارکن نکل کر ان کے گروپ میں شامل ہو رہے ہیں انہیں اس بات کا ادراک ہو چکا ہے کہ ان کے حقوق کا تحفظ میں ہی کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے ریفرنڈم میں پاشا گروپ کامیابی حاصل کرکے اپنے مزدور کی قسمت پلٹ ڈالے گا ماضی کے ادھورے کام فوری مکمل کیئے جائیں گے اور سی ڈی اے میں مافیا نہیں عملا ملازمین کا راج قائم کیا جائے گا جس میں کسی مخالف کی بھی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے سی ڈی اے کو مافیا اور چند گھرانوں کے قبضے سے آزادی دلوائیں گے۔
پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران امان سکنہ مردان کے قبضے سے پسٹل 30 بور بمعہ چھ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
Police recovered a 30 bore pistol with six rounds from the possession of Aman of Mardan during various operations and registered a case.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران امان سکنہ مردان کے قبضے سے پسٹل 30 بور بمعہ چھ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثناء ٹیوٹا ہائی ایس میں نصب غیر قانونی دو عدد سی این جی سلنڈرز برآمد کر کے ڈرائیور امجد شبیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک موٹر سائیکل کے عقب میں نصب نمبر پلیٹ پر ”شوقیہ آرائیں ”تحریرکرنے پر موٹر سائیکل قبضے میں لے کر آصف محمود کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثناء سوزوکی پک آپ گاڑی پر چار عدد سواریاں کھڑی کر کے گاڑی کو انتہائی غفلت اور لاپروائی سے چلا نے پر ڈرائیور تنویر حسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
راجہ صغیر احمد کی جلد صحتیابی کے لیئے خصوصی دعا
Special prayer for Raja Saghir Ahmed’s speedy recovery
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—دریائے جہلم کے عربی کنارے پر واقع گاؤں شنگریلا میں چوہدری محمد شفیق کی رہائشگاہ پر ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی جلد صحتیابی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی یاد رہے کہ راجہ صغیر احمد کی گزشتہ دنوں لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔